پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
11 days ago

پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی

پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر مہمان ٹیم کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.3 اوورزمیں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور ڈائنا بیگ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 47.2 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کر لیا۔
سدرہ امین نے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز بنائے جب کہ ندا ڈار نے 26 اور جویریہ خان نے 24 رنز بنائے۔ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی کامیابی پر سابق کپتان وسیم اکرم، یونس خان اور ہیڈ کوچ قومی ٹیم مکی آرتھر کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے پہنچ گئے۔
پاکستان ویمن ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے سے بہتر رینکنگ والی ٹیم سے سیریز جیتی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو 100 ایک روزہ میچ مکمل کرنے پر پی سی بی کی جانب سے اسپیشل مومنٹو ایوارڈ سے نوازا۔

Read on the original site