چائلڈ پورنوگرافی کا الزام، بھارتی پائلٹ امریکا سے ملک بدر
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
17 days ago

چائلڈ پورنوگرافی کا الزام، بھارتی پائلٹ امریکا سے ملک بدر

امریکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چائلڈ پورنوگرافی ڈاؤن لوڈ کرنے کے الزام میں بھارتی پائلٹ کو ملک بدر کردیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی سے سین فرانسسکو پہنچنے والی فلائٹ کے بھارتی پائلٹ کو پہلے تمام مسافروں کے سامنے ہتھکڑی لگائی گئی اور پھر اس کے بعد اسے واپس بھارت بھیج دیا گیا۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والا 55 سالہ پائلٹ بھارتی فضائی کمپنی میں فرسٹ افسر ہے اور وہ اکثر امریکا کے لیے پروازوں کو آپریٹ کرتا ہے۔ تاہم حالیہ قوانین کے مطابق امریکا کے لیے پروازیں چلانے والی فضائی کمپنیوں کو امریکی بیورو آف کسٹمرز اور سرحدی تحفظ کے لیے مسافر اور کریو کی تفصیلات سے فراہم کرنا ضروری ہے اور اس میں پرواز کی روانگی کے بعد 15 منٹ سے زائد کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ’ایف بی آئی ایجنٹس کو پائلٹ کے دوبارہ امریکا میں داخلے کا انتظار تھا اور جب وہ پہنچا تو اسے گرفتار کیا گیا، پاسپورٹ ضبط کیا، امریکی ویزا ختم کیا اور پھر دہلی کے لیے پرواز میں بٹھا کر امریکا سے ملک بدر کردیا‘ اور اب پائلٹ اب دوبارہ امریکا نہیں آسکے گا۔ ادھر ایک اور ذرائع نے بتایا کہ ’بعد میں یہ بعد سامنے آئی کہ چائلڈ پورنوگرافی تک رسائی اور ڈاؤن لوڈ کرنے پر پائلٹ گزشتہ 2 ماہ سے ایف بی آئی کی نگرانی میں تھا اور ثبوت جمع کرنے کے لیے امریکا میں مختصر ٹھہراؤ کے دوران ہوٹل میں پائلٹ کے انٹرنیٹ استعمال کی نگرانی کی گئی‘۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آئی کی جانب سے بھارتی حکام کو ثبوتوں کے ساتھ ایک سربمہر ڈوزیئر بھی ارسال کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پائلٹ کو ویزا کے معاملے پر ملک بدر کیا گیا لیکن کم از کم ایئرلائن کے 3 آزاد ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ویزا کے معاملہ چائلڈ پورنوگرافی کے الزامات سے متعلق تھا۔ امریکی وفاقی قانون چائلڈ پورنو گرافی کی وضاحت’ نابالغ کے کسی بھی جنسی عمل میں شامل ہونے کی تصویر کشی کے طور پر کرتا ہے‘۔ امریکی کوڈ میں ’امریکا کے باہر کسی بھی شخص کا جان بوجھ کر چائلڈ پورنوگرافی کو بنانا، موصول کرنا، ٹرانسپورٹ، ترسیل یا پھیلانا اس مقصد کے ساتھ کہ اسے امریکا میں برآمد یا منتقل کیا جائے‘ یہ ممنوع ہے۔ واضح رہے کہ 2014 میں ایک تحقیقات کے دوران ایف بی آئی کی جانب سے ایک ویب سائٹ کا پتہ چلایا گیا تھا جو چائلڈ پورنوگرافی بناتی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجنسی نے سرچ وارنٹ حاصل کیے او

Read on the original site