نیب نے جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
Most Popular (6 hours)

سوشل میڈیا کی زندگی

- ایکسپریس نیوز

ہم بھی ظرف پیدا کریں

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
10 days ago

نیب نے جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

 سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف نیب انکوائری پر سماعت آج ہوگی جس کے لیے سابق وزیر بلدیات سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیربلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف نیب انکوائری پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پرڈی جی کے ڈی اے کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق سابق وزیر بلدیات کے خلاف تین مختلف انکوائریاں چل رہی ہیں، جام خان شورو پر گلستان جوہرمیں سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی نیلامی کا الزام ہے۔ان پرسندھ پر ضلع ٹھٹہ دیہہ کوہستان میں دوسوباسٹھ زرعی اراضی ہتھیانے کا الزام ہے۔ نیب نے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دوسری جانب جام خان شورو نے نیب کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے اکتوبردو ہزار سترہ میں جام خان شورو کے خلاف سرکاری زمینوں پرغیرقانونی قبضے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔جام خان شورو دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پی ایس باسٹھ حیدرآباد ون سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے

Read on the original site

سوشل میڈیا کی زندگی

- ایکسپریس نیوز