ممتاز ناول نگار، افسانہ نگار ڈاکٹر انوار سجاد 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
19 days ago

ممتاز ناول نگار، افسانہ نگار ڈاکٹر انوار سجاد 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ممتاز ناول نگار، افسانہ نگار، ڈرامہ نویس اور اداکار ڈاکٹر انوار سجاد 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ استعارے، آج، پہلی کہانیاں، چوراہا، خوشیوں سمیت دیگر کتابوں کی منصف تھے۔ ڈاکٹر سیّد محمد سجاد انورعلی بخاری 27مئی 1935کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس اور ڈی ٹی ایم اینڈ ایچ لندن سے کی۔ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود ڈاکٹر انور سجاد نے اردو ادب کو اپنا شعار بنایا۔وہ ناول نگار، افسانہ نگار،ڈرامہ نویس ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین اداکار بھی تھے۔ ڈاکٹرانورسجاد کا پہلا ناول رگ سنگ 1955میں شائع ہوا۔ انکی معروف تصانیف میں استعارے، آج، پہلی کہانیاں، چوراہا، خوشیوں کا باغ، زردکونپل، نگارخانہ صبا اور سمندر، جنم روپ،نیلی نوٹ بُک، رسی کی زنجیر شامل ہیں۔ ڈاکٹر انور سجاد کو 1980 میں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ عرصہ دراز سے علالت کے باعث وہ 84 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

Read on the original site