وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
8 days ago

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، حکومتی ترجمان آج شام بنی گالہ میں سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں بجٹ کے خدوخال پرمشاورت ہوگی اور معاشی ٹیم بجٹ کی تیاریوں سے متعلق حکومتی ترجمانوں کو آگاہ کرے گی۔ اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس کل طلب کرلیا، پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 30 سے 35 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجاویز تیار کرلیں۔ پنجاب کو تین حصوں جنوبی ، شمالی اور وسطی پنجاب کی تقسیم کے تحت فنڈز دیے جائیں گے، محکمہ خزانہ پنجاب ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں زرعی آمدنی کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، صوبے میں فیول کے استعمال پر ایک فیصد نیا کاربن ٹیکس لگانے پرغور کیا جا رہا ہے۔

Read on the original site