معیشت کے بعد اب بینک بھی ڈبو دیں
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

ہم سب
7 days ago

معیشت کے بعد اب بینک بھی ڈبو دیں

وزیراعظم نے آج صبح قوم سے خطاب کی ریکارڈنگ نشر کی ہے۔ وزیراعظم نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات آرہی ہیں جو پہلے کبھی کسی حکومت کے پاس نہیں تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں کہ جن کا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے وہ 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں شریک ہوں اور اس سے فائدہ اٹھائیں اس کے بعد انہیں موقع نہیں ملے گا۔ ہماری قوم ٹیکس دینے والی قوم نہیں ہے۔ اب 5 لاکھ سے زیادہ بیلنس والے اکاؤنٹ کو ٹیکس وصول کرنے کے لیے مارک کیا جائے گا تو کیا ہو گا؟ صرف ملازمت پیشہ غریب غربا مہینے کے شروع میں کچھ رقم جمع کروائیں گے جو مہینے کے آخر تک ختم ہو جایا کرے گی۔ کاروباری حضرات تو پہلے ہی پرچی اور کیش پر اپنا کاروبار منتقل کر رہے تھے۔ اب بچت بھی لاکر میں اور سونے کی شکل میں رکھی جائے گی۔ باقی معیشت تو 6.2 فیصد کے ہدف سے ترقی کرنے کی بجائے 3.3 فیصد رہی تھی، مگر بینکنگ سیکٹر کچھ سانس لے رہا تھا۔ اب اس کی بھی انا للہ پڑھ لیں۔ عوام اور سرمایہ داروں کو بینکوں سے دور بھگانے کا یہ بہترین نسخہ ہے۔ The post معیشت کے بعد اب بینک بھی ڈبو دیں appeared first on ہم سب.

Read on the original site