جنت البقیع کی مسماری کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور دیگر ملی تنظیمات کے تحت پاراچنار میں احتجاجی مظاہرہ
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

جنت البقیع کی مسماری کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور دیگر ملی تنظیمات کے تحت پاراچنار میں احتجاجی مظاہرہ

وحدت نیوز(پاراچنار) پاراچنار میں مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماءکونسل ، آئی ایس او اور دیگر تنظیمات نے آثار انبیاء کو مٹانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔ پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے رہنما آغا مزمل حسین،شیعہ علماء کونسل کے علامہ باقر حیدری ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما غضنفر علی شاہ ، شبیر طوری ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رضوان علی ، تحریک حسینی کے رہنما حاجی عابد حسین ، انجمن حسینیہ اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ 94 سال قبل سعودی عرب میں آثار انبیاء علیہم السلام کو مٹانے کی کوشش کی گئی اور جنت البقیع کا انہدام کردیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ انبیائے کرام، اہلبیت اطہار ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام کے مزارات کے تقدس کو بحال کیا جائے اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کی جائے۔

Read on the original site