حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی، مولانا فضل الرحمان نے کر دی انتہائی خطرناک پیشگوئی لیکن یہ سب کیسے ہو گا؟ جان سکیں گے اس خبر میں
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
16 days ago

حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی، مولانا فضل الرحمان نے کر دی انتہائی خطرناک پیشگوئی لیکن یہ سب کیسے ہو گا؟ جان سکیں گے اس خبر میں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خاتمے کی پیشگوئی کردی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ دھرنے کا لفظ چھوڑ دیں یہ آزادی مارچ ہے، پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے، حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی، نا اہل اور ناجائز حکومت کا جانا ٹھہر گیاہے۔ فضل الرحمان نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جائز حکومت تشکیل دی جائے، اب یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، گرفتاریوں سے اشتعال بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہمارا پہلا پڑاؤ ہوگا، بی اور سی پلان کی طرف بھی جائیں گے جب کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں ،کہیں سے مایوسی نہیں، ہر پارٹی کی اپنی حکمت عملی اور ترجیحات ہوتی ہیں، حتمی طور پر سب پارٹیوں نے ساتھ دینے کا کہا ہے، اسلام آباد جانا براہے تو اس کا نام ہی کیوں ایسا رکھا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مدارس والا کارڈ فیل ہوچکا، ہمارے مدارس اس کا اثر نہیں لے رہے، مدرسوں کا ایشو بڑھا کر حکومت بین الاقوامی سپورٹ لینا چاہتی ہے، مدارس کے طلبہ میں انعامات تقسیم کرکے ہمیں کاؤنٹر کرنےکی کوشش کی گئی۔ جے یو آئی کے سربراہ نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے اور ہوسکتا ہےکہ 27 اکتوبر سے پہلے تبدیلی آجائے اور وہ تبدیلی حکومت کے استعفے کی صورت میں ہوسکتی ہے۔

Read on the original site

Gold rises Rs200 per tola

- اے آر وائی

اللہ کے نام پر معاف کیا

- ایکسپریس نیوز