لوگ صبر نہیں کرتے اور 13 ماہ میں کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان؟ وزیر اعظم عمران خان نے ٹھوس پیغام جاری کردیا
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

معاشی بہتری کے اشارے

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
7 days ago

لوگ صبر نہیں کرتے اور 13 ماہ میں کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان؟ وزیر اعظم عمران خان نے ٹھوس پیغام جاری کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ صبر نہیں کرتے اور 13 ماہ میں کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کے تحت نادار اور ضرورت مند افراد کو مفت کھانے کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا غربت میں کمی کا سب سے بڑا پروگرام ہے جسے چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے، مشکل وقت میں پوری کوشش کریں گے کہ کوئی بھوکا نہ رہے، لوگ بھوکے سوتے ہیں تو ریاست میں بے برکتی ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شروع میں ریاست مدینہ کے بھی مشکل حالات تھے، حکومت کاروباری، صنعتی اور امیر طبقے کی مدد کر رہی ہے، ان سے ٹیکس اکٹھا کرکے غریبوں پر خرچ کریں گے، لوگوں سے صبر نہیں ہوتا اور کہتے ہیں 13 ماہ ہوگئے کہاں ہے نیا پاکستان۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست پہلے دن نہیں بن گئی تھی بلکہ رسول ﷺ نے جدوجہد کی تھی جس کے نتیجے میں آہستہ آہستہ لوگ تبدیل ہوئے، پاکستان بھی بدلے گا لیکن تبدیلی آہستہ آہستہ آئے گی جب ذہن بدلیں گے، تبدیلی اس وقت آئے گی جب ہم کمزور طبقے کی مدد کریں گے، پولیس کا نظام تبدیل کررہے ہیں تاکہ تھانوں میں ظلم نہ ہو۔

Read on the original site