زرتاج گل نے زہریلی لسی کے بارے میں ایک انوکھا دعویٰ کر کے ن لیگ کے رہنماوں کو کیسے اشتعال دلا دیا؟ جانیے اس خبر میں
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

معاشی بہتری کے اشارے

- ایکسپریس نیوز

Most Popular (a week)

سچ ٹی وی
5 days ago

زرتاج گل نے زہریلی لسی کے بارے میں ایک انوکھا دعویٰ کر کے ن لیگ کے رہنماوں کو کیسے اشتعال دلا دیا؟ جانیے اس خبر میں

وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ ن لیگ دور لیہ میں 35افراد زہریلی لسی پینے سے مرگئے ، پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ خود کشیاں لوگوں نے ن لیگ کے دور حکومت میں کی ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ ہم نے مال روڈ پر نابینا افراد پرڈنڈے نہیں چلائے اور کسانوں پر تشدد نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں نے جب ن لیگ کے دور میں آلو کے کھیتوں کو آگ لگائی تھی اور جس طرح ینگ ڈاکٹر ز پر تشدد کیا گیا تھا لگتا تھا کہ یہ کوئی غزہ کی پٹی ہے۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں جنوبی پنجاب میں کوئی ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا گیا ، ن لیگ نے 270ارب روپے لاہور کے اندر جھونک دیئے ، بہاولپور میں 125بچے ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے مرگئے ، لیہ میں 35افراد زہریلی لسی پینے کی وجہ سے مر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کو یہ احسا س ہوناچاہئے کہ یہ کیا بات کررہے ہیں ؟ پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ خود کشیاں لوگوں نے ن لیگ کے دور حکومت میں کی ہیں۔

Read on the original site