بارش نے ڈال دیا رنگ میں بھنگ، آزادی مارچ کے شرکاء کی مشکلات میں اضافہ۔۔۔ کتنے ارکان پنڈال سے چلے گئے؟ اہم خبر آگئی
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

خیرات خور مکھی کی کمر

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
17 days ago

بارش نے ڈال دیا رنگ میں بھنگ، آزادی مارچ کے شرکاء کی مشکلات میں اضافہ۔۔۔ کتنے ارکان پنڈال سے چلے گئے؟ اہم خبر آگئی

وفاقی دارالحکومت میں بارش کے باعث آزادی مارچ کے شرکاء کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، متعدد ارکان کے گرم ملبوسات نہیں ،سردی میں اضافہ پر کئی پنڈال سے چلے گئے جبکہ 300 سے زائد کارکنان بخار نزلہ اور زکام کے باعث پمز ہسپتال میں داخل ہو گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے آزادی مارچ کے شرکاء کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا،پنڈال میں موجود شرکاء نے بارش سے بچنے کے لئے پلاسٹک شیٹس اوڑھ لیں، تیز ہواﺅں سے مارچ کے شرکاء کے کیمپ بھی اکھڑ گئے۔ مارچ کے شرکاء نے رات میٹرو اسٹیشن میں گزاری، متعدد ارکان کے پاس گرم ملبوسات نہیں، شہر اقتدار میں سردی میں اضافہ پر کئی کارکن پنڈال سے چلے گئے جبکہ 300سے زائد کارکنان بخار،نزلہ اور زکام کے باعث پمز ہسپتال میں داخل ہو گئے۔

Read on the original site