بالآخر ڈاکڑوں کی ہڑتال رنگ لے آئی، حکومت نے شعبہ صحت میں کیے ایک اور وعدے کی تکمیل کر دی
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

خیرات خور مکھی کی کمر

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
15 days ago

بالآخر ڈاکڑوں کی ہڑتال رنگ لے آئی، حکومت نے شعبہ صحت میں کیے ایک اور وعدے کی تکمیل کر دی

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے ڈاکٹرز، نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے شعبہ صحت میں کیے ایک اور وعدے کی تکمیل کر دی، وفاق کے ڈاکٹرز اور نرسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، ای سی سی نے ڈاکٹرز، نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر، ٹیکنیکل عملے کے لیے 78 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے، نرسزکی تنخواہ، طالبات کے وظیفے کے لیے 22 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تنخواہوں کے اضافے میں پمز کے ینگ ڈاکٹرز کا اہم کردار ہے، امید ہے ینگ ڈاکٹرز صحت میں اصلاحات کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ملکی مستقبل و شعبہ صحت کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔  

Read on the original site