عوام کیلئے خوشخبری، وزیر اعظم عمران نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو نئی ہدایات جاری کردیں
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

خیرات خور مکھی کی کمر

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
14 days ago

عوام کیلئے خوشخبری، وزیر اعظم عمران نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو نئی ہدایات جاری کردیں

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 6ارب ڈالر کی فوری فراہمی کا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو اشیائے ضروریہ کی کم قیمت پرفراہمی کےلئے بڑا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو فوری 6 ارب روپے کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کی عوام تک دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، ہماری کوشش ہے کم آمدنی والے افراد اور غریبوں کو خصوصی ریلیف فراہم کریں، معیشت کی صورتحال کے پیش نظر مشکل فیصلے کیے ہیں، مشکل فیصلوں کی وجہ سے آج معیشت میں استحکام آیا، اقتصادی اعشاریے بہتری ظاہر کررہے ہیں، آئندہ دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔

Read on the original site