سندھ میں پولیو کیسز سے متعلق ایسی خبر آگئی کہ ہر آنکھ اشک بار
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

’’گوروں کے دیس میں‘‘

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
17 days ago

سندھ میں پولیو کیسز سے متعلق ایسی خبر آگئی کہ ہر آنکھ اشک بار

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں پولیو کا جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پولیو کے چوبیس(24) کیسز سامنے آئے ہیں، جو افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر بلدیات ناصر شاہ سمیت دیگر کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں چوبیس پولیو کیسز ظاہر ہوئے ہیں جو ایک افسوسناک بات ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزیدکہا ہے کہ ہمیں اپنی حکمت عملی نہ صرف تبدیل کرنی پڑے گی بلکہ مزید بہتر کرنی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ یہ سال 2020 ہمارے لیے چیلنج ہے ہمیں اس میں اپنے بچوں کو اس موضی مرض سے بچانا ہے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں سات فیصد بچے پولیو مہم کا حصہ نہیں بن سکے ہمارا ہدف رواں سال(22) بائیس لاکھ بچے تھے۔

Read on the original site