ایرانی حملے کے دوران کیا ہو رہا تھا، ایران کے جوابی حملوں میں بچ جانے والے امریکی اہلکاروں کے اہم انکشافات، پوری دنیا میں ہلچل
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

’’گوروں کے دیس میں‘‘

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
14 days ago

ایرانی حملے کے دوران کیا ہو رہا تھا، ایران کے جوابی حملوں میں بچ جانے والے امریکی اہلکاروں کے اہم انکشافات، پوری دنیا میں ہلچل

ایرانی حملوں میں بچ جانے والے امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بنکروں میں پانچ گھنٹے تک رہے، حملوں میں محٖفوظ رہنا معجزے سے کم نہیں ہے، بیلسٹک میزائل کے حملوں میں عین الاسد بیس کی مضبوط دیواروں، کنٹینرز اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈون پر بمباری میں بچ جانے والے امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ معجزانہ طور پر اس حملے میں محفوظ رہے۔ امریکی فضائیہ کی افسر لیفٹیننٹ کرنل اسٹیکی کولیمین نے بتایا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ واقعی حیران کن تھا، ان حملوں میں محٖفوظ رہنا معجزے سے کم نہیں ہے۔ مزید پرھیں: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے آپریشن کو کیانام دیدیا، اس وقت ایرانی سپریم لیڈر کہاں تھے؟ مزید تفصیلات آگئیں ... کینتھ گڈون نے کہا بنکروں میں پانچ گھنٹے تک رہے، حملے سے چند گھنٹے قبل ہی نوٹی فکیشن موصول ہوا تھا کہ بیس پر حملے کا خدشہ ہے اور تین گھنٹے بعد بمباری شروع ہوگئی، بیلسٹک میزائل کے حملوں میں عین الاسد بیس کی مضبوط دیواروں، کنٹینرز اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا جب کہ فوجیوں کے زیر استعمال سائیکلز، فرنیچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

Read on the original site