سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپس نہ آئے تو کیا کیا جائے گا، بڑا اعلان کر دیا گیا، ملکی سیاست میں ہلچل
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

’’گوروں کے دیس میں‘‘

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
14 days ago

سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپس نہ آئے تو کیا کیا جائے گا، بڑا اعلان کر دیا گیا، ملکی سیاست میں ہلچل

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف واپس نہ آئے تو ہوم ڈیپارٹمنٹ ایکشن لے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 6 ہفتے میں نواز شریف کا کوئی علاج نہیں ہوا، علاج سے متعلق کوئی نئی رپورٹ نہیں بھیجی گئی، سابق وزیراعظم سزایافتہ ہیں، عدالت نے علاج کیلئے ریلیف دیا ہے، کس بنیاد پر مزید وقت دیا جائے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی تصویر پر بہت سے خدشات ہیں، ان کو علاج کیلئے 6 ہفتے کی ضمانت دی گئی، نواز شریف کو دی گئی رعایت 25 دسمبر کو ختم ہوگئی، 27 دسمبر کو نواز شریف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ بھجوائی، رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا، فیصلہ ہوا میڈیکل رپورٹ نامکمل ہے اور کوئی نئی بات نہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا نواز شریف کے معالج کی جانب سے خط لکھا گیا، خط میں نواز شریف کی پرانی بیماریوں کی تفصیلات بتائی گئیں، رپورٹس میں جن بیماریوں کا ذکر ہے ہم پہلے سے جانتے ہیں، تصویر دیکھنے کے بعد ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا کیا نواز شریف کا گھومنا ان کے علاج کا حصہ ہے ؟ ہمیں نواز شریف کے علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔  

Read on the original site