کورونا وائرس: اعلیٰ سعودی شخصیت کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل، پوری مملکت میں تشویش کی لہر
Most Popular (6 hours)

Most Popular (24 hours)

Most Popular (a week)

کون کس پر گیا ہے

- ایکسپریس نیوز

سچ ٹی وی
7 days ago

کورونا وائرس: اعلیٰ سعودی شخصیت کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل، پوری مملکت میں تشویش کی لہر

سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی گنتی میں روزانہ ہزاروں کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اب اس بیماری کی لپیٹ میں عام افرادہی نہیں، بلکہ اہم حکومتی عہدوں پر فائز افراد بھی آ چکے ہیں۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ المندق گورنریٹ کے گورنرمیں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق المندق کے گورنر محمد بن معائد الفائز اپنے گھر کے چار افراد سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ گورنر الفائز کی کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد حالت بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں فوری طور پر الباحہ کے کنگ فہد ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ گورنر الفائز کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد، والدہ، بھائی اور بہن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم ان کی حالت ٹھیک ٹھاک رہی۔ تمام متاثرہ فیملی ممبرز نے گھر پر ہی آئسولیشن اختیار کر رکھی تھی۔ اللہ کے کرم سے باقی سارے گھر والے کورونا سے صحت یاب ہو گئے اور ان کے ٹیسٹ منفی آ گئے۔ تاہم میرے والد (گورنر المندق) کی حالت اچانک بگڑ گئی ہے، انہیں بہت زیادہ کھانسی آنا شروع ہو گئی جس کے باعث انہیں کنگ فہد ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ گورنر الفائز کے بیٹے نے مزید کہا کہ انہوں نے جونہی محسوس کیا کہ ان میں کورونا کی علامات پائی جارہی ہیں تو انہوں نے گھر پر ہی خود کو الگ تھلگ کر لیا، اور بعد میں کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آ گیا۔ وہ کل دوپہر تک گھر پر ہی علاج کروا رہے تھے تاہم اچانک طبیعت بگڑ جانے پر انہیں ہسپتال جانا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل جوازات کے مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر میجر جنرل عابد بن فیاض الحارثی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ میجر جنرل الحارثی کی طبیعت کچھ ناساز تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے مختلف طبی ٹیسٹ کروائے ، جس پر ان میں کورونا کا شُبہ ہوا۔ کورونا کا ٹیسٹ کرانے پر ان میں اس موذی وائرس کاشکار ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ الحارثی نے کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔ اور گھر پر ہی علاج کروا رہے ہیں۔ الحارثی نے کہا ہے کہ ان کی حالت ٹھیک ٹھاک ہے۔ تاہم انہیں نہیں معلوم کہ اتنی احتیاط کے باوجود وہ کورونا کا شکار کیسے ہو گئے۔

Read on the original site