کرم ایجنسی کے عمائدین کے داعش کے خطرات کے بارے میں افغانی عمائدین سے رابطے

’’ کالعدم تنظیموں کا انتخابات میں حصہ لینا، جمہوریت کے لیے خطرہ ہے‘‘،بلاول بھٹو

’پی پی اور ن لیگ میں پس پردہ نیا مک مکا چل رہا ہے‘

ٹیکس ادائیگی سے متعلق غلط بیانی عمران اسماعیل کے گلے پڑگئی

سعودی عرب: خواتین کو طیارے اڑانیکی تربیت کی اجازت

خان صاحب عوام میں مقبول نہیں ،بلاول کا دعویٰ

پارلیمنٹ نے اسرائیلی وزیراعظم سے جنگی اختیارات چھین لیے

کراچی:الیکشن میں دہشت گردی کی سازش،2 گرفتار

صہیونی جیل میں اسیر 4 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال ہنوز جاری

اسپین کے کئی شہروں کا اسرائیلی بائیکاٹ مہم میں شمولیت کا اعلان

ورثے میں ہمیں یہ غم ہے ملا، بلاول کا ٹوئٹ

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

لیبیا میں کنٹینر میں دم گھٹنے سے 8 غیرقانونی تارکین وطن ہلاک

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور وزیر مستعفی

افغانستان میں امریکا کی حکمت عملی ناکام ہو گئی، حامد کرزئی

افغانستان میں داعش کا حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 20 ہلاک

ایرانی افواج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے آمادہ و تیار ہیں:ایرانی وزیر دفاع

اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کر دی

بن سلمان کی ذاتی سیکورٹی "موساد” کے حوالے، امریکی تجزیہ کار

چین میں گرمی سے روڈ پگھلنے لگے

سعودی عرب : خواتین ڈرائیورزکیلئے زنانہ جیلوں کی تیاری

اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کے قریب پھر کھدائی

زرداری اور فریال کا نام ای سی ایل سے خارج

مستونگ خود کش حملہ آور کا ڈی این اے ٹیسٹ

خواجہ حارث نے نواز شریف کے جیل ٹرائل کا مقصد بتادیا

عمران خان کو نیب نے آج طلب کرلیا

رؤف صدیقی سردارشیر محمد رند کے حق میں دستبردار

صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کی ضمانت میں توسیع

نادرا آج سے ’رزلٹ ٹرانسمیشن سروس‘ ایکٹیویٹ کرے گا

نواز اورمریم کی سزاؤں کیخلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی

حافظ آباد میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں تصادم

اسکول جس میں صرف ایک بچی پڑھتی ہے

بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست ارسال

شہباز ، عمران، بلاول کو وزیر اعظم کے برابر سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

شیعہ رہنماوں کی کالعدم جماعت کے سرغنہ لدھیانوی سے ملاقات کی رُداد، علامہ امین شہیدی کی زبانی

گورنر اسٹیٹ بینک کیخلاف 22 سینیٹرز کی درخواست مسترد

شاہد آفریدی کی سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت

یادداشت کیلئے چارسائنسی انداز

یاہو میسنجر کی موت واقع ہو گئی

جنوبی کوریا:ہیلی کاپٹر حادثے میں5افراد ہلاک

سی ای او پی آئی اے کی دعوت پر ایئر سفاری کی، ڈی جی سی اے اے

الیکشن کمیشن عمران خان کی تقاریر پر پابندی لگائے، ن لیگ

این اے124: پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

نواز شریف کو پیش نہ کر کے کیا چھپایا جا رہا ہے؟

فواد حسن فواد ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں

نگراں حکومت نے شہباز شریف کے خط کا جواب دےدیا

بھارت میں چاند ستارے والا سبزجھنڈا لگانے پر سماعت

امریکی صدر کے دورے کے خلاف فنلینڈ کے عوام کے مظاہرے

روس کا ایران میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

اماراتی شہزادہ قطر فرار، ابوظہبی کے حکمراں خاندان پر تنقید

دبئی نے نئے ویزہ قوانین متعارف کروا دیے

اسرائیل کا حماس کے ساتھ جنگ میں شکست کا اعتراف

اسرائیل کو ‘صیہونی ریاست’ قرار دینے کیلئے بل تیار

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

امریکہ کو ایرانی بحریہ کی طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے؛بریگیڈیر رمضان شریف

فلسطین کے بارے میں امریکی شیطانی پالیسیاں ناکام ہوں گی:آیت اللہ سید علی خامنہ ای

سعودیہ میں ایران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے:علی محمد دوشنبہ

’’تمام جماعتوں سے نئے میثاقِ جمہوریت پر بات کرنا چاہتا ہوں‘‘

فرانسیسی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے دو سال مکمل

کموڈور عدنان خالق کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

افغان صدر کانگراں وزیراعظم اور آرمی چیف کو ٹیلی فون

یوٹا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

شہزادہ چارلس اور ولیم نے ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا

بھارت میں گوگل کاسوفٹ ویئر انجینئر بے دردی سے قتل

امریکی سفارت کاروں کو طالبان سے براہ راست مذاکرات کی ہدایت

روسی بمبار جہازجنوبی کوریا میں داخل،کوریا کا احتجاج

میاں صاحب نے کشکول کے بجائے معیشت توڑدی،اسد عمر

بلاول کو پارٹی میں صرف ’ابا‘ ہی کیوں نظر آتا؟سراج الحق

ن لیگ ،پی پی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑدئیے،عمران خان

فخر زمان کی سنچری، پاکستان 9وکٹ سے فاتح

2016-04-13 15:21:43

کرم ایجنسی کے عمائدین کے داعش کے خطرات کے بارے میں افغانی عمائدین سے رابطے

pcr map

شفقنا اردو: پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں افغاں سرحد سے ملحقہ علاقوں میں آباد مقامی قبائل داعش اور دیگر شدت پسندوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سرحد پار افغانستان میں مقیم قبائل سے صلاح و مشورہ کر رہے ہیں۔ کرم ایجنسی کی سرحدیں تین افغان صوبوں پکتیا، خوست اور ننگرہار سے ملتی ہیں اور ان علاقوں میں داعش نے اپنے قدم جمانے کی کوششیں شروع کر رکھی تھیں۔ کرم ایجنسی کے طوری قبائل کے ایک سرکردہ رہنما ملک نجیب طوری خیل نے میڈیا کو بتایا کہ حکام نے مقامی لوگوں کو اپنی حفاظت کے لیے انتظامات کرنے کا کہا تھا جو کہ وہ پہلے سے ہی کرتے آ رہے ہیں۔ علاقے میں پہلے طالبان تھے پھر القاعدہ آگیا اور اب پھر طالبان کا اثرورسوخ زیادہ ہو گیا ہے اور پھر درمیان میں داعش بھی آگیا ہے تو ان لوگوں سے خطرہ بتایا جا رہا ہے مگر ہمارے لوگ ڈرتے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند دن قبل کچھ مقامی لوگ افغانستان کھاد کی خریداری کے لیے گئے تھے کہ انھیں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا جن کی بازیابی کے لیے بھی افغان سرحد پر آباد زازی قبائل سے بات چیت ہوئی۔ ان کے بقول اگر دونوں طرف کے قبائل کوئی مشترکہ لائحہ عمل بنا لیں تو یہ پاکستان اور افغانستان میں امن کے لیے بہت نیک شگون ہو گا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور قومی اسمبلی کے موجودہ رکن آفتاب احمد خان شیرپاؤ کہتے ہیں کہ یہ ایک سنجیدہ صورتحال ہے جس پر حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کافی سنگین خطرہ ہے اس طرف (افغانستان میں) داعش بھی ہے، طالبان بھی ہیں اور ان کی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں ان کے بارے میں فوری اقدام کرنے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے اور وہاں پر ایسے اقدام کرنے چاہیئں کہ اس خطرے سے نمٹا جا سکے۔ اس میں دونوں طرف کے قبائل کا بھی بہت اہم کردار ہے۔ افغانستان کی حکومت یہ کہتی ہے کہ اس کی سکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی افواج کی مدد سے ان علاقوں میں داعش اور طالبان کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور داعش یہاں پسپا ہو رہی ہے۔ پاکستان میں سیاسی و عسکری عہدیدار بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ داعش کے خطرے سے آگاہ ہیں لیکن پاکستان میں اس تنظیم کی کوئی منظم موجودگی نہیں اور جو شدت پسند اس تنظیم کا نام استعمال کر رہے ہیں ان سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز بلا امتیاز کارروائیاں کر رہی ہیں۔

زمرہ جات:   Horizontal 5 ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

یادوں کے جھروکے

- سحر ٹی وی