شیعہ زائرین کی واپسی: ہزاروں زائرین سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تفتان میں بے یارو مددگا

شیعہ نسل کشی: اکتوبر کے دو ہفتوں میں چار شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگئے

محمد بن سلمان کی بادشاہت جمال خاشقجی کے خون میں غرق ہوجائے گی

فلسطین کو اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی -77 کی سربراہی مل گئی

پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے آمادہ ہیں، ایران کا اعلان

جمال خاشقجی کا قتل: محمد بن سلمان کی بادشاہت خطرے میں پڑگئی؟

نالج منیجمنٹ کیا ہے ؟

احتساب کے عمل کو بہتر نہ کرنا ہماری مشترکہ ناکامی ہے: خواجہ آصف

بدقسمتی سے جس سیل میں رکھا گیا وہاں لائٹ،کھڑکی نہیں ،شہباز شریف

عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں توسیع

اورنج ٹرین غیرضروری منصوبہ تھا جوشہرت کے لیے رکھا گیا‘ہاشم جواں بخت

معیشت میں بہتری کےلیےاہم اورمشکل فیصلےکرنا چاہتے ہیں‘ وزیراعظم

کیلے سے بیماریوں کا علاج

وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی، پھر ناکامی

’’نیب کا موجودہ سیٹ اپ نواز ، خورشید نے لگایا‘‘

’آئین میں تو نہیں لکھا کہ یوٹرن نہیں لے سکتے‘

اسد جیت گئے،واشنگٹن ہار گیا

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 رنز بنا کر آؤٹ

برطانیہ: مذہبی منافرت پر مبنی جرائم میں 40 فیصد اضافہ

نائجیریا: مذہبی عسکریت پسند گروپ بوکو حرام نے طبی رضاکار کو قتل کر دیا

پاکستان، ایران کے سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات عمل میں لائے

سعودی صحافی قتل: سعودی قونصلخانہ کے اہلکار شامل، قتل براہ راست محمد بن سلمان کے حکم پر کیا

’’سعودی عرب نے صحافی گمشدگی پر احتساب کا یقین دلایا ہے‘‘

فلسطین اقوام متحدہ کی اہم باڈی کا سربراہ بن گیا

امریکا نے ایران پر ایک مرتبہ پھر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

صومالیہ: امریکی فوج کا فضائی حملہ، 60 شدت پسند ہلاک

آسٹریلیا کا بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ

بھارت، کشمیری طلباء و طالبات کی یونیورسٹی چھوڑنے کی دھمکی

مائیک پومپیو کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

’چونکا دینے والے سوالات اور واقعات بتانے آیا ہوں‘

سیمنٹ فیکٹریوں نے سارا ماحولیاتی نظام خراب کردیا‘ چیف جسٹس

ترک نائب وزیر دفاع کی نیول چیف سے ملاقات

ہلمند دھماکا،انتخابی امیدوار سمیت 3 ہلاک

آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی لنچ سے پہلے پویلین لوٹ گئے

قومی اسمبلی اجلاس: شہباز شریف کے اداروں پر بھرپور الزامات

شور شرابہ اور ہنگامہ کرنے سے احتساب کا عمل نہیں رکے گا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری

کیلاشی عوام بھی پاکستانی شہری ہیں، انھیں کلمہ پڑھنے پر مجبورنہیں کیا جاسکتا،چیف جسٹس

لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث116پولیس اہلکاروں کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا

بھوک وافلاس امن اورعالمی ہم آہنگی کےلیے خطرہ ہیں ‘بلاول بھٹو

سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہیں: امریکی سینیٹر

سعودی صحافی کی لاش کے ٹکڑے کئے گئے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

پاکستان کی مدد کے بغیر القاعدہ کو شکست نہیں ہوسکتی تھی، ترجمان پاک فوج

زائرین کو درپیش ویز ے کے حصول میں مشکلات ،علامہ راجہ ناصرعباس کی عراقی سفیر اور قافلہ سالاروں سے ملاقات

ایران پاکستان سرحد سے ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کا اغوا

ملکوں کو دھمکی دینا امریکہ کی خارجہ پالیسی : ایرانی مندوب

بن سلمان کو معزول کر کے اسے جیل بھیج دیں۔ نیویارک ٹائمز

نیا پاکستان بھی آئی ایم ایف اور امریکی اتحاد کا محتاج(2)

پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال بنانے کے لیے شہریار آفریدی کی یقین دہانی

نیب کی سعد رفیق اور سلمان رفیق سے الگ الگ تحقیقات

سعودی عرب کو اسرائیل سے سیکھنا چاہیے کہ سیاسی قتل کس طرح کیا جاتا ہے؟ اسرائیلی اخبار

ریاض: جمال خاشقجی کے صاحبزادے صلاح خاشقجی پر تین ماہ سے سفری پابندی عائد، پاسپورٹ معطل

ایران: کرمانشاہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد گروپ کے افراد گرفتار

سعودی فوج کا تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ

استنبول: سعودی عرب قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل، نتائج کا اعلان 2 یا 3 دن میں کیا جائے گا

امریکہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے اقتصادی پابندیوں سے استفادہ کر رہا ہے:نمائندہ ایران

غزہ سرحد پار کرنے والے ہر فلسطینی کو گولی مار دو: اسرائیلی وزیر

’دو ماہ کی کارکردگی نے حکومت کا پول کھول دیا ‘

سعودی عرب کی جمال خاشقجی قتل کے اعتراف کی تیاری: امریکی میڈیا کا دعویٰ

رقہ: 2521 اموات امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں سے ہوئیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایران کے بینکاری نظام سے پوری طرح مطمئن ہیں: ایف اے ٹی ایف

’4 روپے فی یونٹ اضافہ عوام کی کمر توڑ دیگا ‘

سعودی عرب چار قطری شہریوں کو رہا کر دے: قطر انسانی حقوق کمیٹی

’نیب کے پیچھے نیازی ہے‘

مائیکروسافٹ کے شریک بانی’پال ایلن‘چل بسے

100روزہ ایجنڈا ترقی اور خوشحالی کا مربوط پروگرام ہے‘ عثمان بزدار

دشمن کی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کر لی ہے: صدر حسن روحانی

عراق ایران جنگ:صدام حکومت نے پانچ سو ستر بار ایران پر کیمیائی بمباری کی تھی: وزیر دفاع

شہبازشریف کو کل اسلام آباد لے جایا جائے گا

جمال خشوگی گمشدگی: مائیک پومپیو، شاہ سلمان سے ملاقات کے لیے ریاض پہنچ گئے

ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیاں شکست سے دوچار ہو جائیں گی: جنرل یحیی صفوی

42 فیصد اسرائیلی عوام ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کے خواہاں

2016-10-18 21:21:10

شیعہ زائرین کی واپسی: ہزاروں زائرین سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تفتان میں بے یارو مددگا

376ac5254490079335155bba5be14626_lایران سے منسلک پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 3000 زائرین پھنس گئے۔ مذکورہ زائرین گذشتہ تین روز سے بےیارو مددگار کوئٹہ واپسی کے منتظر ہیں، جنھیں کھانے اور صاف پانی کی کمی کے علاوہ دیگر بنیادی ضروریات کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق زائرین عراق اور ایران سے واپس کوئٹہ آرہے تھے کہ ان کی بسیں تافتان کے علاقے سے پاکستان میں داخل ہوئیں جہاں سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے انھیں پاکستان ہاؤس میں روک لیا گیا۔

مزکورہ زائرین عاشورہ کی مجالس میں شامل ہونے کیلئے عراق گئے تھے، جن میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سالوں میں زائرین کی بسوں پر ہونے والے حملوں کی وجہ سے انہیں مذکورہ مقام پر سیکیورٹی فورسز کے آنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے، جو 3 روز گذر جانے کے باوجود فراہم نہیں کی جاسکی ہے۔

واپسی کے منتظر زائرین میں شامل محمد صادق کا کہنا تھا کہ ‘جہاں ہم موجود ہیں یہاں انتظامیہ نے نہ تو صاف پانی کا انتظام کیا ہے اور نہ ہی کھانے کا جبکہ زائرین کے پاس جو کھانا تھا وہ بھی ختم ہوگیا ہے’۔

انھوں نے بتایا کہ خواتین اور بچے کھلے آسمان کے نیچے سخت سردی میں 3 راتیں گزار چکے ہیں، جنھیں سیکیورٹی فورسز کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ ان پھنسے ہوئے زائرین کو بنیادی ضروریات بھی حاصل نہیں۔

پھنسے ہوئے زائرین کو مذکورہ پاکستان ہاوس کی عمارت میں رکنے کیلئے یومیہ رقم ادا کرنا ہوتی ہے، لیکن متعدد زائرین نے انتطامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اضافی رقم وصول کررہے ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سیکیورٹی عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ‘سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر زائرین پاکستان ہاؤس میں رکے ہیں اور ان کو جلد از جلد کوئٹہ منتقل کردیا جائے گا’۔

پاک ایران سرحد پر پھنسے ہوئے زائرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیلئے جلد از جلد امداد کا انتظام کیا جائے جبکہ ان کو کوئٹہ منتقل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

خیال رہے کہ 27 اپریل 2015 کو کوئٹہ سے تافتان جانے والی زائرین کی بس پر سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

9 جون 2014 کو پاک ایران سرحد کے قریب تفتان میں دو خود کش دھماکوں کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، واقعے کے بعد ایران نے پاک ایران بارڈر پر موجود زیرو پوائنٹ گیٹ غیر معینہ مدت کےلیے بند کرکے تمام تجارتی اور سفری سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں۔

24 جنوری 2014 کو مستونگ میں بس حملے میں 30 افراد کی ہلاکت کے بعد پاکستان نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شیعہ زائرین کے بلوچستان کے گزرنے والے راستے کو معطل کردیا تھا۔

21 جنوری 2014 کو مستونگ میں شیعہ زائرین کی بس پر ہوئے حملے میں 24 افراد جاں بحق اور 41 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

2 جنوری 2014 کو کوئٹہ میں خود کش بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

28 جون 2012 کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں شیعہ زائرین کی بس پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں کم از کم 13 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں بس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

 
 
زمرہ جات:  
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)