دنیا کے گوشہ و کنار میں صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیھا کا جشن ولادت

قطر کا بحران حل ہونے کی فی الحال کوئی امید نہیں

پاکستان نے فاٹا انضمام پر افغانستان کے اعتراضات مسترد کردیے

کلبھوشن کی تعیناتی بدترین غلطی تھی، امرجیت دلت

مسئلہ فلسطین اور او آئی سی کا کردار

سعودی ولی عہد کے زخمی ہونے کی خبر صحیح ہے، سابق ولی عہد

رمضان المبارک کے گیارہویں دن کی دعا

تکفیری فاشزم ، مفہوم ، اصطلاح اور رد – عامر حسینی

رمضان المبارک کے دسویں دن کی دعا

2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، صدر مملکت نے منظوری دیدی

روہنگیا مسلمانوں کو مدد کی ضرورت ہے، پری یانکا چوپڑا

کیا شکیل آفریدی کو فضل اللہ کے عوض پاکستان امریکہ کے حوالے کر دے گا؟

نوازشریف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر کار بندہے، آئی اے ای اے

چین پاکستان کے لئے دو سٹیلائٹس خلا میں بھیجے گا

امام کاظم (ع) کا حلال لذتوں کے بارے میں انتباہ

رمضان المبارک، مہمانی اور اللہ کی کرامات سےاستفادہ کا مہینہ ہے

انتخابات 2018: کیا نوجوان سیاسی منظرنامے کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں؟

واٹس ایپ کا نیا خطرناک بگ: اپنے موبائل کو محفوظ کیسے بنا سکتے ہیں؟

میرا بیان ہی میرابیانیہ ہے

کیا پاکستان امریکہ مخالف اقدامات میں ایران اور شمالی کوریا کو پیچھے چھوڑ دے گا؟

رمضان المبارک کے نویں دن کی دعا

فخر ہے ایک منی لانڈرر وزیراعظم کو ہٹانے میں ہم کامیاب ہوئے، عمران خان

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات منسوخ کردی

سعودی عرب اور ایتھوپیا کے تعلقات میں کشیدگی

شعیب میر : ایک جیالا خلاق فطرت نہ رہا – عامر حسینی

امریکا کا پاکستان میں اپنے سفارتکاروں سے برے سلوک کا واویلا

فوج مخالف بیانیے سے دھمکیوں تک: نواز شریف کی مریم کے خلاف مقدمات پر سخت تنبیہہ

سعودی کفیلوں کی جنسی درندگی: بنگلہ دیشی خاتون ملازمہ کی دلدوز کہانی

جنرل زبیر کی اسرائیل کو دھمکی کے پس پردہ محرکات :امریکہ نے اسرائیل کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر حملے کا گرین سگنل دیدیا

رمضان المبارک کے آٹھویں دن کی دعا

ادارہ جاتی کشمکش اور نواز شریف کا بیانیہ: کیا فوج مشکل میں گھر گئی ہے؟

ماہ رمضان کی دعاوں کا انتظار کے ساتھ ارتباط

امریکی حکام انتہا پسندانہ سوچ کے حامل ہیں، ایرانی صدر

پاکستان میں 35 لاکھ افراد بے روزگار ہیں، رپورٹ

نوازشریف کا مقصد صرف اپنی جائیداد بچانا ہے: فواد چوہدری

ایران ایٹمی معاہدے سے پہلے والی صورت حال پر واپسی کے لیے تیار

محمد بن سلمان کو آل سعود خاندان میں نفرت اور دشمنی کا سامنا

اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے پاکستان کو صرف12 منٹ درکار ہیں: جنرل زبیر حیات

روزہ رکھنے والے مسلمان معاشرے کیلیے سیکیورٹی رسک ہیں، ڈنمارک کی وزیر کی ہرزہ سرائی

سعودی حکومت کے خلاف بغاوت کی اپیل: کیا آل سعود کی بادشاہت کے خاتمے کا وقت آن پہنچا؟

انٹیلی جینس بیورو (آئی بی) کے خفیہ راز

’سعودی عرب عراق کو میدان جنگ بنانے سے احتراز کرے‘

رمضان المبارک کے ساتویں دن کی دعا

نگراں وزیراعظم کیلیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں ڈیڈلاک برقرار

کیا نواز شریف کی جارحیت تبدیلی لا سکتی ہے؟

کیا لشکر جھنگوی تحریک طالبان کی جگہ سنبھال چکی ہے؟

جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک دنیا کو دھمکا رہے ہیں

مجھے کیوں نکالا: نواز شریف کے احتساب عدالت میں اہم ترین انکشافات

بغداد میں العامری کی مقتدی الصدر سے ملاقات، حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک شام میں ہی رہیں گے، ایران

رمضان المبارک کے چھٹے دن کی دعا

ایران نے رویہ تبدیل نہ کیا تو اسے کچل دیا جائے گا، امریکی وزیرخارجہ کی دھمکی

کیا بغدادی انتقام کی کوئی نئی اسکیم تیار کر رہا ہے؟

بحرین میں خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرے

ماہ رمضان میں امام زمانہ(ع) کی رضایت جلب کرنےکا راستہ

ایم آئی، آئی ایس آئی کا جے آئی ٹی کا حصہ بننا نامناسب تھا، نوازشریف

فضل الرحمان کی فصلی سیاست: فاٹا انضمام کا بہانا اور حکومت سے علیحدگی

مذہبی جذباتیت کا عنصر اور انتخابات

مادے کا ہم زاد اینٹی میٹر کیا ہوا؟

ایرانی جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی، افغان معیشت متاثر ہو گی

امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا

رمضان المبارک کے پانچویں دن کی دعا

ماہ مقدس رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ناجائز منافع خوری نے عوام کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے: علامہ مختار امامی

کیا سویلین-ملٹری تعلقات میں عدم توازن دکھانے سے جمہوری نظام خطرے میں پڑگیا؟ – عامر حسینی

روزے کا ایک اہم ترین فائدہ حکمت ہے

نگراں وزیراعظم پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا، ذرائع

موٹروے نہیں قوم بنانا اصل کامیابی ہے: عمران خان

ایک چشم کشا تحریر: عورتوں کو جہاد کے ليے کيسے تيار کيا جاتا ہے؟

روزہ خوروں کی نشانیاں: طنزو مزاح

ترک صدر ایردوآن اور سود، ٹِک ٹِک کرتا ٹائم بم

2017-03-19 22:51:20

دنیا کے گوشہ و کنار میں صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیھا کا جشن ولادت

4bmv86f1293016obr2_800C450پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دخترگرامی صدیقہ طاہرہ، ام ابیہا، جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیا کے گوشہ و کنار میں خوشی و مسرت کا سماں ہے اور ہر طرف جشن منایا جا رہا ہے- ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں ہفتے کی شام سے ہی جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا جو اتوار کو پورے دن جاری رہا- بی بی دو عالم، شہزادی کونین کے جشن ولادت کا سب سے بڑا اجتماع مشہد المقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقدہوا جہاں لاکھوں زائرین نے اس پرمسرت موقع پر امام عالیمقام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا- مشہد المقدس میں امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور حرم اقدس اور اس کے اطراف کے ساتھ ساتھ پورے شہر میں شاندار چراغانی اور سجاوٹ کی گئی-

اس مناسبت سے حرم میں مرکزی محافل جشن کا بھی انعقاد ہوا جس میں شعرائے کرام اور مداحان اہلبیت عصمت و طہارت نے بارگا معصومین علیہم السلام میں شاندار طریقے سے نذرانہ عقیدت پیش کیا- قم میں بھی جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں بھی لاکھوں زائرین نے کوثرنبوت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منایا- مشہد اور قم میں موجود غیر ملکی زائرین اور طلبا نے بھی اپنے اپنے مخصوص انداز میں بیس جمادی الثانی جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت اور یوم مادر کا جشن منایا اور مختلف زبانوں میں محافل میلاد کا اہتمام کیا- ہمارے نمائندوں نے نجف اشرف اور کربلائے معلی سے بھی خبر دی ہے کہ اس پرمسرت موقع پر عراق کے سبھی مقدس مقامات خاص طور پر نجف اشرف، کربلائے معلی، کاظمین اور سامرا کے روضوں میں عاشقان اہلبیت عصمت و طہارت کا جم غفیر ہے جو جشن عصمت میں شریک ہے-

عراق کے مقدس مقامات میں عراق کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ملکوں کے زائرین کی بھی بہت بڑی تعداد موجود ہے- پاکستان اور ہندوستان کے بھی سبھی چھوٹے  بڑے شہروں میں، بی بی دوعالم کا جشن ولادت  باسعادت بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور جگہ جگہ بڑی بڑی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں شعرائے کرام اور ذاکرین اہلبیت، شہزادی کونین کے فضائل و مناقب بیان کر رہے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران میں اس دن یوم مادر اور روز  زن بھی منایا جاتاہے اور لوگ، جن میں بچے بڑے سبھی شامل ہیں اپنی ماؤں کی خدمت میں تحفے اور تحائف پیش کرکے ان کی طول عمر کی دعا کرتے ہیں اور خود ان سے دعائیں لیتے ہیں- جبکہ روز زن کی مناسبت سے شوہر بھی اپنی بیویوں کو تحفے پیش کر کے بچوں کی تربیت اور امور خانہ داری میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں- بیس جمادی الثانی اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کا بھی یوم پیدائش ہے- امام خمینی نے فرمایا تھا کہ اگر سال کے کسی دن کو یوم مادر یا روز زن سے مختص کرنا ہے تو بیس جمادی الثانی صدیقہ طاہرہ کے یوم ولادت باسعادت کے دن سے زیادہ بہتر کوئی بھی دن نہیں ہوسکتا اور اس کے بعد سے ہرسال، ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں میں عاشقان اہلبیت اطہار کی جانب سے ، بیس جمادی الثانی کو یوم مادر اور روز زن منایا جاتاہے-    

 

زمرہ جات:   Horizontal 1 ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

عنوان کے بغیر

- اسلام ٹائمز