خصوصی رپورٹ: بھارت جوہری ہتھیاروں کا استعمال پہلے کر سکتا ہے

کراچی عسکری پارک میں جھولا گر گیا بچی جاں بحق 9 افراد زخمی

عالمی کپ کی اختتامی تقریب، مشعل قطر کے سپرد

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت مبارک ہو

فرانس فٹبال کا نیا عالمی چیمپئن، کروشیا کو شکست

اسرائیل کا 2014 کے بعد غزہ پر سب سے بڑے حملے کا دعویٰ

یمن میں سامراج کی مخالفت کا قومی دن

اسکاٹ لینڈ: امریکی صدرکے خلاف مختلف اندازمیں احتجاج

کس قانون کے تحت کالعدم جماعتوں کو کلین چٹ دی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

’اعتزاز احسن کی آنکھ میں ککرے پڑگئے ہیں‘

صحت بخش اور توانائی سے بھرپور. . . سلاد

آمدنی اور اخراجات میں بہت فرق ہے، شمشاد اختر

سراج رئیسانی کا جنازہ ، آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے

کریمینل ایڈمنسٹریشن آف جسٹس میں محکمہ پولیس کا کلیدی کردار ہے، قاضی خالد علی

ٹرمپ دورہ برطانیہ میں اپنے الفاظ سے پھر گئے

بھارتی فوج کا کنٹونمنٹ علاقے ختم کرنے پر غور

بلوچستان کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

’لیگی قیادت نے نواز اور مریم کو دھوکا دیا‘

داعش نےسعودی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف مقدمہ درج

آئرش پارلیمنٹ میں اسرائیلی اشیاء کی در آمدات پر پابندی کا بل منظور

’’حکومت بنا کر سب کو ایک پیج پر لاؤں گا ‘‘

ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ پر احتجاج کا سلسلہ جاری

نواز،مریم اور صفدر کے پاس صرف ایک دن کی مہلت

یمن میں متحدہ عرب امارات کے اقدامات جنگی جرائم ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

سندھ میں رینجرز کےخصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع

آپ یہ پلے باندھ لیں

تحریک انصاف نے کوئٹہ جلسہ ملتوی کردیا

ترکی کا کمرشل اتاشی اسرائیل میں ترک سفار خانے میں واپس

فلسطینیوں کی حمایت میں واشنگٹن میں مظاہرہ

ایران ایک مضبوط ابھرتی ہوئی طاقت کا نام ہے،خطیب جمعہ تہران

چوہدری نثار نے اپنے دکھ کی وجہ بیان کر دی

اسامہ بن لادن کا سابق ذاتی محافظ جرمنی سے بے دخل

سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی ملک ہے:سربراہ انصار اللہ

’’مجرم اعظم آگئے، 300ارب واپس کریں‘‘

امریکا کے گیس اسٹیشن پر لاکھوں پتنگوں نے ڈیرا ڈال لیا

اسحاق ڈار کےریڈ وارنٹ جاری

محمد وسیم کی ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ کل ہوگی

ٹوئٹر پرمشہور شخصیات کے فالوورز کم ہو گئے

دبئی:ریسٹورنٹ میں کھانا سرو کرتا روبوٹ

نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں پہلے دن ناشتے میں کیا کھایا؟

گزین مری 23 سال بعد آبائی علاقے پہنچ گئے

قیدیوں نے اپنے حق کے لیے درخواست جمع کروادی

ہم نے قانونی جنگ لڑ کر جیتی ہے، شاہ محمود قریشی

ن لیگیوں کیلئے اطمینان بخش خبر

مستونگ انتخابی جلسہ دھماکا، یورپی یونین، سعودی عرب کی مذمت

نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل منتقل

امریکا تجارتی میدان کا غنڈہ اور بلیک میلر ہے، چین

ہم عراق میں نیٹو افواج کی موجودگی کے خلاف ہیں: عصائب اہل الحق

اربیل شہر میں نیا امریکی قونصل خانہ پورے علاقے کیلئے خطرہ ہے: عراقی سیاستدان

داعش سے نمٹنے کے لیے چین، پاکستان، روس، ایران کا مشترکہ اجلاس

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے 34 فوجیوں کو ہلاک کر دیا

نواز شریف کا پوتا اور نواسہ رہا

’’انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے‘‘

ٹرمپ نے نیٹو سے نکلنے کی دھمکی دے دی

آئرلینڈ کے ایوان بالا نے اسرائیلی منصوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کی تجویز کی حمایت کا اعلان کردیا

منی لانڈرنگ کی رقم کا بڑا حصہ اویس مظفر ٹپی کے اکائونٹ میں چلا گیا

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری

مصرکےقاہرہ ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، پروازیں معطل

یوم شہداء پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

سپریم کورٹ نے شاہد خاقان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 19 افراد ہلاک

نواز، مریم واپسی، لاہور میں میٹرو بس سروس معطل

آرمی چیف نے 12دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

’’دھماکے میں محفوظ رہا، گاڑی تباہ ہوگئی‘‘

عمران کا سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا قابل مذمت ہے، مریم اورنگزیب

کوئٹہ:ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے علمدارروڈ جلسہ عام کا انعقاد

زمبابوے کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

بنوں، جے یو آئی ف کے قافلے پر بم حملہ،4 افراد شہید

نواز شریف کی واپسی: ’یہ قربانی پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہا ہوں‘

زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی،فریال اور آصف ملزم نہیں،نام ای سی ایل میں ڈالے نہ طلب کیا،ایف آئی اے الیکشن تک نہ بلائے،سپریم کورٹ

2017-04-01 15:04:05

خصوصی رپورٹ: بھارت جوہری ہتھیاروں کا استعمال پہلے کر سکتا ہے

India

ہندوستان کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے ‘نو فرسٹ یوز‘ (این ایف یو) کی پالیسی پر نظرثانی کے ممکنات پر اظہار خیال کرتے ہوئے عسکری ماہرین نے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے پاکستان کی جانب سے بھارتی پالیسی کے غیرمتوازن ہونے پر تشویش کو تقویت ملتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نیوکلیئر منصوبے کے قریب رہنے والے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ احسان الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے این ایف یو کے دعوے کو پہلے بھی ہمیشہ مشکوک نظروں سے دیکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اسکالر کے حالیہ انکشافات نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کی کہ بھارت کی این ایف یو پر پالیسی شرمناک ہے، تاہم جنرل (ر) احسان الحق نے خوشی کا اظہار بھی کیا کہ اب بھارت خود اپنے آپ کو بے نقاب کررہے ہیں۔

اسٹریٹجک ڈویژن کے سابق عہدیدار ڈاکٹرنعیم سالک کی کتاب ‘لرننگ ٹو لائیو ود دی بم، پاکستان: 1998-2016’ کی تقریب رونمائی کے دوران خطاب میں جنرل ریٹائرڈ احسان الحق نے کئی امور پر کھل کر روشنی ڈالی۔

جنرل احسان الحق نے کہا کہ یہ اس لیے تشویش ناک ہے کیونکہ یہ سب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہندو توا کے ایجنڈے کے تحت ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر ویپن نارنگ نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت این ایف یو کی اپنی پالیسی سے پیچھے ہٹ سکتا ہے اورجب انھیں یقین ہو کہ پاکستان ان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرے گا، تو پھر ہوسکتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جوہری حملے میں پہل بھی کرے۔

جنرل احسان الحق نے کہا کہ نئی دہلی کے اسلام آباد کے خلاف مشرقی پاکستان کے علاوہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مداخلت، سارک اجلاس سے دستبرداری، لائن آف کنٹرول پر جارحیت، سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے اور سفارتی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے سمیت جارحانہ اقدامات سامنے آئے، جس نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو شدید کر دیا۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بھارت پاکستان کی جوہری طاقت کی اہلیت کو منفی انداز میں چیلنج کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

کتاب کے مصنف ڈاکٹرنعیم سالک نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنی طرف سے گیم پر نہ صرف تجزیہ کرنا ہے، بلکہ دوسری جانب کیا ہورہا ہے اس پر بھی نظر رکھنی ہے، اسی طرح وہاں سے معلومات حاصل کر کے اپنی منصوبہ بندی میں اصلاحات بھی کرنی ہوں گی ۔

کتاب کی تقریب رونمائی کا اہتمام سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس) نے کیا تھا۔
ڈان

زمرہ جات:   Horizontal 1 ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

دنیا 100 سیکنڈ میں

- سحر ٹی وی