آزادی کپ: پاکستان نے پہلا ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا، ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست

ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر کار بندہے، آئی اے ای اے

چین پاکستان کے لئے دو سٹیلائٹس خلا میں بھیجے گا

امام کاظم (ع) کا حلال لذتوں کے بارے میں انتباہ

رمضان المبارک، مہمانی اور اللہ کی کرامات سےاستفادہ کا مہینہ ہے

انتخابات 2018: کیا نوجوان سیاسی منظرنامے کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں؟

واٹس ایپ کا نیا خطرناک بگ: اپنے موبائل کو محفوظ کیسے بنا سکتے ہیں؟

میرا بیان ہی میرابیانیہ ہے

کیا پاکستان امریکہ مخالف اقدامات میں ایران اور شمالی کوریا کو پیچھے چھوڑ دے گا؟

رمضان المبارک کے نویں دن کی دعا

فخر ہے ایک منی لانڈرر وزیراعظم کو ہٹانے میں ہم کامیاب ہوئے، عمران خان

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات منسوخ کردی

سعودی عرب اور ایتھوپیا کے تعلقات میں کشیدگی

شعیب میر : ایک جیالا خلاق فطرت نہ رہا – عامر حسینی

امریکا کا پاکستان میں اپنے سفارتکاروں سے برے سلوک کا واویلا

فوج مخالف بیانیے سے دھمکیوں تک: نواز شریف کی مریم کے خلاف مقدمات پر سخت تنبیہہ

سعودی کفیلوں کی جنسی درندگی: بنگلہ دیشی خاتون ملازمہ کی دلدوز کہانی

جنرل زبیر کی اسرائیل کو دھمکی کے پس پردہ محرکات :امریکہ نے اسرائیل کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر حملے کا گرین سگنل دیدیا

رمضان المبارک کے آٹھویں دن کی دعا

ادارہ جاتی کشمکش اور نواز شریف کا بیانیہ: کیا فوج مشکل میں گھر گئی ہے؟

ماہ رمضان کی دعاوں کا انتظار کے ساتھ ارتباط

امریکی حکام انتہا پسندانہ سوچ کے حامل ہیں، ایرانی صدر

پاکستان میں 35 لاکھ افراد بے روزگار ہیں، رپورٹ

نوازشریف کا مقصد صرف اپنی جائیداد بچانا ہے: فواد چوہدری

ایران ایٹمی معاہدے سے پہلے والی صورت حال پر واپسی کے لیے تیار

محمد بن سلمان کو آل سعود خاندان میں نفرت اور دشمنی کا سامنا

اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے پاکستان کو صرف12 منٹ درکار ہیں: جنرل زبیر حیات

روزہ رکھنے والے مسلمان معاشرے کیلیے سیکیورٹی رسک ہیں، ڈنمارک کی وزیر کی ہرزہ سرائی

سعودی حکومت کے خلاف بغاوت کی اپیل: کیا آل سعود کی بادشاہت کے خاتمے کا وقت آن پہنچا؟

انٹیلی جینس بیورو (آئی بی) کے خفیہ راز

’سعودی عرب عراق کو میدان جنگ بنانے سے احتراز کرے‘

رمضان المبارک کے ساتویں دن کی دعا

نگراں وزیراعظم کیلیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں ڈیڈلاک برقرار

کیا نواز شریف کی جارحیت تبدیلی لا سکتی ہے؟

کیا لشکر جھنگوی تحریک طالبان کی جگہ سنبھال چکی ہے؟

جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک دنیا کو دھمکا رہے ہیں

مجھے کیوں نکالا: نواز شریف کے احتساب عدالت میں اہم ترین انکشافات

بغداد میں العامری کی مقتدی الصدر سے ملاقات، حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک شام میں ہی رہیں گے، ایران

رمضان المبارک کے چھٹے دن کی دعا

ایران نے رویہ تبدیل نہ کیا تو اسے کچل دیا جائے گا، امریکی وزیرخارجہ کی دھمکی

کیا بغدادی انتقام کی کوئی نئی اسکیم تیار کر رہا ہے؟

بحرین میں خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرے

ماہ رمضان میں امام زمانہ(ع) کی رضایت جلب کرنےکا راستہ

ایم آئی، آئی ایس آئی کا جے آئی ٹی کا حصہ بننا نامناسب تھا، نوازشریف

فضل الرحمان کی فصلی سیاست: فاٹا انضمام کا بہانا اور حکومت سے علیحدگی

مذہبی جذباتیت کا عنصر اور انتخابات

مادے کا ہم زاد اینٹی میٹر کیا ہوا؟

ایرانی جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی، افغان معیشت متاثر ہو گی

امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا

رمضان المبارک کے پانچویں دن کی دعا

ماہ مقدس رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ناجائز منافع خوری نے عوام کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے: علامہ مختار امامی

کیا سویلین-ملٹری تعلقات میں عدم توازن دکھانے سے جمہوری نظام خطرے میں پڑگیا؟ – عامر حسینی

روزے کا ایک اہم ترین فائدہ حکمت ہے

نگراں وزیراعظم پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا، ذرائع

موٹروے نہیں قوم بنانا اصل کامیابی ہے: عمران خان

ایک چشم کشا تحریر: عورتوں کو جہاد کے ليے کيسے تيار کيا جاتا ہے؟

روزہ خوروں کی نشانیاں: طنزو مزاح

ترک صدر ایردوآن اور سود، ٹِک ٹِک کرتا ٹائم بم

آل سعود کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں: غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ روابط کے الزام میں سات خواتین کارکن گرفتار

فلسطینیوں کی لاشوں پر امریکی سفارتخانہ قائم

افسوس امت مسلمہ کی ناگفتہ بہ حالت پر 57 اسلامی ممالک خاموش ہیں، علامہ ریاض نجفی

رمضان المبارک کے چوتھے دن کی دعا

خاص الخاص روزے کا ذائقہ چکھنےکا راستہ

امریکی اسکول فائرنگ میں جاں بحق پاکستانی سبیکا شیخ کے خواب پورے نہ ہوسکے

اگر ہم بیت المقدس کا دفاع نہ کرسکے تو مکہ کا دفاع نہیں کرپائیں گے: صدر اردوغان

یورپ نے امریکی پابندیاں غیر موثر بنانے کے لئے قانون سازی شروع کر دی

سول ملٹری تعلقات: پاکستانی سیاست کا ساختیاتی مسئلہ

پاکستان کا اگلا نگران وزیر اعظم کون ہو گا؟

کیا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بغاوت میں ہلاک ہو گئے ہیں؟

تحریک انصاف نے حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کرلیا

2017-09-12 17:35:01

آزادی کپ: پاکستان نے پہلا ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا، ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست

405039_62480157

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ورلڈ الیون کو جیت کیلئے 198 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن مہمان ٹیم اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ورلڈ الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، شاداب خان اور سہیل خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈ الیون کی جانب سے ہاشم آملہ اور تمیم اقبال میدان میں اترے اور آتے ہی جارحانہ بلے بازی کا آغاز کر دیا۔ تاہم ٹیم کا سکور ابھی 43 پر ہی پہنچا تھا کہ تمیم اقبال بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ تمیم اقبال نے 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ ان کی وکٹ رومان رئیس کے حصے میں آئی۔ اس کے بعد ہاشم آملہ بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور کیچ آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے۔ رومان رئیس کی گیند پر عماد وسیم نے ان کا کیچ لیا۔ ہاشم آملہ نے 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ اس کے بعد کپتان فاف ڈوپلیسی اور ٹم پین نے ورلڈ الیون کے سکور کو 100 تک پہنچایا، تاہم ابھی سکور 101 پر ہی پہنچا تھا کہ ڈوپلیسی شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ فاف ڈوپلیسی نے 4 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

ورلڈ الیون کی چوتھی وکٹ 107 کے سکور پر گری جب ٹم پین ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ رومان رئیس نے باؤنڈری کے انتہائی قریب ان کا انہتائی خوبصورت کیچ لیا۔ ٹم پین نے دو چوکوں کی مدد سے صرف 25 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ ملر تھے جو خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ شاداب خان کی گیند پر احمد شہزاد نے انھیں سٹمپ کر کے چلتا کیا۔ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ تھے جنہوں نے صرف 14 رنز بنائے۔ سہیل خان کی گیند پر عماد وسیم نے ان کا کیچ لیا۔ ورلڈ الیون کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھریسا پریرا تھے جنھیں رومان رئیس نے رن آؤٹ کیا۔

اس سے قبل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹونٹی معرکے کا آغاز ہوا۔ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد میدان میں اترے۔ فخر زمان نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور دو چوکے مار کر کھیل کو دلچسپ بنا دیا۔ تاہم پہلے ہی اوور میں وکٹوں کے پیچھے سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔ مورنے مورکل کی گیند پر ہاشم آملہ نے ان کا کیچ لیا۔ فخر زمان صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔

تاہم اس کے باجود احمد شہزاد اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 100 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ پاکستانی ٹیم کو دوسرا نقصان 130 کے سکور پر اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنا کیچ دے بیٹھے۔ بین کٹنگ کی گیند پر ڈیرن سیمی نے ان کا انتہائی خوبصورت کیچ لیا۔ احمد شہزاد نے 34 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ اس کے بعد سکور ابھی 142 تک ہی پہنچا تھا کہ جارحانہ انداز سے بلے بازی کر رہے بابر اعظم بھی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ عمران طاہر کی گیند پر ڈیوڈ ملر نے باؤنڈری کے قریب بھاگتے ہوئے ان کا کیچ لیا۔

اس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میدان میں آنے کے کچھ دیر بعد ہی چلتے بنے۔ سرفراز احمد نے صرف 4 رنز بنائے اور تھریسا پریرا کی گیند پر ٹم پین نے ان کا کیچ لیا۔ پاکستان کے پانچویں آؤٹ ہونے کھلاڑی شعیب ملک تھے جنھیں آخری اوور میں تھریسا پریرا نے بولڈ کر کے واپس بھیجا۔ شعیب ملک نے 20 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکوں کی مدد سے 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ عماد وسیم 15 جبکہ فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

ورلڈ الیون کی جانب سے تھریسا پریرا کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مورنے مورکل، بین کٹنگ اور عمران طاہر کے حصے میں صرف ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا ایونٹ ہے۔ ہماری ٹیم میں ٹی ٹونٹی کے اچھے اور بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ سرفراز احمد نے گفتگو میں کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ہمارا سارا فوکس کرکٹ پر ہے۔

زمرہ جات:   پاکستان ،
ٹیگز:   پاکستان ، آزادی کپ ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

گھر اور گھرانہ

- سحر نیوز

یادوں کے جھروکے

- سحر نیوز