امام علی (ع) کی نظر میں قرآن مجید کا کیا مقام هے؟

فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام خوش آئندہے، گلگت بلتستان کو بھی آئینی حیثیت دی جائے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

کس قسم کے طرز زندگی نےحضرت خدیجہ(س) کو ام المومنین بنا دیا تھا؟

قطر کا بحران حل ہونے کی فی الحال کوئی امید نہیں

پاکستان نے فاٹا انضمام پر افغانستان کے اعتراضات مسترد کردیے

کلبھوشن کی تعیناتی بدترین غلطی تھی، امرجیت دلت

مسئلہ فلسطین اور او آئی سی کا کردار

سعودی ولی عہد کے زخمی ہونے کی خبر صحیح ہے، سابق ولی عہد

رمضان المبارک کے گیارہویں دن کی دعا

تکفیری فاشزم ، مفہوم ، اصطلاح اور رد – عامر حسینی

رمضان المبارک کے دسویں دن کی دعا

2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، صدر مملکت نے منظوری دیدی

روہنگیا مسلمانوں کو مدد کی ضرورت ہے، پری یانکا چوپڑا

کیا شکیل آفریدی کو فضل اللہ کے عوض پاکستان امریکہ کے حوالے کر دے گا؟

نوازشریف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر کار بندہے، آئی اے ای اے

چین پاکستان کے لئے دو سٹیلائٹس خلا میں بھیجے گا

امام کاظم (ع) کا حلال لذتوں کے بارے میں انتباہ

رمضان المبارک، مہمانی اور اللہ کی کرامات سےاستفادہ کا مہینہ ہے

انتخابات 2018: کیا نوجوان سیاسی منظرنامے کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں؟

واٹس ایپ کا نیا خطرناک بگ: اپنے موبائل کو محفوظ کیسے بنا سکتے ہیں؟

میرا بیان ہی میرابیانیہ ہے

کیا پاکستان امریکہ مخالف اقدامات میں ایران اور شمالی کوریا کو پیچھے چھوڑ دے گا؟

رمضان المبارک کے نویں دن کی دعا

فخر ہے ایک منی لانڈرر وزیراعظم کو ہٹانے میں ہم کامیاب ہوئے، عمران خان

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات منسوخ کردی

سعودی عرب اور ایتھوپیا کے تعلقات میں کشیدگی

شعیب میر : ایک جیالا خلاق فطرت نہ رہا – عامر حسینی

امریکا کا پاکستان میں اپنے سفارتکاروں سے برے سلوک کا واویلا

فوج مخالف بیانیے سے دھمکیوں تک: نواز شریف کی مریم کے خلاف مقدمات پر سخت تنبیہہ

سعودی کفیلوں کی جنسی درندگی: بنگلہ دیشی خاتون ملازمہ کی دلدوز کہانی

جنرل زبیر کی اسرائیل کو دھمکی کے پس پردہ محرکات :امریکہ نے اسرائیل کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر حملے کا گرین سگنل دیدیا

رمضان المبارک کے آٹھویں دن کی دعا

ادارہ جاتی کشمکش اور نواز شریف کا بیانیہ: کیا فوج مشکل میں گھر گئی ہے؟

ماہ رمضان کی دعاوں کا انتظار کے ساتھ ارتباط

امریکی حکام انتہا پسندانہ سوچ کے حامل ہیں، ایرانی صدر

پاکستان میں 35 لاکھ افراد بے روزگار ہیں، رپورٹ

نوازشریف کا مقصد صرف اپنی جائیداد بچانا ہے: فواد چوہدری

ایران ایٹمی معاہدے سے پہلے والی صورت حال پر واپسی کے لیے تیار

محمد بن سلمان کو آل سعود خاندان میں نفرت اور دشمنی کا سامنا

اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے پاکستان کو صرف12 منٹ درکار ہیں: جنرل زبیر حیات

روزہ رکھنے والے مسلمان معاشرے کیلیے سیکیورٹی رسک ہیں، ڈنمارک کی وزیر کی ہرزہ سرائی

سعودی حکومت کے خلاف بغاوت کی اپیل: کیا آل سعود کی بادشاہت کے خاتمے کا وقت آن پہنچا؟

انٹیلی جینس بیورو (آئی بی) کے خفیہ راز

’سعودی عرب عراق کو میدان جنگ بنانے سے احتراز کرے‘

رمضان المبارک کے ساتویں دن کی دعا

نگراں وزیراعظم کیلیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں ڈیڈلاک برقرار

کیا نواز شریف کی جارحیت تبدیلی لا سکتی ہے؟

کیا لشکر جھنگوی تحریک طالبان کی جگہ سنبھال چکی ہے؟

جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک دنیا کو دھمکا رہے ہیں

مجھے کیوں نکالا: نواز شریف کے احتساب عدالت میں اہم ترین انکشافات

بغداد میں العامری کی مقتدی الصدر سے ملاقات، حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک شام میں ہی رہیں گے، ایران

رمضان المبارک کے چھٹے دن کی دعا

ایران نے رویہ تبدیل نہ کیا تو اسے کچل دیا جائے گا، امریکی وزیرخارجہ کی دھمکی

کیا بغدادی انتقام کی کوئی نئی اسکیم تیار کر رہا ہے؟

بحرین میں خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرے

ماہ رمضان میں امام زمانہ(ع) کی رضایت جلب کرنےکا راستہ

ایم آئی، آئی ایس آئی کا جے آئی ٹی کا حصہ بننا نامناسب تھا، نوازشریف

فضل الرحمان کی فصلی سیاست: فاٹا انضمام کا بہانا اور حکومت سے علیحدگی

مذہبی جذباتیت کا عنصر اور انتخابات

مادے کا ہم زاد اینٹی میٹر کیا ہوا؟

ایرانی جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی، افغان معیشت متاثر ہو گی

امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا

رمضان المبارک کے پانچویں دن کی دعا

ماہ مقدس رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ناجائز منافع خوری نے عوام کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے: علامہ مختار امامی

کیا سویلین-ملٹری تعلقات میں عدم توازن دکھانے سے جمہوری نظام خطرے میں پڑگیا؟ – عامر حسینی

روزے کا ایک اہم ترین فائدہ حکمت ہے

نگراں وزیراعظم پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا، ذرائع

موٹروے نہیں قوم بنانا اصل کامیابی ہے: عمران خان

ایک چشم کشا تحریر: عورتوں کو جہاد کے ليے کيسے تيار کيا جاتا ہے؟

2017-10-09 22:29:15

امام علی (ع) کی نظر میں قرآن مجید کا کیا مقام هے؟

امام-علی

امام علی (علیه السلام) کی نظر میں قرآن مجید کا کا رتبه اور مقام بهت بلند هے ـ قرآن مجید کے بارے میں جو بعض خصوصیات نهج البلاغه میں بیان کی گئی هیں، ان کو مندرجه ذیل موضوعات میں خلاصه کیا جاسکتا هے :

1ـ خیر خواه نصیحت کرنے والا

2ـ بهترین راهنما

3ـ سچ بولنے والا

4ـ سب سے محکم اور اطمنان بخش پناه گاه اور دستاونیز

5ـ شفا بخشنے والا

6ـ علوم و دانش کا سرچشمه

7ـ سب سے بڑی دولت

8ـ دلوں کو زندگی و نشاط بخشنے والا

9ـ سب سے بهتر شفاعت کرنے والا

10ـ ایک لافانی کتاب

11ـ ایک جامع کتاب

تفصیلی جوابات

امام علی (علیه السلام)، مکتب قرآن اور پیغمبر اسلام صلی الله علیه وآله وسلم کے پرورش یافته هیں ـ آپ (علیه السلام) نے اس مکتب اور رسورل اکرم (ص) کے پرورش یافته کے عنوان سے پوری نهج البلاغه میں اپنے کلمات، خطبوں اور خطوط میں مسلسل اور مختلف مناسبتوں سے قرآن مجید کی گوناگون خصوصیات بیان کی هیں اور اس کی قدر و منزلت لوگوں کے لئے بیان کی هے اور قرآن مجید کی تجلیل کی هے اور بارها لوگوں کو قرآن مجید کے حق کی رعایت کرنے اور اس میں تدبر کرنے کی ترغیب فرمائی هے ـ یهاں تک که اپنی دنیوی زندگی کے آخر لمحات میں بھی اپنے مادی اور معنوی فرزندوں کو قرآن مجید پر عمل کرنے کی وصیت کرتے هوئے فرماتے هیں:

“خدا کے لئے، خدا کے لئے، قرآن مجید کو مدنظر رکھئے، مبادا که قرآن مجید کے دستورات پر عمل کرنے میں دوسرے آپ پر سبقت حاصل کریں”ـ[1]

تمام یه تاکیدات، امام علی (علیه السلام) کی نظر میں اس آسمانی کتاب کی عظمت کی علامت هے ـ حضرت (علیه السلام) کے ان کلمات کو مندرجه ذیل موضوعات کے تحت بیان کیا جاسکتا هے :

1ـ خیر خواه نصیحت کرنے والا: “جان لیجئے که یه قرآن وه خیر خواه نصیحت کرنے والا هے که کبھی دھوکه نهیں دیتا”[2]

2ـ بهترین رهنما: “قرآن مجید ایک ایسا راهنماهے جو کبھی گمراه نهیں کرتا ـ”[3]

3ـ سچ بولنے والا: “قرآن مجید ایسا سچ بولنے والا هے جو کبھی جھوٹ نهیں بولتا”[4]

4ـ سب سے محکم اور اطمنان بخش پناگاه اور دستاویز: “قرآن مجید پر عمل کیجئے، که یه خدا کی محکم رسی هے، آشکار نور هے، سود مند معالج هے، پیاس بجھانے والا، اس کے ساتھـ تمسک پیدا کرنے والے کو بچانے والا هے، ٹیڑھا نهیں هے تاکه سیدھا هوجائے، باطل کی طرف رجحان نهیں رکھتا هے تاکه اسے پلٹادیا جائے” ـ[5]

5ـ شفا بخشنے والا:“قرآن مجید سے اپنی بیماریوں کے[6] لئے شفا مانگئے، اور اپنی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اس سے مدد چاهئے، کیونکه قرآن مجید میں سب سے بڑی بیماریوئ کا علاج موجود هے که وه بیماریاں کفر، نفاق اور ضلالت هیں ـ”[7]

6ـ علوم و دانش کا سرچشمه: “… تمام علوم و دانش کا سرچشمه قرآن مجید میں هے ـ”ایک دوسری جگه پر قرآن مجید کے بے انتها علوم کے بارے میں فرماتے یهں: ” خدا وند متعال نے قرآن مجید کو دانشوروں کی علمی پیاس کو بجھانے والا، فقیهوں کے دلوں پر بهار کی بارش برسانے ولا، اور صالحین کے لئے و سیع راه قرار دیا هے … “[8]

7ـ سب سے بڑی دولت: “جان لو اگر آپ کے پاس قرآن مجید هے تو آپ میں کسی قسم کا فقر اور حاجتمندی نهیں هوگی اور قرآن مجید کو نه پانے سے پهلے کوئی بے نیاز نهیں هوگاـ “[9]

8ـ دلوں کو زندگی اور نشاط بخشنے والا: “دلوں کی بهار اس (قرآن) میں هے ـ”[10]

9ـ سب سے بهتر شفاعت کرنے والا: “جان لو که قرآن مجید مسلم طور پر شفاعت کرنے ولا، تصدیق شده بولنے والا هے اور قیامت کے دن جس کی قرآن شفاعت کرے گا، اس کے حق میں قرآن کی شفاعت قابل قبول هوگی ـ”[11]

10ـ ایک لافانی کتاب: “قرآن میں ایسا نور هے جو کبھی خاموش نهیں هوتا، ایک ایسا جراغ هے جس اکا چمکنا ناقابل زوال هے، ایک ایسا سمندر هے جس کی گهرائی معلوم نهیں، ایک ایسی راه هے جس پر چلنے والا کبھی گمراه نهیں هوگا، ایک ایسا شعله هے جس کا نور کبھی بجھنے والا نهیں هے، حق و باطل کو جدا کرنے ولا هے اور اس کے برهان کی درخشندگی کبھی بجھنے والی نهیں هے ـ”[12]

11ـ ایک جامع کتاب:قرآن مجید کے جامع هونے کے بارے میں خضرت علی (علیه السلام ) فرماتے هیں: ” خدا کی کتاب آپ کے درمیان هے، یه حلال و حرام، واجب و مستحب، ناسخ ومنسوخ، مباح و ممنوع، خاص و عام، نصیحتیں اور مثالیں، مطلق و مقید اور محکم و منشابه کو بیان کرنے والی کتاب هے ـ اپنی مجمل عبارتوں کی تفسیر کرتی هے اور اپنے پیچیده نکات کی وضاحت کرتی هے”ـ[13]

اس کے علاوه فرماتے هیں: “قرآن مجید میں گزرے هوئے لوگوں اور آنے والوں کی خبریں اور آپ کی زندگی کے ضروری احکام موجود هیں”ـ[14]

خطبه نمبر 198 میں خضرت علی (علیه السلام) نے قرآن مجید کی قدر و منزلت کے بارے میں مفصل گفتگو کی هے ـ یه کلمات اس قدر رسا اور گویا هیں که قرآن مجید کی خصوصیات اور قدر و منزلت کی امیرالمومنین (علیه السلام) کے بے مثال کلام سے ایسی وضاحت هوجاتی هے ـ که اس کی مزید وضاحت کی گنجائش باقی نهیں رهتی هے ـ

یه امیرالمومنین کے کلام هیں، پیغمبر اسلام صلی الله علیه وآله وسلم کے بعد دوسرے مفسر قرآن کے عنوان سے قرآن مجید کی توصیف اور اس کے مقام و منزلت کے بارے میں چند مختصت نمونے تھے ـ امید هے که ان سے تمسک پیدا کرکے همیں صراط مستقیم کی طرف هدایت هوجائے ـ!

مزید معلومات کے لئے نهج البلاغه کے مندرجه ذیل خطبوں کی طرف رجوع کیا جا سکتا هے:

خطبه نمبر: 110، 183، 169، 157، 158، 133، 176، اور 198 ـ




[1]  نهج البلاغة، ترجمه، دشتی، محمد، خط 47، ص 559.

[2]  خطبه 176، وَ اعْلَمُوا.أَنَّ هَذَا الْقُرْآنَ هُوَ النَّاصِحُ الَّذِی لَا یَغُشُّ.

[3]  خطبه 176،… وَ الْهَادِی الَّذِی لَا یُضِلُّ.

[4]  خطبه 176،… وَ الْمُحَدِّثُ الَّذِی لَا یَکْذِبُ.

[5]  خطبه 156، ص 291.

[6]  خطبه 176، فَاسْتَشْفُوهُ مِنْ أَدْوَائِکُمْ وَ اسْتَعِینُوا بِهِ عَلَى لَأْوَائِکُمْ فَإِنَّ فِیهِ شِفَاءً مِنْ أَکْبَرِ الدَّاءِ وَ هُوَ الْکُفْرُ وَ النِّفَاقُ وَ الْغَیُّ وَ الضَّلَالُ.

[7]  خطبه 176، و ینابیع العلم.

[8]  خطبه 198، ص 419.

[9]  خطبه ،176و اعلموا انه لیس على احد بعد القرآن من فاقة و لا لاحد قبل القرآن من غنى.

[10]  خطبه 176، فیه ربیع القلب.

[11]  خطبه 176، وَ اعْلَمُوا أَنَّهُ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ وَ قَائِلٌ مُصَدَّقٌ وَ أَنَّهُ مَنْ شَفَعَ لَهُ الْقُرْآنُ یَوْمَ الْقِیَامَةِ شُفِّعَ فِیهِ.

[12]  خطبه 198، ص 419.

[13]  خطبه 1، ص 41.

[14]  حکمت ها (کلمات قصار)، حکمت 313.

 
زمرہ جات:   Horizontal 4 ،
ٹیگز:   امام علی (ع) ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

جام جم - 27 مئی

- سحر نیوز

عنوان کے بغیر

- اسلام ٹائمز