'نواز شریف کو احمدیوں سے متعلق بیان کا نوٹس لینا چاہیے'

صحافی کے قتل کے خلاف بھارتی کشمیر میں ہڑتال، مظاہرے

زعیم قادری کیا شریف خاندان کے بوٹ پولش کر پائیں گے ؟

کیا عدالت فوج کے خلاف اقدام اٹھائے گی؟

کیا نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل ہوگا ؟

’کراچی والوں کی جان ٹینکر مافیا سے چھڑائیں گے‘

پاکستان کے یہودی ووٹر کہاں گئے؟

پاکستان کی خاندانی سیاسی بادشاہتیں

لہسن کے یہ حیران کن فوائد جانتے ہیں؟

یاہو‘ نے اپنی انسٹنٹ میسیج سروس ایپلی کیشن ’یاہو‘ میسینجر کو بند کرنے کا اعلان کردیا

انفیکشن کی بروقت شناخت سے دنیا بھرمیں ہزاروں لاکھوں جانیں بچائی جاسکتی ہیں

سفید سرکے کے کئی فوائد ہیں، اس طرح سیب کے سرکے کے بھی متعدد طبی فوائد ہیں

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

کیا افغان سیکیورٹی اہلکار طالبان کو کنٹرول کر سکے گے ؟

ٹویٹر کیا ایسا کر پائے گا ؟

پاکستان میں سمندری پانی کیا قابل استعمال ہوگا ؟

عمران خان، آصف زرداری اور مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

فٹبال ورلڈ کپ کے شوروغل میں دبی یمنی بچوں کی چیخیں

رپورٹ | یمن کی تازہ صورتحال ۔۔۔ یہاں سب بکنے لگا ہے !!!

دہشتگرد کالعدم جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی بجائے قانون کے شکنجے میں کسنے کی ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انڈونیشیا کی جھیل میں کشتی الٹنے سے 200 افراد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی آپریشن،خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

ہائیڈرو گرافی کا عالمی دن ، پاک بحریہ کے سر براہ کا پیغام

امریکہ کے شکست قریب ہے؟

شیخ علی سلمان پر مقدمہ، غیر سرکاری تنظیموں کا احتجاج

عمران، شاہد خاقان، گلالئی،فہمیدہ مرزا، فاروق ستار، لدھیانوی، مشرف کے کاغذات مسترد

ایران نے امریکی صدر سے بات چیت کا امکان مسترد کر دیا

راہ حق پارٹی، جے یو آئی (ف) کے آشرباد سے کالعدم جماعتوں کا سیاسی پلٹ فارم

لندن کی سڑکوں پر بھاگتا پاکستانی سیاست دان

بن زاید کی اسرائیلی عہدے داروں سے ملاقات ؟

انتخابات 2018: الیکشن کمیشن نے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکاروں کی خدمات مانگ لیں

علماء یمن نے بڑا کردیا

چوہدری نثار تھپڑ مار کیوں نہیں دیتے؟

ٹرمپ بھیڑیا ہے

ٹرمپ نے بوکھلاہٹ میں شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ کر ڈالا

الیکشن کمیشن پاکستان راہ حق پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کرے

اسرائیلی فوج نے اپنا الحاج شیخ الاسلام متعارف کرادیا – عامر حسینی

این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

الحدیدہ۔۔۔اب میڈیا خاموش کیوں ہے!؟

کیا احد چیمہ شہباز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹٰی ہے؟

فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد امریکا پاکستان سے کیا مطالبہ کرے گا؟

یمن میں پاکستانی لاشیں کیا کر رہی ہیں؟

جدید تر ہوتی جوہری ہتھیار سازی: آرمجدون زیادہ دور نہیں

نواز شریف اور ان کی بیٹی کا کردار سامنے لانا چاہتا ہوں، چوہدری نثار

مسلم لیگ نواز اور نادرا چئیرمین کے مبینہ ساز باز کی کہانی

آنیوالے انتخابات میں کسی مخصوص امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، علامہ عابد حسینی

امریکی مرضی سے ملی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں، سراج الحق

افتخار چوہدری عدلیہ کے نام پر دھبہ ہیں، فواد چوہدری

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جھوٹے، من گھڑت اور صرف الزامات ہیں، عمران خان

نادرا ووٹرز کی معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، الیکشن کمیشن

افغانستان میں جنگ بندی: ’ملا اشرف غنی زندہ باد‘

پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار

جرمنی کی آسٹریا میں جاسوسی کا گھمبیر ہوتا معاملہ

کیا جرمنی نے آسٹریا میں جاسوسی کی؟

عورت چراغ خانہ ہے، شمع محفل نہیں!

کلثوم نواز کی حالت تشویشناک، نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی مؤخر

سانحہ ماڈل ٹاؤن کو چار سال گزر گئے لیکن ملزم آزاد ہیں، طاہر القادری

امریکی دباؤ کے باوجود ایران کیساتھ باہمی تعاون کو جاری رہیں گے: چین

انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے، آصف علی زرداری

آپ کی مدد کا شکریہ عمران خان، اب آپ جاسکتے ہیں!

کالعدم ٹی ٹی پی کا نیا امیر کون؟

امریکا کا چین کے خلاف بھی تجارتی جنگ کا اعلان

افغان صوبے ننگرہار میں خودکش دھماکا، 25 افراد ہلاک

عید الفطر 1439 ھ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند 122 امیدوار دہری شہریت کے حامل نکلے

امریکا کے خلاف یورپ کا جوابی اقدام

سعودی عرب کا ذلت آمیز شکست کے بعد کھلاڑیوں کو سزا دینے کا اعلان

مُلا فضل اللہ کی ہلاکت، پاکستان اور خطے کے لیے ’اہم پيش رفت‘

’’رَبِّ النُّوْرِ الْعَظِیْم‘‘ کے بارے میں جبرئیل کی پیغمبر اکرمﷺ کو بشارت

پاکستان میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی

یورپ میں بڑھتی مسلم نفرت اور اس کا حل

2017-10-11 22:00:49

'نواز شریف کو احمدیوں سے متعلق بیان کا نوٹس لینا چاہیے'

6A36E2E2-3C6A-4941-B158-C07C5F0C5149_cx0_cy13_cw0_w1023_r1_s 

انسانی حقوق کی ایک بلند آہنگ کارکن اور معروف وکیل عاصمہ جہانگیر نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جماعت کے رکن قومی اسمبلی محمد صفدر کے احمدی فرقے کے لوگوں سے متعلق دیے گئے بیان کا نوٹس لیں۔

نواز شریف کے داماد محمد صفدر نے منگل کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے احمدیوں کو نظریہ پاکستان اور قوم کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی مسلح افواج میں بھرتیوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ان کے اس بیان پر احمدی فرقے کے علاوہ ملک کے آزاد خیال حلقوں کی طرف سے خاصی تنقید سامنے آئی تھی۔

بدھ کو وائس آف امریکہ سے گفتگو میں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ محمد صفدر نے ان کے بقول نفرت انگیز باتیں کیں اور یہ بیان صرف احمدیوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ملک میں بسنے والی دیگر اقلیتوں کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

“میرا تو خیال ہے کہ ان (نواز شریف) کو نوٹس لینا چاہیے، آپ دنیا میں رہتے ہیں آپ کیا دکھانا چاہتے ہیں کہ آپ کس قسم کی پارٹی ہیں۔ سب کو پتا ہے کہ ویسے ہی آرمی میں احمدی کوئی اوپر نہیں جا سکتا جج تو کوئی بھی احمدی نہیں تو آپ کس کو للکار رہے ہیں بجائے اس کے کہ اس چیز کے بارے میں کچھ سوچیں ہم کیوں امتیازی سلوک کر رہے ہیں وہاں آپ اور بھی امتیازی سلوک کرنا چاہتے ہیں۔”

پاکستان کے آئین کے مطابق احمدی غیر مسلم ہیں اور انھیں مسلمانوں کی طرح کھلے عام اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کی ممانعت ہے۔ ایک عرصے سے پاکستان میں احمدی امتیازی سلوک اور مہلک رویوں کے شاکی رہے ہیں۔

انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مہدی حسن کے خیال میں پاکستان میں آباد دیگر اقلیتوں کی نسبت احمدی سب سے زیادہ امتیازی سلوک کا شکار چلے آ رہے ہیں اور رکن قومی اسمبلی کے اس طرح کے بیانات افسوسناک ہیں۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا احمدی برادری سے امتیازی سلوک کے بارے میں حکومتوں کا رویہ معذرت خواہانہ ہی رہا ہے۔

“بیشتر لوگ تو احمدی برادری کے پاکستان چھوڑ گئے ہیں یورپیئن ممالک میں امریکہ میں یا کینیڈا میں چلے گئے ہیں اور جو نہیں جاسکتے وہی یہاں رہ گئے ہیں ان کے ساتھ جو سلوک ہے وہ باقی اقلیتوں کی نسبت برا ہے اور اس پر ہر حکومت کی موجودہ حکومت بھی اور اس سے پہلے جو حکومتیں رہیں ہیں ان کا رویہ معذرت خواہانہ رہا ہے نہ تو وہ اس کی ترید کرتی ہیں نہ وہ اس پر کوئی ایکشن لیتی ہیں۔۔۔وہ خوفزدہ ہو جاتی ہیں کہ اگر ان (احمدیوں) کے حق میں کوئی بات کی تو شاید لوگ ان کے بھی خلاف ہو جائیں گے۔”

ادھر حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایسی متعصب سوچ کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔

بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انھوں نے محمد صفدر کا نام لیے بغیر حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انسانی حقوق کی سرگرم کارکن عاصمہ جہانگیر کا بھی کہنا تھا پارلیمان جو کہ انسانی حقوق اور آئین کا پاسدار ادارہ ہے اس میں اس طرح کی تقاریر پر دیگر ارکان کی خاموشی قابل افسوس ہے۔

حکومت یہ کہتی آئی ہے کہ وہ ملک میں آباد تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن تاحال اپنے اس ایک رکن قومی اسمبلی کے اس بیان پر ہونے والی تنقید کا اس کی طرح سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

زمرہ جات:   Horizontal 2 ،
ٹیگز:   نواز شریف ، احمدی ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

Today is the longest day of 2018

- اے آر وائی