ایرانی عوام آج بھی امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں

پاکستان کی طالبان امیر ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق

مہران یونیورسٹی میں ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن سینٹر قائم کیا جائیگا،ڈاکٹر عقیلی

پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے مستعفی

ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر سے ملاقات کے لیے نئی حکمت عملی تیار

یمن میں سعودی جاسوسی ڈرون طیارہ تباہ

چھوٹی سی چیری بڑے فائدوں والی

بیگم کلثوم کی طبیعت قدرے بہتر پر خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں: میاں نواز شریف

انتخابی نشانات کی سیاست: ووٹر حیران، امیدوار پریشان

امریکہ افغان طالبان سے بات چیت کی خواہش کیوں ظاہر کر رہا ہے؟

آیت اللہ سید خامنہ ای نے قومی فٹبال ٹیم کو اچھی کاکردگی پر سراہا

بحرینی عدالت نے شیخ علی سلمان کو جاسوسی کے الزامات سے بری کردیا

فیفا ورلڈ کپ 2018: اسپین نے ایران کو 0-1 سے شکست دے دی

آئی بی اے کراچی میں منعقدہ پاکستان کی پہلی فائنل ائیر پروجیکٹس کی آن لائن نمائش کا احوال

امریکہ کی خارجہ پالیسی بحران سے دوچار

صحافی کے قتل کے خلاف بھارتی کشمیر میں ہڑتال، مظاہرے

زعیم قادری کیا شریف خاندان کے بوٹ پولش کر پائیں گے ؟

کیا عدالت فوج کے خلاف اقدام اٹھائے گی؟

کیا نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل ہوگا ؟

’کراچی والوں کی جان ٹینکر مافیا سے چھڑائیں گے‘

پاکستان کے یہودی ووٹر کہاں گئے؟

پاکستان کی خاندانی سیاسی بادشاہتیں

یاہو‘ نے اپنی انسٹنٹ میسیج سروس ایپلی کیشن ’یاہو‘ میسینجر کو بند کرنے کا اعلان کردیا

انفیکشن کی بروقت شناخت سے دنیا بھرمیں ہزاروں لاکھوں جانیں بچائی جاسکتی ہیں

سفید سرکے کے کئی فوائد ہیں، اس طرح سیب کے سرکے کے بھی متعدد طبی فوائد ہیں

یمن تا فلسطین، دشمن ایک ہی ہے

کیا افغان سیکیورٹی اہلکار طالبان کو کنٹرول کر سکے گے ؟

ٹویٹر کیا ایسا کر پائے گا ؟

پاکستان میں سمندری پانی کیا قابل استعمال ہوگا ؟

عمران خان، آصف زرداری اور مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

فٹبال ورلڈ کپ کے شوروغل میں دبی یمنی بچوں کی چیخیں

رپورٹ | یمن کی تازہ صورتحال ۔۔۔ یہاں سب بکنے لگا ہے !!!

دہشتگرد کالعدم جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی بجائے قانون کے شکنجے میں کسنے کی ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انڈونیشیا کی جھیل میں کشتی الٹنے سے 200 افراد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی آپریشن،خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

ہائیڈرو گرافی کا عالمی دن ، پاک بحریہ کے سر براہ کا پیغام

امریکہ کے شکست قریب ہے؟

شیخ علی سلمان پر مقدمہ، غیر سرکاری تنظیموں کا احتجاج

عمران، شاہد خاقان، گلالئی،فہمیدہ مرزا، فاروق ستار، لدھیانوی، مشرف کے کاغذات مسترد

ایران نے امریکی صدر سے بات چیت کا امکان مسترد کر دیا

راہ حق پارٹی، جے یو آئی (ف) کے آشرباد سے کالعدم جماعتوں کا سیاسی پلٹ فارم

لندن کی سڑکوں پر بھاگتا پاکستانی سیاست دان

بن زاید کی اسرائیلی عہدے داروں سے ملاقات ؟

انتخابات 2018: الیکشن کمیشن نے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکاروں کی خدمات مانگ لیں

علماء یمن نے بڑا کردیا

چوہدری نثار تھپڑ مار کیوں نہیں دیتے؟

ٹرمپ بھیڑیا ہے

ٹرمپ نے بوکھلاہٹ میں شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ کر ڈالا

الیکشن کمیشن پاکستان راہ حق پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کرے

اسرائیلی فوج نے اپنا الحاج شیخ الاسلام متعارف کرادیا – عامر حسینی

این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

الحدیدہ۔۔۔اب میڈیا خاموش کیوں ہے!؟

کیا احد چیمہ شہباز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹٰی ہے؟

فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد امریکا پاکستان سے کیا مطالبہ کرے گا؟

یمن میں پاکستانی لاشیں کیا کر رہی ہیں؟

جدید تر ہوتی جوہری ہتھیار سازی: آرمجدون زیادہ دور نہیں

نواز شریف اور ان کی بیٹی کا کردار سامنے لانا چاہتا ہوں، چوہدری نثار

مسلم لیگ نواز اور نادرا چئیرمین کے مبینہ ساز باز کی کہانی

آنیوالے انتخابات میں کسی مخصوص امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، علامہ عابد حسینی

امریکی مرضی سے ملی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں، سراج الحق

افتخار چوہدری عدلیہ کے نام پر دھبہ ہیں، فواد چوہدری

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جھوٹے، من گھڑت اور صرف الزامات ہیں، عمران خان

نادرا ووٹرز کی معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، الیکشن کمیشن

افغانستان میں جنگ بندی: ’ملا اشرف غنی زندہ باد‘

پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار

جرمنی کی آسٹریا میں جاسوسی کا گھمبیر ہوتا معاملہ

کیا جرمنی نے آسٹریا میں جاسوسی کی؟

عورت چراغ خانہ ہے، شمع محفل نہیں!

کلثوم نواز کی حالت تشویشناک، نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی مؤخر

سانحہ ماڈل ٹاؤن کو چار سال گزر گئے لیکن ملزم آزاد ہیں، طاہر القادری

امریکی دباؤ کے باوجود ایران کیساتھ باہمی تعاون کو جاری رہیں گے: چین

2018-01-09 22:23:44

ایرانی عوام آج بھی امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں

1396101913084353612997504

شمسی سال 19 دی کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہریوں سے امام خامنہ ای نے خطاب کرتے ہوئے کہا: “پُرامن احتجاج اور وحشیانہ حرکتوں میں فرق کو سمجھنا چاہئے۔”

امام خامنہ ای نے قم میں عوامی اجتماع سے خطاب میں حالیہ مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عوام کے جائز اور برحق مطالبات میں اور ہنگامے اور مقدسات کی اہانت کرنے والوں کے اقدامات میں فرق ہے۔

امام خامنہ ای نے کہا: “اگر کوئی انسان اپنے حق سے محروم رہ جائے اور اپنے حق کے لئے آواز بلند کرے یا کہیں دس بیس یا سو دوسو افراد جمع ہوجائیں اور اپنے حقوق کے لئے بات کریں تو یہ نہایت اچھی بات ہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے لیکن اس قسم کے اجتماعات سے غلط فائدہ اٹھا کر قرآن پاک کو غلط کہنا، مساجد کی توہین کرنا اور ملک کے پرچم کی توہین کرنا یا حکومتی اور عوامی عمارتوں کو نقصان پہنچانے میں بڑا فرق ہے۔ ان سب کو ایک ہی نظر سے نہیں دیکھا جاسکتا ہے، ملک میں احتجاج کرنے والے پہلے بھی تھے اور آج بھی ہیں، کچھ اداروں نے بعض لوگوں کو ناراض کرایا ہے۔ اس قسم کے مشکلات کے ازالہ کے لئے احتحاج کرنا عوام کا حق ہے۔

امام خامنہ ای نے کہا: “اکثر اوقات ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں سرکاری عمارتوں کے سامنے احتجاج کیا جاتاہے اور اپنی مشکلات کا ذکر کیا جاتا ہے اس قسم کا احتجاج پہلے بھی ہوتا رہا ہے اور اب بھی ہے، اس قسم کے مظاہروں کا کوئی بھی مخالفت نہیں کرتا اور حکومت کو چاہئے کہ عوام کے شکوے اور شکایات کا ازالہ کرے۔

رہبر انقلاب نے کہا: “کچھ شر پسند عناصر اس قسم کے مظاہروں سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کے عقائد پر حملہ کریں اور قومی پرچم کو نذر آتش کریں، اسلام کے خلاف نعرہ بازی کریں، قرآن کے خلاف بولیں اور اسلامی نظام کے خلاف باتیں کریں، پس یہ سب اغیار کے اشاروں پر کیا گیا اور یہ اچانک بھی نہیں ہوا بلکہ اس کی منصوبہ بندی بہت پہلے کی جاچکی تھی۔”

رہبر انقلاب نے مزید فرمایا: “امریکہ اور اسرائیل ملکر چند مہینوں سے اسلامی نظام کے خلاف منصوبہ بندی کررہے ہیں، انہوں نے ایران کے چھوٹے شہروں سے اسلامی نظام کے خلاف منصوبوں کا آغاز کیا جس کے لئے پیسے کسی خلیجی ملک سے لئے، یہ تو سب کو معلوم ہے کہ جب تک ان کو پیسہ دینے والے ملیں گے تب تک امریکی پیسہ خرچ نہیں کرتے۔

امام خامنہ ای نے فرمایا: “یہ منصوبے کئی مہینے پہلے تیار کئے گئے تھے جس کے بارے میں خود منافقین نے بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چند مہینوں سے مختلف لوگوں سے مل کر منصوبہ بندی کررہے تھے اور مہنگائی کے نام پر عوام کو احتجاج پر آمادہ کرنے کی کوششیں کرتے رہیں۔ مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرنا ہر کسی کے دل کی بات ہوتی ہے، بہت سارے لوگ اسی وجہ سے سڑکوں پر نکل آئے۔ بہت ساروں کو جب پتہ چلا کہ ایک غلط منصوبے کے تحت یہ سب کچھ ہورہا ہے تو انہوں نے اپنے آپ کو شرپسندوں سے الگ کردیا اور ملک دشمن عناصر کے خلاف احتجاج شروع کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔”

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے دشمن کی ناپاک سازشوں کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے، ملک کے مختلف شہروں خاص کر قم، اهواز، همدان، کرمانشاه، مشهد، شیراز، اصفهان، اور تبریز سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شرپسند عناصر کے خلاف مظاہرے کرکے دشمن کو ایک بار پھر ذلیل و رسوا کردیا ہے۔

امام خامنہ ای نے ایران سے امریکی حکام کی عداوت و ناراضگی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: “امریکا ایرانی عوام اور حکومت سے اس لئے سخت ناراض ہے کہ اس کو اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام سے شکست ہوئی ہے۔”

رہبر معظم نے فرمایا کہ ایران کی حکومت اپنے عوام پر ہی بھروسہ کرتی ہے کیونکہ یہ حکومت، ایرانی عوام کی اپنی منتخب اور بنائی ہوئی حکومت ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی حکام کے اس قسم کے بیانات کو بےہودہ قرار دیتے ہوئے کہ جن میں وہ کہتے ہیں کہ ایران امریکا کی طاقت سے ڈرتا ہے، فرمایا کہ اگر ہم تم سے ڈرتے تو انیس سو ستر کے عشرے کے آخر میں ہم نے تمہیں ایران سے کیسے باہر نکال دیا اور ابھی چند سالوں میں تمہیں پورے خطے سے کیسے باہر نکال دیا؟

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کے خلاف استقامت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی عوام آج بھی امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

زمرہ جات:   Horizontal 3 ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)