کیا امریکہ شام پر اگلی دفعہ بڑا حملہ کرے گا؟

کنفیوژن کے شکار حکام افغانستان سے متعلق عسکری پالیسی میں تبدیلی نہیں دیکھ رہے

بلاول کی علی موسی گیلانی کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت

چوتھا ون ڈے: پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 200 کا ہندسہ عبور کرلیا

طالبان کا شہری آبادیوں پر خود کش حملے روکنے کا اعلان

چین کے صدر تین روزہ دورے پر امارات پہنچ گئے

امریکا کی بھارت کو مسلح ڈرونز فروخت کرنے کی پیشکش

زاہدان کے قریب مسلح شرپسندوں کے ہاتھوں دو سیکورٹی اہلکارشہید

یمنی فوج کا ریاض میں سعودی امریکی آئل کمپنی آرامکو پرڈورن حملہ

الیکشن میں شرکت نہ کرنا شیعوں کی کمزوری کا باعث بنے تو ضرور شرکت کریں:آیت الله صافی گلپایگانی

پاکستان میں داعش کی آمد کی اطلاع

چمن کے مال روڈ پر دھماکا اور فائرنگ، پولیس

بھارت کی واٹس ایپ کو ایک اور وارننگ

نیویارک :زیر زمین اسٹیم پائپ لائن میں دھماکہ

پرو میں ججوں کا رشوت لے کر فیصلے دینے کا انکشاف

ٹرمپ کی پیوٹن کو دورہ واشنگٹن کی دعوت

ہزاروں پولنگ اسٹیشنز غیر محفوظ، سہولیات سے محروم

عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت میں راؤ انوار کی ضمانت منظور

عسکری پارک کے کمرشل استعمال کیخلاف درخواست دائر

حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن: فوج ضابطہ اخلاق کے اندر رہے گی،آزادی کے ساتھ ووٹ ڈالنے کا جمہوری حق ممکن بنایا جائیگا، آرمی چیف

مراد علی شاہ کیخلاف دوہری شہریت کی درخواست مسترد

مریم کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی مؤخر

حکومت کون بنائیگا، پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی؟

انصاراللہ نے الحدیدہ سے یمنی فوج کے انخلا کا مطالبہ مسترد کر دیا

تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ

پیوٹن کی دہشت ملینیا کے چہرے پر

ترکی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، قونصل جنرل

پکتیا میں فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 27 دہشتگرد ہلاک

ایران میں کام کرنے والی یورپی کمپنیوں کی حمایت کا اعلان

امریکا کے طالبان سے براہ راست مذاکرات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،افغان حکومت

بنگلہ دیش میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 200 افراد ہلاک

صحت کی حفاظت کے رہنما اصول

ہڈیوں کا بھر بھراپن ایک خاموش بیماری

مودی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کل پیش ہوگی

امریکی صدر کی ایرانی صدر سے ملاقات کے لئے آٹھ بار درخواست

انصاراللہ نے الحدیدہ سے یمنی فوج کے انخلا کا مطالبہ مسترد کر دیا

سمندر پار پاکستانی عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، نادرا حکام

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پرغداری کا الزام لگ گیا

برطانیہ نے اسلحے کی فروخت دگنی کر دی

برطانیہ میں چھ روزہ بین الاقوامی ایئر شو زوروشور سے جاری

غذر میں لینڈ سلائیڈنگ، دریا کا بہاؤ رک گیا

’ایک جیل میں قید باپ بیٹی کو ملنے کی اجازت نہیں‘

کلبھوشن کیس پر جواب جمع کروا دیا

’’شہباز شریف مجھے مقابلے میں مروانا چاہتے تھے‘‘

’’ توبہ قبول کرنا ہمارا کام نہیں‘‘

نواز اور مریم سے وکلاء کی ملاقات منسوخ

فیصل واوڈا کو 8 اہلکار سیکیورٹی دیں گے

عمران کی آئندہ نا زیبا زبان استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی

پاک فوج نے تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا، آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران فوجی تعلقات میں بہتری کی امید؟

’’ کالعدم تنظیموں کا انتخابات میں حصہ لینا، جمہوریت کے لیے خطرہ ہے‘‘،بلاول بھٹو

’پی پی اور ن لیگ میں پس پردہ نیا مک مکا چل رہا ہے‘

ٹیکس ادائیگی سے متعلق غلط بیانی عمران اسماعیل کے گلے پڑگئی

سعودی عرب: خواتین کو طیارے اڑانیکی تربیت کی اجازت

خان صاحب عوام میں مقبول نہیں ،بلاول کا دعویٰ

پارلیمنٹ نے اسرائیلی وزیراعظم سے جنگی اختیارات چھین لیے

کراچی:الیکشن میں دہشت گردی کی سازش،2 گرفتار

صہیونی جیل میں اسیر 4 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال ہنوز جاری

اسپین کے کئی شہروں کا اسرائیلی بائیکاٹ مہم میں شمولیت کا اعلان

ورثے میں ہمیں یہ غم ہے ملا، بلاول کا ٹوئٹ

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

لیبیا میں کنٹینر میں دم گھٹنے سے 8 غیرقانونی تارکین وطن ہلاک

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور وزیر مستعفی

افغانستان میں امریکا کی حکمت عملی ناکام ہو گئی، حامد کرزئی

افغانستان میں داعش کا حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 20 ہلاک

ایرانی افواج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے آمادہ و تیار ہیں:ایرانی وزیر دفاع

اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کر دی

بن سلمان کی ذاتی سیکورٹی "موساد” کے حوالے، امریکی تجزیہ کار

چین میں گرمی سے روڈ پگھلنے لگے

2018-04-15 11:20:42

کیا امریکہ شام پر اگلی دفعہ بڑا حملہ کرے گا؟

Attackon

اقوامِ متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس وقت بھر پور تیار ہے، اگر شامی حکومت نے دوبارہ کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی تو دمشق پر دوبارہ حملہ کردیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار نکی ہیلی نے روس کی جانب سے منعقد کی گئی اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران کیا۔

سی بی ایس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ’جب ہمارے صدر ایک آخری حد بناتے ہیں تو وہی اسے نافذ بھی کرتے ہیں۔

نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس کے فضائی حملے کی شکل میں ایک پیغام ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا بشار الاسد کی حکومت کو شامی عوام پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ادھر امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ’میرا پیغام روس کے لیے یہ ہے کہ آپ تاریخ میں غلط جگہ پر تھے‘۔

لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں اپنے دورے کے دوران مائیک پینس نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ شام کی صورتحال کا ذمہ دار کہیں نہ کہیں ایران بھی ہے۔

شام پر امریکا اور اتحادیوں کا حملہ
یاد رہے کہ 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب امریکا کی جانب سے اپنے اتحادی برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر شام پر حملہ کیا گیا تھا جبکہ اس حملے کا جواز شامی صدر بشارالاسد کی جانب سے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بنایا گیا تھا۔

امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس کے حکام کی جانب سے شام میں حملے کے دوران اہداف کی نشاندہی کی گئی تھی اور اس میں عام شہریوں کی کم سے کم اموات کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اتحادیوں کا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات پر حملہ

ادھر پینٹاگون میں جیمز میٹس، برطانوی اور فرانسیسی فوجی افسران کی مشترکہ نیوز کانفرنس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں مغربی شام کے 3 خاص حصوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دمشق میں پہلا ہدف سائنسی ریسرچ سینٹر، دوسرا ہدف حمص کے مغرب میں کیمیائی ہتھیاروں کا گودام اور تیسرا ہدف کمیائی ہتھیاروں کے سامان کو رکھنے کی جگہ فراہم کرنے والے ایک خاص کمپاؤنڈ پوسٹ کو بنایا گیا۔

روس کا ردِ عمل
تاہم شامی ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شامی ایئر ڈیفنس پہلے سے ہی فعال تھا اور اس نے امریکا اور اس کے اتحادی افواج کے کئی حملوں کو ناکام بنادیا۔

شامی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہفتے کی رات کو مقامی وقت 3 بج کر 55 منٹ پر امریکا، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے 110 میزائل سے حملے کیے گئے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نے شام میں کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچایا:روس

انہوں نے کہا تھا کہ شامی ڈیفنس سسٹم نے متعدد میزائلوں کو ناکام بنا دیا لیکن کچھ میزائل نے برزاہ میں ریسرچ سینٹر سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’ شامی حکومت کے خلاف کارروائی ہمارے اور اتحادی افواج کے حوصلے پست نہیں کریں گے اور ہم شام میں دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے‘۔

’شام پر حملہ کامیاب رہا‘
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے شام پر حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ شام کے خلاف کارروائی کامیاب رہی اور کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنا ہمارے مفاد میں ہے۔

تھریسامے کا کہنا تھا کہ شام میں کارروائی کے دوران کوشش کی گئی کہ جانی نقصان سے بچا جائے اور ان حملوں کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے اور بنکرز کو نشانہ بنایا گیا، جو یہ حملہ کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: شام پر حملہ: مشن کامیابی سے تکمیل کو پہنچا، ٹرمپ

ادھر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادی کے ساتھ مل کر شام میں کیے گئے حملے کو کامیاب کارروائی قرار دے دیا جبکہ اس حملے کے بعد روس اور اس کے اتحادی کے ساتھ سرد جنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی صدر نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘گزشتہ شب ایک مکمل کارروائی کی گئی، فرانس اور برطانیہ کو ان کی دانشمندی اور ان کی بہترین فوجی طاقت پر شکریہ ادا کرتا ہوں’۔

انھوں نے کہا کہ ‘اس سے بہتر نتیجہ نہیں نکل سکتا تھا، مشن تکیمل کو پہنچا’!

زمرہ جات:  
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)