میری خوشی کی انتہا اس وقت نہ رہی جب نیمار میرے ساتھ آ کر کھڑا ہو گیا: احمد رضا

پاک فوج ایک کروڑ پودے لگائے گی

دنیا کے سب سے بڑے پاکستانی پرچم کی رونمائی

اقوام متحدہ کے امن مندوب تین معاونین کے ہمراہ غزہ کی پٹی پہنچ گئے

غزہ میں تین شہداء کے جنازے، لاکھوں عوام آخری دیدار کے لیے امڈ آئے!

قزاقستان: ایران اور روس کے صدور کی ملاقات

مہاتیر محمد کا چین کیساتھ معاہدے ختم کرنے کا عندیہ

جرمنی میں مہاجر مخالف حملوں میں کمی آئی ہے: جرمن وزارت داخلہ

’’اومنی گروپ کی جائیداد، اکائونٹس کی قرقی کا حکم دیتے ہیں‘‘

عقد امام علی علیہ السلام و حضرت زھرہ (س)

ایران کو پتا ہونا چاہیے کہ اُس کے اقدامات پر اُس کی پکڑ ہوتی ہے: اماراتی سفیر

یمن میں عام شہریوں پر حملہ، سعودی اتحادی افواج نے الزامات مسترد کردیے

برطانیہ کی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

ناسا نے سورج کی جانب پہلا ’’پارکرسولر پروب ‘‘ نامی خلائی جہاز بھیج دیا

پاکستانی نژاد بشپ نے نقاب پر پابندی کی حمایت کر دی

انڈونیشیا میں طیارہ کو حادثہ ، 8 افراد ہلاک

شام : اسلحہ گودام میں دھماکہ ، 39شہری جاں بحق

بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

بنی گالا تا پارلیمنٹ ہاؤس سیکیورٹی انتظامات

آزاد کشمیر، کلیاں نالے پر پل بیٹھ گیا، دو افراد جاں بحق

رینجرز کارروائی، ڈیرہ غازی خان سےاسلحہ برآمد ،6 ملزمان گرفتار

نو منتخب ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت 15 اگست تک ملتوی

گیلانی کی سکیورٹی واپس لینے پر بلاول کا شدید ردعمل

پی ٹی آئی کے وفد کی ایاز صادق سے ملاقات

برطانیہ:نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 10 افراد زخمی

جہانگیر ترین، علیم خان کی چوہدری برادران سے ملاقات

غزہ سے آتش گیر کاغذی جہازوں سے اسرائیل میں 7 مقامات پر آتش زدگی

ترکی کا ایران کیساتھ قومی کرنسی میں تجارت کرنے کا اعلان

ایران :بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

ابوظہبی دہشتگرد گروہ القاعدہ کا خفیہ کیمپ ہے:ترجمان انصار اللہ

شمال مغربی ایران میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رہنما کی عمران خان کو مبارکباد

امریکی ایلچی کی “حماس” کو مٹانے کی گھناؤنی سازش

کل ملک کی جمہوری تاریخ کا اہم دن کیوں؟

امریکا سے تجارتی جنگ چھڑنے کے بعد اردوان کا پیوٹن سے رابطہ

ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر عراقی صدر کی تاکید

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی تحقیق کرانے سے میانمار کی حکومت کا انکار

امریکا سعودی جارحیت میں برابر کا شریک ہے،سینیٹر برنی سینڈرز

اسرائیل ،فلسطینی مزاحمت کی محکم ضربوں کو تحمل نہیں کر پائےگا:حسین امیر عبداللہیان

سعودی عرب نے فوجی بجٹ میں اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان: ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ کب رکے گا؟

مراد علی شاہ وزیراعلیٰ اور سراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدوار نامزد

اسد قیصر اور پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دیں، ذرائع

ریفارم کا مقصد سرمایہ کاری کی فضا سازگار بنانا ہے، شمشاد اختر

کرپشن ریفرنس ، ڈاکٹر عاصم کیخلاف سماعت 18اگست تک ملتوی

طالبان اور افغان حکومت کا غزنی پر کنٹرول کا دعویٰ

’’ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد نہیں ہونے دیں گے‘‘

الاسکا کا ڈیلٹن ہائی وے دنیا کا خطرناک ترین زمینی راستہ

ایرانی حکومت کا مؤقف ہٹلر کی پالیسیوں کے مشابہ ہے، امریکی سینیٹر

بھارتی رکن پارلیمنٹ نے مودی کے خلاف احتجاجاً ہٹلر کا حلیہ اپنا لیا

زمبابوے: صدارتی انتخابات کے نتائج عدالت میں چیلنج

چین: مسجد کے انہدام کے خلاف سینکڑوں مسلمان سراپا احتجاج

اصغر خان کیس 15 اگست کو سماعت کیلئے مقرر، نواز شریف اور دیگر کو نوٹس جاری

اگر ان کے پاس ڈالرز ہیں تو ہمارے پاس اللہ ہے: رجب طیب اردوغان

سعودی عرب :یمن میں بچوں کی ہلاکت تحقیقات کی جائے گی

ڈی آئی خان میں وزیرستان طرز کا آرمی آپریشن کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم کا مطالبہ

’الیکشن میں اقلیتوں کی کامیابی بڑی پیشرفت ہے‘

گلگت میں پولیس چوکی پر فائرنگ ،3 اہلکار شہید

تربیلا اور منگلا میں پانی کے ذخیرے میں بہتری

گوجرانوالہ میں فائرنگ سے جنرل کونسلر جاں بحق

عمران خان کی اہلیہ کے پہلے شوہر خاور مانیکا کی شادی

عمران خان کا شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ

امریکا میں ہائی جیک کیا گیا طیارہ گر کر تباہ

دالبندین میں بس پر خودکش حملہ، 5افراد زخمی

شیعہ نسل کشی : متاثرین کے نکتہ نظر سے تکفیریت کا جائزہ

حزب اللہ لبنان کی یمنی اسکول کے بچوں کی بس پر سعودی عرب کے حملے کی مذمت

مسلم نیٹو کی تشکیل ناممکن ہے:سابق ایرانی سفیر

بی بی سی نے اسرائیل کے دباؤ پرغزہ پر اسرائیلی حملے سے متعلق خبر کی سرخی تبدیل کردی

عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات جاری

2018-06-23 10:52:47

میری خوشی کی انتہا اس وقت نہ رہی جب نیمار میرے ساتھ آ کر کھڑا ہو گیا: احمد رضا

احمد رضاروس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں جمعہ کو برازیل اور کوسٹا ریکا کے میچ کے کوائن ٹاس کے وقت پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے احمد رضا بھی موجود تھے۔احمد رضا کے والد شبیر احمد خود سیالکوٹ میں فٹ بال بناتے ہیں اور ان کا خاندان تین نسلوں سے فٹ بال کی سٹچنگ کا کام کرتا آیا ہے۔احمد رضا نے بی بی سی کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیالکوٹ کے قائد اعظم پبلک سکول میں زیر تعلیم ہیں اور ان کو فٹ بال کا بہت شوق ہے۔’ایک دن کوکا کولا والے سکول آئے اور انھوں نے فٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھا اور 1500 پچوں میں سے مجھے منتخب کر کے لاہور لے گئے۔‘لاہور میں پاکستان فیفا والے آئے اور انھوں نے مجھے دیکھا اور بعد میں بتایا گیا کہ وہ مجھے روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں لے کر جائیں گے۔’مجھے آہستہ آہستہ بتایا گیا کہ روس کب جانا ہے وہاں کیا کرنا ہے اور کہاں ٹھہرنا ہے۔ پھر انھوں نے بتایا کہ کس میچ میں ٹاس کے وقت میں گراؤنڈ میں موجود ہوں گا تو پھر مجھے یقین ہو گیا کہ میں فیفا ورلڈ کپ کے لیے جا رہا ہوں۔‘

سینٹ پیٹرزبرگ گراؤنڈ میں برازیل بمقابلہ کوسٹا ریکا کے میچ کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہونے کے احساسات کے حوالے سے 15 سالہ احمد رضا نے کہا کہ وہ جب گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو اس کے بارے میں انھوں نے پہلے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔’میں نے خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ میں فیفا کا میچ دیکھنے جاؤں گا اور وہ بھی اس ٹیم کا جو میری پسندیدہ ٹیم ہے جس میں میرا پسندیدہ کھلاڑی نیمار کھیلتا ہے۔ لیکن میری خوشی کی انتہا اس وقت نہ رہی جب نیمار میرے ساتھ آ کر کھڑا ہو گیا۔‘انھوں نے بتایا کہ میں جب سٹیڈیم میں داخل ہوا تو ایک اور پاکستانی بھی وہاں تھا جس نے کہا ’ہیلو تم کہاں آ گئے ہو سیالکوٹ میں تو فٹ بال کھیلا ہی نہیں جاتا۔‘اس کے جواب میں میں نے کہا ’کھیلا بھی بہت جاتا ہے اور بنتا بھی بہت ہے۔ تو اس نے جواب دیا کہ ہاں او کے۔‘احمد رضا کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انھوں نے فیفا میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ’ابھی تو میں نے ٹاس کے وقت پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور اگر موقع ملا تو پاکستان کی فٹ بال ٹیم میں نمائندگی بھی
اپنے خاندان کی بات کرتے ہوئے احمد رضا نے کہا کہ ’میرے دادا ابو بھی فٹ بال سیتے تھے اور میرا دادی امی بھی سیتی تھیں۔‘

انھوں نے بتایا کہ ان کے والد شبیر احمد زیادہ پڑھے نہیں تو انھوں نے بھی دادا ابو کے ساتھ فٹ بال سینے شروع کر دیے۔’شادی کے بعد میری امی نے بھی فٹ بال سینے شروع کر دیے۔ لیکن پھر اخراجات بڑھ گئے اور آمدنی کم تھی تو میرے والد نے مزدوری شروع کر دی اور رات کو جب وقت ملتا تھا تو وہ فٹ بال بھی سیتے تھے۔‘انھوں نے کہا کہ جب سے میں روس آیا ہوں تب سے ان کی والدہ روز فون کر کے دعائیں دیتی ہیں اور خوش ہوتی ہیں۔’میں جب لاہور سے آیا تو میرے پاس فیفا کا روس میں فیفا ورلڈ کپ میں آنے کا دعوت نامہ تھا۔ میں نے اپنے دوستوں کو سکول میں بتایا کہ میں روس جا رہا ہوں تو میرے دوست میرا یقین نہیں کر رہے تھے اور مجھے کہتے تھے کہ یار ایسے نہ کیا کر جھوٹ کم بولا کر۔‘احمد نے بتایا کہ جب روس جانے کا وقت قریب آیا تو وہ سکول نہیں گئے تو ان کے دوستوں کو یقین آیا تو انھوں نے کہا ’سوری یار ہمیں نہیں معلوم تھا۔ ہمارے لیے نیمار کی شرٹ لے آنا اور رونالڈو سے سائن کرا لینا۔‘احمد رضا نے کہا کہ فیفا انتظامیہ کا اصول ہے کہ کسی کھلاڑی سے بات نہیں کرنی اور اگر کھلاڑی بات کر لے تو صحیح ہے۔اپنے پسندیدہ کھلاڑی نیمار کے ساتھ ملاقات کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ’میں جب ٹاس کے لیے کھڑا تھا تو میں سب سے آخر میں تھا تو نیمار میرے ساتھ آ کر کھڑے ہو گئے۔ میں نے ہمت کی اور ان سے ہاتھ ملا لیا۔‘انھوں نے مزید کہا کہ وہ جب بھی آگے ہوتے کہ نیمار کے ساتھ کھڑا ہو جاؤں تو کوئی ان کو پیچھے کر دیتا۔’میں ایک بار کوشش کر کے آگے ہوا اور ایک شخص سے کہا میری تصویر نیمار کے ساتھ کھینچو لیکن تصویر کھینچے والا کون تھا اور وہ کہاں گیا مجھے نہیں معلوم۔‘احمد رضا کے والد شبیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ بیٹے کی بدولت ان کو اتنی عزت ملی ہے۔انھوں نے بتایا کہ قائد اعظم پبلک سکول میں ہی ایک دوست ہے جو احمد رضا کو لے جاتا تھا فٹ بال کھیلنے۔ ’ایک دن میں نے احمد سے پوچھا کہ رات کے وقت کہاں نکل جاتے ہو تو اس نے مجھے بتایا کہ میں فٹ بال کھیلنے جاتا ہوں۔‘’میں نے بھی کہا کہ ہاں بیٹا کھیلو میں فٹ بال سیتا ہوں اور تم کھیلتے ہو۔‘
انھوں نے بتایا کہ وہ پہلے فٹ بال بنانے والی فیکٹری میں کام کرتے تھے لیکن اب وہ سپلائر سے کام لے کر کرتے ہیں۔

زمرہ جات:   Horizontal 4 ، کھیل ،
ٹیگز:  
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)