پشاور: خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ

پیوٹن کی دہشت ملینیا کے چہرے پر

ترکی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، قونصل جنرل

پکتیا میں فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 27 دہشتگرد ہلاک

ایران میں کام کرنے والی یورپی کمپنیوں کی حمایت کا اعلان

امریکا کے طالبان سے براہ راست مذاکرات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،افغان حکومت

بنگلہ دیش میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 200 افراد ہلاک

صحت کی حفاظت کے رہنما اصول

ہڈیوں کا بھر بھراپن ایک خاموش بیماری

مودی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کل پیش ہوگی

امریکی صدر کی ایرانی صدر سے ملاقات کے لئے آٹھ بار درخواست

انصاراللہ نے الحدیدہ سے یمنی فوج کے انخلا کا مطالبہ مسترد کر دیا

سمندر پار پاکستانی عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، نادرا حکام

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پرغداری کا الزام لگ گیا

برطانیہ نے اسلحے کی فروخت دگنی کر دی

برطانیہ میں چھ روزہ بین الاقوامی ایئر شو زوروشور سے جاری

غذر میں لینڈ سلائیڈنگ، دریا کا بہاؤ رک گیا

’ایک جیل میں قید باپ بیٹی کو ملنے کی اجازت نہیں‘

کلبھوشن کیس پر جواب جمع کروا دیا

’’شہباز شریف مجھے مقابلے میں مروانا چاہتے تھے‘‘

’’ توبہ قبول کرنا ہمارا کام نہیں‘‘

نواز اور مریم سے وکلاء کی ملاقات منسوخ

فیصل واوڈا کو 8 اہلکار سیکیورٹی دیں گے

عمران کی آئندہ نا زیبا زبان استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی

پاک فوج نے تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا، آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران فوجی تعلقات میں بہتری کی امید؟

’’ کالعدم تنظیموں کا انتخابات میں حصہ لینا، جمہوریت کے لیے خطرہ ہے‘‘،بلاول بھٹو

’پی پی اور ن لیگ میں پس پردہ نیا مک مکا چل رہا ہے‘

ٹیکس ادائیگی سے متعلق غلط بیانی عمران اسماعیل کے گلے پڑگئی

سعودی عرب: خواتین کو طیارے اڑانیکی تربیت کی اجازت

خان صاحب عوام میں مقبول نہیں ،بلاول کا دعویٰ

پارلیمنٹ نے اسرائیلی وزیراعظم سے جنگی اختیارات چھین لیے

کراچی:الیکشن میں دہشت گردی کی سازش،2 گرفتار

صہیونی جیل میں اسیر 4 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال ہنوز جاری

اسپین کے کئی شہروں کا اسرائیلی بائیکاٹ مہم میں شمولیت کا اعلان

ورثے میں ہمیں یہ غم ہے ملا، بلاول کا ٹوئٹ

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

لیبیا میں کنٹینر میں دم گھٹنے سے 8 غیرقانونی تارکین وطن ہلاک

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور وزیر مستعفی

افغانستان میں امریکا کی حکمت عملی ناکام ہو گئی، حامد کرزئی

افغانستان میں داعش کا حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 20 ہلاک

ایرانی افواج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے آمادہ و تیار ہیں:ایرانی وزیر دفاع

اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کر دی

بن سلمان کی ذاتی سیکورٹی "موساد” کے حوالے، امریکی تجزیہ کار

چین میں گرمی سے روڈ پگھلنے لگے

سعودی عرب : خواتین ڈرائیورزکیلئے زنانہ جیلوں کی تیاری

اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کے قریب پھر کھدائی

زرداری اور فریال کا نام ای سی ایل سے خارج

مستونگ خود کش حملہ آور کا ڈی این اے ٹیسٹ

خواجہ حارث نے نواز شریف کے جیل ٹرائل کا مقصد بتادیا

عمران خان کو نیب نے آج طلب کرلیا

رؤف صدیقی سردارشیر محمد رند کے حق میں دستبردار

صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کی ضمانت میں توسیع

نادرا آج سے ’رزلٹ ٹرانسمیشن سروس‘ ایکٹیویٹ کرے گا

نواز اورمریم کی سزاؤں کیخلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی

حافظ آباد میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں تصادم

اسکول جس میں صرف ایک بچی پڑھتی ہے

بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست ارسال

شہباز ، عمران، بلاول کو وزیر اعظم کے برابر سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

شیعہ رہنماوں کی کالعدم جماعت کے سرغنہ لدھیانوی سے ملاقات کی رُداد، علامہ امین شہیدی کی زبانی

گورنر اسٹیٹ بینک کیخلاف 22 سینیٹرز کی درخواست مسترد

شاہد آفریدی کی سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت

یادداشت کیلئے چارسائنسی انداز

یاہو میسنجر کی موت واقع ہو گئی

جنوبی کوریا:ہیلی کاپٹر حادثے میں5افراد ہلاک

سی ای او پی آئی اے کی دعوت پر ایئر سفاری کی، ڈی جی سی اے اے

الیکشن کمیشن عمران خان کی تقاریر پر پابندی لگائے، ن لیگ

این اے124: پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

نواز شریف کو پیش نہ کر کے کیا چھپایا جا رہا ہے؟

فواد حسن فواد ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں

2018-07-11 06:50:34

پشاور: خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

پشاور: خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے 6 شدید زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ دھماکے کے 62 زخمی زیر علاج ہیں۔لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے جاں بحق 2افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔واضح رہے کہ پشاور میں یکہ توت کے علاقے میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں پی کے 78سے پارٹی امیدوار ہارون بلور سمیت 14افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے جبکہ واقعے میں 65 افراد زخمی ہوئے تھے، تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال اور خیبرٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہارون بلورکی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی،لیڈی ریڈنگ اسپتال سے7 میتیں بھی ورثاء کےحوالے کر دی گئی ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کہتے ہیں کہ حکومت تحفظ نہیں دے سکتی تو اسے حکومت کرنے کا حق نہیں، تحقیقات ہونی چاہیے کہ واقعے میں کون ملوث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاید کچھ لوگ انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں یا اے این پی کو الیکشن سے باہر کرنا چاہتا ہے، لیکن ہم آؤٹ نہیں ہوں گے، میدان میں کھڑے ہو کر ہر ظلم کا مقابلہ کریں گے۔دھماکے سے چند سیکنڈز پہلے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہارون بلور کے پہنچنے پر اے این پی کے کارکنوں نے نعرے لگا کر ان کااستقبال کیا، جبکہ ان کے استقبال کے دوران آتش بازی بھی کی گئی۔

ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور خیریت سے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران والد کے ساتھ رہتا تھا، مگر منگل کو اتفاق سے گھر پر تھا، والد صاحب نے دھماکے سے 20منٹ پہلے دوست کو پیغام بھیجا کہ بیٹا تم نہ آؤ، میں راستے میں تھا کہ دھماکے کی اطلاع ملی۔بعد میں دانیال بلور نے اے این پی کے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ کل اگریہ مجھ پربھی حملہ کرتے ہیں تو ہر کارکن ہارون بلور بن کر نکلے گا۔پشاور میں اے این پی کے رہنما ہارون بلور کے گھر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے، کور کمانڈر پشاور لیفیٹننٹ جنرل ندیم احمدبٹ بھی بلورہاؤس پہنچے۔کور کمانڈر پشاور نے ہارون بلور کی شہادت پر غلام احمد بلور سے تعزیت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   Horizontal 1 ، پاکستان ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

دنیا 100 سیکنڈ میں

- سحر ٹی وی