نئے پاکستان کا آغاز

پاکستان عرف پلاسٹکستان

بھارت کا انقلابی قدم یا الیکشن ڈرامہ

پاکستان نے اپنے ایٹم بم عید کے لیے نہیں رکھے: محبوبہ مفتی

ایران اور پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے معاہدہ

یا رب المہدی (عج)! عجل لولیک الفرج

سوڈان کو سعودی و اماراتی مظالم میں ساتھ دینے کا صلہ مل گیا

کراچی کا ایک اور شیعہ جوان بے جرم و خطا جبری لاپتہ کردیا گیا

ایرانی سپریم لیڈر نے پاسداران انقلاب کا نیا چیف کمانڈر مقرر کردیا

فردوس عاشق اعوان کا بلاول کو کرارا جواب

مالی امور کی معلومات سے متعلق سمن رکوانے کیلئے ٹرمپ متحرک

شاہراہ ریشم منصوبے میں ہمارا اہم شراکت دار ہے: چین

بلاول کا عمران خان پر طنز

حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتای پرمقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا

جعلی اکاؤنٹس کیس :نیب نے آصف زرداری کے قانونی مشیر کو آج طلب کرلیا

ہمارے دروازے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کھلے ہیں

وزیر اعظم عمران خان صاحب کی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

بھارتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ: مودی کے حلقے سمیت 117 نشستوں پر ووٹنگ

سری لنکا: دھماکوں میں ہلاکتیں 310 ہو گئیں، 40گرفتار

جنوبی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا

ڈیرہ مراد جمالی میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 7 افراد زخمی

دشمنوں کی خواہش کے برعکس پاک ایران تعلقات میں مزید اضافہ کرنا ہوگا: ایرانی سپریم لیڈر

یٰسین ملک کی مستقل حراست میں صحت بگڑ جانے پر پاکستان کو تشویش

تکفیری دہشت گردوں کا امام بارگاہ پر حملہ

ایران سے ملحقہ مشترکہ سرحدوں کی اہمیت کو سمجھتے ہیں: عمران خان

کوئی تیسرا ملک پاک ایران برادرانہ تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوسکتا: صدر روحانی

’نشوا کے والدین کو انصاف ضرور ملے گا‘

'تحریک چلانے کی ضرورت نہیں، حکومت خود اپنے بوجھ سے گر جائے گی'

سری لنکا دھماکے: ہلاکتیں 290 ہو گئیں، 24 گرفتار

افغانستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان، حامد حسن کی واپسی

دہشت گردوں کا امریکی مدد سے اپنے گھروں میں واپسی کا سلسلہ جاری

وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات

بحرین کے بادشاہ کو اقتدار کی معزولی کا خوف حکم نامہ واپس لے لیا

پہاڑی علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

مذاکرات کے اگلے دور میں غیر ملکی افواج کے انخلا پر توجہ مرکوز ہوگی، طالبان

یاسین ملک سے غیر انسانی سلوک نا قابل قبول ہے: فواد چوہدری

عالمی یوم ارض کامقصدزمین کوپہنچنےوالےنقصان سےآگاہ کرناہے،عثمان بزدار

عمران خان، زمینی راستے کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے سفر مشہد کیلئے پر امید

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ امام رضا (ع) کے متولی سے ملاقات

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

نوڈیرو ہاؤس پر نیب کا چھاپہ، زرداری کے قریبی ساتھی گرفتار

زابل میں 28عسکریت پسند ہلاک

کولمبو میں ایئرپورٹ کے قریب پائپ بم برآمد

عراق: زائرین کی تعداد میں اضافہ، روضہ امام حسینؑ کے احاطے میں توسیع

امریکی سفارتخانے کے فائرنگ رینج بنانے کا نوٹس

کراچی میں ٹریفک اہلکار کی بیٹی فائٹر پائلٹ بن گئی آئی جی سندھ کا خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان کی مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری

نریندر مودی کا مسجد پر حملے کرنے والی خاتون امیدوار کا بھرپور دفاع

سری لنکا دھماکے: عالمی برادری کا اظہار یکجہتی

سعودی عرب: پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام، 4 دہشتگردوں کو مارنے کا دعویٰ

سری لنکا: دھماکوں کے زخمیوں میں 4 پاکستانی بھی شامل

پاکستانی وزیراعظم مشہد پہنچ گئے

امام مہدی (عج) کا ظہورآخری زمانہ میں ہوگا

کیا ایران کیا سعودیہ

سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل دھماکوں میں 207 افراد ہلاک، کرفیو نافذ + تصاویر

دہشت گردی کا شکار خاندانوں کا کھلا خط پاکستانی وزیر اعظم کے نام

حقیقتِ انتظار اور اسکے تقاضے

اسد عمر: پاکستان کی سیاسی تاریخ اور بھتیجے

قطر میں امن مذاکرات میں تاخیر پر مایوسی ہوئی، زلمے خلیل زاد

مہدی منتظر علیہ السلام

’’اورماڑہ واقعے میں ملوث دہشتگرد ایرانی علاقے میں ہیں‘‘

امریکی امن پلان میں جزیرہ سیناء فلسطینیوں کو دینے کی تجویز شامل نہیں، گرین بیلٹ

امریکی سفارت خانے کے اندر فائرنگ رینج بنانے کا اعلان

ٹرمپ اور روس نے انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے رپورٹ مسترد کردی

مالی کے وزیر اعظم اپنی کابینہ سمیت مستعفی

کمانڈر قدس فورس کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ایران نے علاقے میں امریکی پالیسیوں کو ناکام بنادیا ہے۔ خطیب جمعہ تہران

2018-08-02 07:53:03

نئے پاکستان کا آغاز

h

اگر عمران خان کی پارٹی خیبرپختون خواکی طرح آزادامیدواروں اوراتحادیوں کےبغیرسادہ اکثریت حاصل کرلیتی توعمران خان کےنئےپاکستان کاآغازایک ’خواب‘ کی طرح ہوتا۔ ان کےپاس حکومت بنانے کیلئےکچھ سمجھوتے کرنے کےسواکوئی چارہ نہیں ہے، اوریہ ابھی تک تاخیر کا شکار ہےکیونکہ اسمبلی کاپہلا اجلاس تاحال طلب نہیں کیا جا سکا۔ ان کیلئےان کاپہلےسودن کامنصوبہ نافذکرناایک چیلنج ہوگا جو وزیراعظم کاحلف اٹھاتےہی شروع ہو جائے گا۔ لیکن متوقع وزیراعظم نے پہلے ہی فیصلہ کرلیاہے کہ ’نئےپاکستان‘کی بنیادقلعہ نما وزیراعظم ہائوس سے نہیں رکھی جائےگی۔ اس کی بجائے وہ 10-ڈاوئننگ سٹریٹ کی طرح منسٹرانکلیوسے حکومت چلائیں گےاورتمام اعلیٰ شخصیات کووہاں ہی ملیں گے۔ ان کے نامزدکردہ وزرائےاعلیٰ اور گورنرزکوبھی لیڈرکی پیروی کرنی چاہیےاورسرکاری سی ایم اور گورنر ہاسز استعمال نہیں کرنےچاہیئے۔

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پی پی پی کےوزیراعلیٰ سندھ بھی اس مثال کی پیروی کریں گےیانہیں۔ عمران نے ان تمام بڑے ایوانوں کو یونی ورسٹیوں اور اداروں میں تبدیل کرنےکااعلان کیاہے، گورنرہائوس سندھ کو آزادی کے بعد سےایک خاص اہمیت حاصل ہے، یہ بانی پاکستان قائداعظم کی جانب سےبطورگورنرجنرل ہائوس استعما ہوتا تھا اور اس کی ایک علامتی اور تاریخی اہمیت ہے۔ عمران کوجلدی بازی میں فیصلے کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہےلیکن ہرکوئی اس بات سے اتفاق کرتاہے کہ اسے وزیراعظم، وزیراعلیٰ یا گورنر کی سرکاری رہائش گاہ کےطورپراستعمال نہیں کرناچاہیئے۔ نئے پاکستان کے لوگ نئےپاکستان میں ’سادگی‘دیکھیں گے۔ عمران ذوالفقار علی بھٹو، محمد خان جونیجواور میراج خالدجیسےاپنےپیش روئوں کی جانب سےقائم کردہ اچھی مثالوں سےسبق سیکھ سکتےہیں۔ بھٹو’عوامی انداز‘کاخالق تھااورتمام طبقوں میں عام آدمی کےلباس ’شلوارقمیض‘ کومقبول کیااورسرکاری تقاریب میں بھی اسےاستعمال کیا۔ انھوں نےاپنےوزراءکوگاڑیوں پرقومی جھنڈا لگانے سے بھی منع کردیاتھا۔ بعض اوقات وہ ٹرین پر سفرکیاکرتےتھے۔

بھٹو نے’ایوارڈ‘کی پالیسی بھی روک دی تھی جسے آرٹیکل 256میں آئین کاحصہ بنادیاگیا۔ انھوں نے وزیراعظم کاحلف بھی ایک عوامی جگہ پرلوگوں کےسامنے اٹھایاتھا۔اسی طرح مرحوم محمد خان جونیجو نے سادگی کے حوالے سےیہ تاریخی فیصلہ کیاتھا کہ تمام سرکاری اور فوجی اہلکار چھوٹی گاڑیاں استعمال کریں گےاور اسے سرکاری پالیسی کاحصہ بنادیاگیا۔ عمران اس عمل کو دوبارہ شروع کرسکتے ہیں اور انھیں ’پروٹوکول ایس اوپیز‘ سےیرغمال نہیں بنناچاہیئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سیکیورٹی اہم ہےلیکن انھیں سیکیورٹی اور پروٹوکول میں فرق دیکھنا چاہیئے۔ ’نئےپاکستان‘ میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کےکوئی صوابدیدی اختیارات یا فنڈز نہیں ہونےچاہیئے ، اور عمران خان قوم سے اپنے سرکاری خطاب میں اس کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اسی طرح وہ ملک میں وی وی آئی پی اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے کااعلان بھی کرسکتے ہیں اورسوائے بوڑھےلوگوں کےایم این ایز،ایم پی ایزیاسینیٹرزکیلئےکوئی الگ سے کوٹہ نہیں ہوناچاہیئے۔ وہ ہرطرح کے’خفیہ فنڈز‘ کو بھی ختم کرسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی 25جولائی کےاتنخابات میں116سیٹوں کےساتھ واحد بڑی جماعت بن کرابھری ہےلیکن ابھی بھی یہ 171کےنمبر سے دور ہے، جو سادہ اکثریت کیلئے ضروری ہے، اس کے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے سوائے سمجھوتے کرنےکےتاکہ جادوئی ہندسےتک پہنچاجاسکےاور ہائوس کالیڈر اور وزیراعظم منتخب کیاجاسکے۔ پنجاب میں صورتحال اور بھی خراب ہے کیونکہ الیکشن کے دن پی ایم ایل(ن) بڑی جماعت بن کر سامنے آئی لیکن اب آزاد اور اتحادیوں یعنی پی ایم ایل(ق) کی حمایت کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت بنانےکی پوزیشن میں ہے۔ پنجاب اور کےپی کےوزرائےاعلیٰ کےاہم اور طاقت ورعہدوں کیلئے تمام نظریں عمران خان کےفیصلےپرہیں بلوچستان میں وزیراعلیٰ کیلئےپی ٹی آئی اوربلوچستان عوامی پارٹی پہلےہی جام کمال کونامزدکرچکی ہیں۔

25جولائی کےبعدکی صورتحال نئےوزیراعظم کودرپیش چیلنجز کوظاہرکرتی ہےمثال کےطورپرکس طرح سیاسی استحکام لایاجائےاور اپوزیشن کواہم معاملات پرکیسےجمع کیاجائے۔ اپوزیشن اور اپنے اتحادیوں یعنی پی ایم ایل(ق) اورایم کیوایم کےدھاندلی سےمتعلق تحفظات دورکرنےکیلئے عمران جوڈیشل کمیشن بنانےکااعلان کرسکتےہیں۔ لہذا ہمیں ’نئےپاکستان‘ کی تشکیل کے بعد 10سے15دن تک انتظارکرناہوگا۔ عمران اور پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کیلئے تیار کرناہوگا جس میں شور شرابا ہوگا اور ہنگامہ آرانی بھی ہوسکتی ہے۔

زمرہ جات:   Horizontal 5 ، پاکستان ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)