کلثوم نواز کی میت جاتی امراء پہنچا دیگئی

تیرہ محرم کے اہم واقعات

بحرین میں حکومت مخالفین کی جاسوسی صہیونی سافٹ ویئر سے ہو رہی ہے : سیٹیزن لیب

کویت سے تعلق رکھنے والے 15 داعشیوں کا ادلب میں پھنس جانے کا انکشاف

اڈیالہ جیل میں حنیف عباسی کی تصویر سے متعلق تحقیقات مکمل، چھوٹے اہلکار قصور وار قرار

اہواز دہشتگردانہ حملے کے خلاف یوم سوگ

نیا بلدیاتی نظام 48 گھنٹے میں، سرکاری ریکارڈ جلنے کے واقعات کی تحقیقات جے آئی ٹی کرے گی، منتخب نمائندوں کا بھی احتساب ہوگا، وزیراعظم عمران خان

’’جعلی بینک اکاؤنٹس پر آگاہ کئے بغیر حکم جاری نہ کیا جائے‘‘

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ

نوازشریف کی 3 دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

انسداد پولیو مہم آج سے ملک بھر میں شروع ہورہی ہے

خیرپورمیں پولیس کا سرچ آپریشن‘ 2 ڈاکوؤں سمیت 8 ملزمان گرفتار

عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست، سپریم کورٹ نے خارج کردی

ایشیا کپ سپر فور،پاکستان کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ، آرمی چیف کی شرکت

حالات کشیدہ ہونےکےباوجود پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کو تیار‘ فواد چوہدری

گرمی کی لہر کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ کےاحکامات

بھارت کی جانب سے ستلج، راوی اورچناب میں پانی چھوڑے جانے کا امکان

بھارت کچھ کرے توسہی اس کو صحیح سبق سکھایا جائے گا‘ پرویز مشرف

عمران خان بانیان پاکستان کے خواب کو تعبیردے رہے ہیں ‘ وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

بارہ محرم کے اہم واقعات

مصر میں شیعہ مسلمانوں کو یوم عاشور منانے نہیں دیا گیا

پیوٹن کا اسرائیلی ایئرفورس چیف سے نہ ملنے کا عزم

برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ

الیکشن بائیکاٹ کے علاوہ بھارت کو اپنی بات سنانے کا اور کوئی راستہ باقی نہیں رہ گیا تھا، عمر عبداللہ

چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیئے

روسی صدر کی اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

افغانستان میں بم دھماکہ، 8 بچے جاں بحق اور 6 زخمی

تنزانیہ: جھیل میں کشتی الٹ گئی، 100 سے زائد افراد ہلاک

بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے تک مذاکرات نہیں کرے گا، تجزیہ کار

ترکی میں 110 فوجی اہلکار گرفتار

عراقی وزير خارجہ نیویارک روانہ ہو گئے

انصار اللہ کا سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

اقتصادی جنگ میں امریکہ کی شکست یقینی ہے: ایرانی صدر حسن روحانی

اہواز کے دھشتگردانہ حملے کے موقع پر قوم کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

تصاویر: ایران میں فوجی پریڈ پر مسلح افراد کا حملہ

قتل حسین کے بعد نساء اہل بیت کے مرثیے – عامر حسینی

ایران میں فوجی پریڈ پر حملے میں شہدا کی تعداد 29 ہو گئی

شام میں روسی جہاز گرنے کا ذمہ دار اسرائیل: روسی وزیر دفاع

افغانستان: بم دھماکے میں 8 بچے جاں بحق، 6 زخمی

سعودی جارحیت سے یمنیوں کو خطرناک قحط کا سامنا ہے، انسانی حقوق

’قانون نافذ کرنے والوں نے عاشورہ محرم پرامن بنایا‘

حضرت امام حسینؑ کی جدوجہد نے ثابت کر دیا کہ دین کا نظم سب سے بڑھ کر ہے، طاہرالقادری

جنگ یمن نے سعودی معیشت کی چولیں ہلا دیں، شاہی حکومت قرضہ لینے پر مجبور

یمنی عوام امن و استحکام کے خواہاں ہیں: انصاراللہ

کربلا سے ہم سیکھتے کیا ہیں؟

’بھارت کے منفی جواب پر مایوسی ہوئی‘

حضرت امام حسینؑ نے عظیم مقصد کیلئے قربانی دی ‘ ڈاکٹر رخسانہ جبین

پاکستان کی ایران میں فوجی پریڈ پرحملے کی شدید مذمت

واقعہ کربلا تاریخ اسلام کاہی نہیں تاریخ کا درخشندہ باب ہے،گورنرپنجاب

امام حسین ؑنے امت کو جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا ولولہ دیا، علامہ اوکاڑوی

مسلم حکمران اقتدار بچانے کیلئے یزیدان عصر کے کیمپ میں جا بیٹھے ہیں،آغا سید حامد علی شاہ موسوی

امریکا پابندیاں ختم کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے،چین

بریکنگ نیوز| اہوازمیں فوجی پریڈ پر دہشت گردوں کا حملہ، سپاہ پاسداران کے 8 اہلکار شہید 7 زخمی

آغا سید حسن کی قیادت میں بڈگام اور جڈی بل میں جلوس ہائے عاشورا

عراق: ابوبکر البغدادی کے نائب کو سزائے موت سنادی گئی

ایران شام میں تعمیری کردارادا کررہا ہے:تجریہ نگار جان کرسٹن

حکومتی قدغن کے باوجود لالچوک سے جلوس عاشورا برآمد، عزاداروں کی گرفتاریاں اور پولیس تشدد

بحرین: حسینی عزاداروں پر حملہ، جمعیت الوفاق کی جانب سے شدید مذمت

امام حسین علیہ السلام کا راستہ عزت و کرامت اور آزادی کا راستہ ہے، سید حسن نصراللہ

آپ کیا جانیں کربلا کیا ہے

کربلا میں گیارہ محرم

یمن کی سڑکوں کی فضا میں لبیک یاحسین اور ھیہات منا الذلہ کی گونج

نائیجیریا میں عزاداروں پر پولیس اور فوج کے حملے

سعودی عرب ،یمن میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے سلسلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے

سفرِ کربلا ۔ امام حسین علیہ السلام کی آخری قربانی

حضرت امام زمان (عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

واقعہ کربلا کا سوز اوردرد و غم 14 صدیاں گزرنے کے باوجود ہمارے دلوں میں موجود ہے

پاکستان میں یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

محرم میں نواسہ رسول کی یاد منانے والوں پر تنقید کرنے والوں کی خدمت میں

2018-09-14 03:53:49

کلثوم نواز کی میت جاتی امراء پہنچا دیگئی

2

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امراء میں واقع شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی۔شہباز شریف اور شریف فیملی کے افراد شریف میڈیکل سٹی میں موجود ہیں، بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شام پانچ بجے ادا کی جائے گی۔اس سے قبل سابق بیگم کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچی، شہباز شریف لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پرواز پی کے 758 میں بیگم کلثوم نواز کی میت لے کر پاکستان پہنچے،جس نے تقریباً صبح 6 بج کر 50 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ شریف فیملی کے دیگر افراد آصف بیگ مرزا، خدیجہ مرزا، سائرہ صالح اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعجازگل، صائمہ طارق اور نرگس بٹ پاکستان آئے ہیں، تاہم نواز شریف کے بیٹے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئے۔اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ اور اطراف میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھےجبکہ پولیس نے تدفین کے لئے سیکورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا ہے۔ کلثوم نواز کی نماز جنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس رائیونڈ میں آج شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ بیگم کلثوم کو نواز شریف کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔قبل ازیں لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بیگم کلثوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ امام شیخ خلیفہ نے پڑھائی،جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، کلثوم نواز کے صاحبزادے حسن و حسین نواز، سابق وزیر داخلہ چودھری نثار، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا مغرب جاتی امراء میں ہوگی، اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں نماز جنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
مولانا فضل الرحمٰن سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جاتی امرا میں نواز شریف سے تعزیت کی۔نواز شریف کی پنڈال آمد کے موقع پر کارکن ان کے گرد جمع ہوگئے، اس موقع پر احسن اقبال کارکنوں کو پیچھے ہٹنے کا بھی کہتے رہے مگرکارکنوں نے ایک نہ سنی، مولانا فضل الرحمٰن نے دعا کرائی جس کے بعد نواز شریف پنڈال سے واپس چلے گئے ۔مریم نواز بھی تعزیت کے لیے آنے والی خواتین کے پنڈال میں کچھ دیر کے لیے آئیں، اس موقع پر ان کی صاحبزادی اور بیٹا جنید صفدر بھی وہیں موجود تھے،حمزہ شہباز بھی تعزیت کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملتے رہے۔جاتی امرا میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی قیادت میں وفدکا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفدمیں صوبائی وزیر محمودالرشید، میاں اسلم اقبال سمیت دیگر وزراء شریک ہوں گے۔سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، ترک صدر طیب اردوان نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر میاں نوازشریف سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان میں سعودی سفیر نے بھی جاتی امراء میں نواز شریف سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔واضح رہے کہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   Horizontal 1 ، پاکستان ،
ٹیگز:   کلثوم نواز ، میت ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

آلو چکن کٹلٹس

- ایکسپریس نیوز