امریکہ شکست خوردہ ہے اور مزید شکستیں اس کا انتظار کر رہی ہیں

شیعہ نسل کشی: اکتوبر کے دو ہفتوں میں چار شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگئے

محمد بن سلمان کی بادشاہت جمال خاشقجی کے خون میں غرق ہوجائے گی

فلسطین کو اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی -77 کی سربراہی مل گئی

پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے آمادہ ہیں، ایران کا اعلان

جمال خاشقجی کا قتل: محمد بن سلمان کی بادشاہت خطرے میں پڑگئی؟

نالج منیجمنٹ کیا ہے ؟

احتساب کے عمل کو بہتر نہ کرنا ہماری مشترکہ ناکامی ہے: خواجہ آصف

بدقسمتی سے جس سیل میں رکھا گیا وہاں لائٹ،کھڑکی نہیں ،شہباز شریف

عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں توسیع

اورنج ٹرین غیرضروری منصوبہ تھا جوشہرت کے لیے رکھا گیا‘ہاشم جواں بخت

معیشت میں بہتری کےلیےاہم اورمشکل فیصلےکرنا چاہتے ہیں‘ وزیراعظم

کیلے سے بیماریوں کا علاج

وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی، پھر ناکامی

’’نیب کا موجودہ سیٹ اپ نواز ، خورشید نے لگایا‘‘

’آئین میں تو نہیں لکھا کہ یوٹرن نہیں لے سکتے‘

اسد جیت گئے،واشنگٹن ہار گیا

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 رنز بنا کر آؤٹ

برطانیہ: مذہبی منافرت پر مبنی جرائم میں 40 فیصد اضافہ

نائجیریا: مذہبی عسکریت پسند گروپ بوکو حرام نے طبی رضاکار کو قتل کر دیا

پاکستان، ایران کے سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات عمل میں لائے

سعودی صحافی قتل: سعودی قونصلخانہ کے اہلکار شامل، قتل براہ راست محمد بن سلمان کے حکم پر کیا

’’سعودی عرب نے صحافی گمشدگی پر احتساب کا یقین دلایا ہے‘‘

فلسطین اقوام متحدہ کی اہم باڈی کا سربراہ بن گیا

امریکا نے ایران پر ایک مرتبہ پھر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

صومالیہ: امریکی فوج کا فضائی حملہ، 60 شدت پسند ہلاک

آسٹریلیا کا بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ

بھارت، کشمیری طلباء و طالبات کی یونیورسٹی چھوڑنے کی دھمکی

مائیک پومپیو کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

’چونکا دینے والے سوالات اور واقعات بتانے آیا ہوں‘

سیمنٹ فیکٹریوں نے سارا ماحولیاتی نظام خراب کردیا‘ چیف جسٹس

ترک نائب وزیر دفاع کی نیول چیف سے ملاقات

ہلمند دھماکا،انتخابی امیدوار سمیت 3 ہلاک

آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی لنچ سے پہلے پویلین لوٹ گئے

قومی اسمبلی اجلاس: شہباز شریف کے اداروں پر بھرپور الزامات

شور شرابہ اور ہنگامہ کرنے سے احتساب کا عمل نہیں رکے گا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری

کیلاشی عوام بھی پاکستانی شہری ہیں، انھیں کلمہ پڑھنے پر مجبورنہیں کیا جاسکتا،چیف جسٹس

لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث116پولیس اہلکاروں کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا

بھوک وافلاس امن اورعالمی ہم آہنگی کےلیے خطرہ ہیں ‘بلاول بھٹو

سعودی صحافی خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہیں: امریکی سینیٹر

سعودی صحافی کی لاش کے ٹکڑے کئے گئے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

پاکستان کی مدد کے بغیر القاعدہ کو شکست نہیں ہوسکتی تھی، ترجمان پاک فوج

زائرین کو درپیش ویز ے کے حصول میں مشکلات ،علامہ راجہ ناصرعباس کی عراقی سفیر اور قافلہ سالاروں سے ملاقات

ایران پاکستان سرحد سے ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کا اغوا

ملکوں کو دھمکی دینا امریکہ کی خارجہ پالیسی : ایرانی مندوب

بن سلمان کو معزول کر کے اسے جیل بھیج دیں۔ نیویارک ٹائمز

نیا پاکستان بھی آئی ایم ایف اور امریکی اتحاد کا محتاج(2)

پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال بنانے کے لیے شہریار آفریدی کی یقین دہانی

نیب کی سعد رفیق اور سلمان رفیق سے الگ الگ تحقیقات

سعودی عرب کو اسرائیل سے سیکھنا چاہیے کہ سیاسی قتل کس طرح کیا جاتا ہے؟ اسرائیلی اخبار

ریاض: جمال خاشقجی کے صاحبزادے صلاح خاشقجی پر تین ماہ سے سفری پابندی عائد، پاسپورٹ معطل

ایران: کرمانشاہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد گروپ کے افراد گرفتار

سعودی فوج کا تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ

استنبول: سعودی عرب قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل، نتائج کا اعلان 2 یا 3 دن میں کیا جائے گا

امریکہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے اقتصادی پابندیوں سے استفادہ کر رہا ہے:نمائندہ ایران

غزہ سرحد پار کرنے والے ہر فلسطینی کو گولی مار دو: اسرائیلی وزیر

’دو ماہ کی کارکردگی نے حکومت کا پول کھول دیا ‘

سعودی عرب کی جمال خاشقجی قتل کے اعتراف کی تیاری: امریکی میڈیا کا دعویٰ

رقہ: 2521 اموات امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں سے ہوئیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایران کے بینکاری نظام سے پوری طرح مطمئن ہیں: ایف اے ٹی ایف

’4 روپے فی یونٹ اضافہ عوام کی کمر توڑ دیگا ‘

سعودی عرب چار قطری شہریوں کو رہا کر دے: قطر انسانی حقوق کمیٹی

’نیب کے پیچھے نیازی ہے‘

مائیکروسافٹ کے شریک بانی’پال ایلن‘چل بسے

100روزہ ایجنڈا ترقی اور خوشحالی کا مربوط پروگرام ہے‘ عثمان بزدار

دشمن کی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کر لی ہے: صدر حسن روحانی

عراق ایران جنگ:صدام حکومت نے پانچ سو ستر بار ایران پر کیمیائی بمباری کی تھی: وزیر دفاع

شہبازشریف کو کل اسلام آباد لے جایا جائے گا

جمال خشوگی گمشدگی: مائیک پومپیو، شاہ سلمان سے ملاقات کے لیے ریاض پہنچ گئے

ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیاں شکست سے دوچار ہو جائیں گی: جنرل یحیی صفوی

42 فیصد اسرائیلی عوام ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کے خواہاں

2018-10-04 21:31:10

امریکہ شکست خوردہ ہے اور مزید شکستیں اس کا انتظار کر رہی ہیں

4bpu26e734bfb219py7_800C450

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے دسیوں ہزار کی تعداد میں موجود مخلص جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے عظمت ایران کو ایک تاریخی حقیقت قرار دیا اور فرمایا کہ علم، فلسفے، سیاست، ہنر اور انسانی علوم کے شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران نے مسلمان قوموں اور بعض موقعوں پر پوری دنیا کی اقوام میں اپنی صلاحیت و توانائی کا لوہا منوایا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقتدر ہونے کے بارے میں بس اتنا ہی کافی ہے کہ ملک کو برطانیہ اور امریکہ کے تسلط سے چھٹکارہ دلا دیا گیا۔
آپ نے فرمایا “استبدادی حکومت اور موروثی سلطنت کے شر سے ملک کی نجات، پچھلے چالس برس کے دوران تمام سازشوں کے مقابلے میں استقامت اور خطے اور دنیا میں ایران کی ساکھ اور احترام میں اضافہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت وتوانائی کی دیگر نشانیاں ہیں۔”
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایرانی قوم کی ناقابل شکست طاقت و توانائی بھی دین اسلام کی مرہون منت ہے اور اس ناقابل شکست طاقت و توانائی کا، ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی، مقدس دفاع میں حاصل ہونے والی فتح اور گذشتہ چالیس سال کے دوران جاری رہنے والی استقامت میں بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن، ایران اور خود اپنے اور علاقے کے بارے میں غلط اندازوں اور تخمینوں کی بنیاد پر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے کہ وہ بہت مستحکم موقف و پوزیشن میں ہے حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔
آپ نے فرمایا ” ہارڈ ویئر یعنی وسائل کے لحاظ سے امریکیوں کے طاقتور ہونے کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ وہ مضبوط پوزیشن میں نہیں ہیں، اس لئے کہ عالمی مقابلوں میں طاقت اور توانائی کا تعین اور فیصلہ کرنے والا اصلی عامل، سافٹ ویئر یعنی منطق، استدلال اور نئی بات ہے اور امریکا ان میں بہت کمزور ہے اور منطق اور استدلال کی فقدان کی وجہ سے ہی منھ زوری سے کام لیتا ہے۔”
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوامی رضاکار فورس بسیج کے اجتماع سے خطاب میں امریکا کی لبرل ڈیموکریسی کی شرمناک شکست اور اس پر دنیا میں تنقید کا سلسلہ شروع ہوجانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ” یہی وجہ ہے کہ امریکا ایٹمی طاقت پیشرفتہ ٹیکنالوجی اورزیادہ مالی توانائی کے باوجود بہت سے علاقوں میں جیسے عراق، شام، لبنان، پاکستان، اور افغانستان میں شکست کھاچکا ہے اور دوسری شکستیں بھی امریکا کے انتظار میں ہیں۔”
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دشمن نے اسلام سے بھرپور شکست کھائی ہے اور وہ اسلامی انقلاب سے خوار کھائے بیٹھا ہے، فرمایا کہ دشمن ایک ایسی بڑی اسلامی طاقت کے وجود سے جو علاقے میں اس کے اغراض و مقاصد کے حصول کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے، ہمیشہ خوف زدہ رہتا ہے۔
آپ نے امریکی صدر کے اس بیان کے بارے میں کہ ایران امریکا کے سامنے جھک جائے گا، فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نازک پودہ، چالیس برس بیت جانے پر اب ایک بڑے تناور درخت میں تبدیل ہو چکا ہے اور دشمن، اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم کے انقلابی و ایمانی جذبے کو بالکل بھی نہیں پہچان سکا ہے اور اس کی یہ غلط سوچ و فکر اور غلط اندازہ و تخمینہ ہی اس کی گمراہی کا باعث بنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ” میں نے سنا ہے کہ امریکی صدر(ٹرمپ) نےبعض یورپی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ اگر دو تین ماہ صبر کرلو تو اسلامی جمہوریہ ایران کا کام تمام ہوجائے گا۔اس پر یہ بات میرے ذہن میں آئی کہ چالیس سال یعنی چار عشرے قبل وہی لوگ جو ملک میں امریکی آلہ کار بنے ہوئے تھے اور وہ خود بھی ایک دوسرے کو دلاسہ دلاتے تھے امید دلاتے تھے کہ چھے ماہ رکو سب صحیح ہو جائے گا، ایک سال رکو یہ سب ختم ہو جائے گا، مگر چالیس برس پورے ہو گئےاور اسلامی جمہوریہ ایران جو اس وقت ایک نازک پودا تھا، ایک تناور درخت میں تبدیل ہو گیا اور یہ خود کو اور اپنے یورپی اتحادیوں کو تسلی ہی دلاتے رہے، اس پر ایک عامیانہ شعر میرے ذہن آرہا ہے کہ( شتر در خواب بیند پنبه دانه ، گہی لپ لپ خورد گه دانه دانه) اونٹ کو خواب میں روئی کے دانے ہی نظرآتے ہیں، کبھی زیادہ زیادہ اور کبھی ایک ایک دانہ کھاتا ہے (یعنی اردو مطلب ہوا کہ بلی کو خواب میں چھیچڑے ہی نظر آتے ہیں)
رہبر انقلاب اسلامی آیت العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکی پابندیوں کی جانب بھی اشارہ کیا اور ایران کی جغفرافیائی و موسمیاتی خصوصیات، افرادی قوت اور قدرتی ذخائر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ” پابندیوں کا واضح مطلب یہ ہے کہ دشمن کے پاس اسلامی نظام کے مقابلے میں اقتصادی پابندیوں کے سوا کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا لیکن یہ اقتصادی پابندیاں ایران کی معیشت سے کہیں زیادہ کمزور ہیں۔ ایرانی معیشت پابندیوں کو ناکام بنا سکتی ہے اور اللہ کی طاقت سے، ہم پابندیوں کو ناکام بنائیں گے۔ پابندیوں کی ناکامی امریکہ کی ناکامی ہوگی اور اس شکست کے نتیجے میں امریکہ ایرانی قوم سے ایک اور طمانچہ کھائے گا۔”
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے آخر میں قوم کے درمیان اتحاد، عزم محکم اور احساس توانائی کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا کہ عوام اور اعلی حکام نے باہمی اتحاد کے ذریعے دشمن کو اپنی طاقت کا پیغام دے دیا ہے کیوں کہ اگردشمن کو اپنے مقابلے میں طاقتورقوم نظرنہ آئے تو وہ مزید گستاخ ہوجائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   Horizontal 3 ،
ٹیگز:   امریکہ ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)