عوام سے التجا کرتا ہوں منرل واٹر پینا بند کر دیں، چیف جسٹس

ہائوسنگ منصوبے میں پنجاب کے دس شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ

پہلی مرتبہ مداخلت سے پاک ضمنی انتخابات ہوئے،وزیراعظم

یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں ایک اور بستی بسانے کی منظوری مل گئی

’الہ آباد ‘ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

نائن الیون حملوں میں ملوث ملزم کو جرمنی سے ملک بدر کرنے کا فیصلہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلی فون، لاپتا صحافی کے معاملے پر گفتگو

یورک ایسڈ بڑھنے سے خطرناک بیماریوں کے امکانات کئی گنابڑھ جاتے ہیں

سردار احمد یار ہراج وزیراعظم انسپکشن ٹیم کے سربراہ مقرر

خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش ، اپوزیشن کا احتجاج

دنیا کا تیز رفتار ترین کیمرا تیار

ملالہ آکسفورڈ سوسائٹی کی سرگرم رکن منتخب

سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت منظور

وزیر اعظم کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی

’’مشرف وڈیو لنک پر بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتے‘‘

حضرت رقیہ (علیہا السلام) کی شہادت

گزشتہ ہفتے 5 سعودی شہزادے غائب کرائے گئے ہیں

اقبال تیری قوم کا اقبال کھو گیا

ننگر ہار لیپرڈز کیخلاف شاہد آفریدی کی عمدہ پرفارمنس

’’قیام امن کیلئے پاک بھارت بات چیت ہونی چاہیے‘‘

ٹرمپ نے بھی ایران کی طاقت اور قدرت کا اعتراف کرلیا/ ام عماد صبر و استقامت کا مظہر

اقوام متحدہ شام میں امریکہ کی جانب سے فاسفورس بم استعمال کئے جانے کی تحقیقات کرے، روس

ترکی سے رہائی پانے والے امریکی پادری کی صدر ٹرمپ سے ملاقات

آل سعود کے خلاف احتجاجی لہر وائٹ ہاوس کی دہلیز پر

ترک حکام کا سعودی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

ترکی میں تیز رفتار ٹرک نہر میں جا گرا، 22 افراد ہلاک

ٹرمپ کا دھمکی آمیز بیان، سعودی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی احتجاجی تحریک میں ولولہ پیدا ہوگا: حماس

کینیڈا کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد

ترقی کے اسلامی ایرانی ماڈل کو فروغ دیا جائے،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

بیلجیئم میں ٹیکنیشن کی فائرنگ سے ایف 16 طیارہ تباہ

افغانستان: طالبان کا امریکا کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ

امریکا اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایرانی حکومت تبدیل کرنا چاہتا ہے: حسن روحانی

پاکستان کا دورہ جنوبی بھارت جانے سے زیادہ اچھا لگا، نوجوت سنگھ سدھو

خیبرپختونخوا کا 613 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

پنجاب میں (ن) لیگ کے کارکنوں کا بھرپور جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ ہم سرخرو ہوئے‘ آصف کرمانی

’باب دوستی‘ آج بھی آمدورفت، تجارت کیلئے بند

سپریم کورٹ نے خواجہ سراؤں کا شناختی کارڈ اجراء کیس نمٹا دیا

اپنی ہڈیوں سے پیار کریں

سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت پہنچ گئے

حضرت بہائوالدین زکریا کےتین روزہ عرس کا آغاز

آصف زرداری کی ضمنی الیکشن میں پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

’’لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کئے جائیں گے‘‘

جمال خشوگی کا معاملہ، پابندیاں عائد کی گئیں تو جوابی کارروائی کرینگے، سعودی عرب

خاشقجی کےلاپتہ ہونے کے بعد سےعادل الجبیر میڈیا کی نظروں سے غائب

ترک حکام کو خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں قتل سے متعلق ٹھوس شواہد مل گئے

پی ٹی آئی (ن) لیگ 4، 4، (ق) لیگ 2 اور ایم ایم اے قومی اسمبلی کی 1 نشست پر کامیاب

نیا پاکستان اور شیعہ نسل کشی کا نہ رکنے والا سلسلہ

35 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم

زائرین کے مسائل کے حل کیلئے ایران،پاکستان اورعراق کی کمیٹی کا قیام ضروری

امریکہ قانونی اور سیاسی جنگ ہار چکا ہے، صدر ڈاکٹر حسن روحانی

لاپتہ صحافی پر امریکا اور برطانیہ کا سعودی کانفرنس کے بائیکاٹ پر غور

سعودی حکومت جمال خشوگی کے قتل میں ملوث ہوئی تو سزا دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی

شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی جنگ جاری رہنے کا اصلی سبب ہے

آئی ایم ایف نے ناقابل قبول شرائط رکھیں تو معاہدہ نہیں کریں گے، وزیر خزانہ

(ن) لیگ کی حکومت نے ہماری ہر ضرورت پر توجہ دی، ترجمان پاک فوج

انسٹاگرام پوسٹس کیلئے بھی ٹیپنگ فیچر آزمائشی مراحل میں

امریکہ کا ہتھیاروں کا سسٹم ’آسانی سے ہیک کیا جا سکتا ہے‘

عراقی فوج نے شام کے ساتھ ملنے والی سرحد بند کر دی

وزیراعظم عمران خان نے ’گرین اینڈ کلین پاکستان‘ مہم کا آغاز کردیا

سب انسپکٹرتشدد کیس:مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات معطل کرنے کی وکلا کی درخواست مسترد

وائٹ ہیلمٹ گروپ کو شام سے باہر نکالا جائے، روس کا مطالبہ

فلسطینیوں نے انتفاضہ قدس مارچ کا آغاز کر دیا

عرب حکمراں ٹرمپ پر بھروسہ نہ کریں، سید حسن نصراللہ

ترکی میں داعش کے اعلی ارکان کی گرفتاری

سعودی عرب نے یمن کا اسپتال مریضوں اور عملے سمیت تباہ کر دیا

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 6 فلسطینی جاں بحق

ایرانی میزائل کے سامنے صیہونی حکومت سر تسلیم

حکومت کی جانب سے زائرین کو درپیش مشکلات کے خلاف شیعہ علماکونسل کی احتجاجی ریلی

شام اور عراق کی جنگ کے بعد مزاحمتی محاذ طاقتور ہوا ہے:جنرل محمد علی جعفری

2018-10-11 06:53:00

عوام سے التجا کرتا ہوں منرل واٹر پینا بند کر دیں، چیف جسٹس

48

اسلام آباد : چیف جسٹس ثاقب نثار نے عوام سے التجا کی کہ منرل واٹرپینا بند کر دیں، نلکے کا پانی ابال کر پئیں، اللہ کے فضل سے کچھ نہیں نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے منرل واٹر کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت میں چیف جسٹس نے قوم سے منرل واٹر نہ پینےکی درخواست کردی۔چیف جسٹس نے کہا عوام سے التجا کرتا ہوں منرل واٹرپینا بند کردیں، نلکے کا پانی ابال کر پئیں،اللہ کےفضل سےکچھ نہیں نہیں ہوگا۔جسٹس ثاقب ںثار نے ریمارکس میں کہا منرل واٹر کمپنیاں زمین سے پانی نکال کربوتلیں بھرتی ہیں،منرل واٹرکمپنیاں چھوٹی بوتل32روپےمیں بیچ رہی ہیں، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے کمپنیز کا سالانہ منافع ایک بلین سے زائد ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے منرل واٹر کمپنیوں کے وکیل سے کہا اعتزازصاحب آپ جرمنی،ناروےکی مثالیں نہ دیں، وہاں کے دریاؤں میں پانی بہت ہے۔چیف جسٹس نے اعتزازاحسن سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے لاہور میں بورنگ کریں تو پانی کتنےفٹ پرآتاہے، اعتزازاحسن نے جواب دیا جی چار سو فٹ پر پانی آتاہے ۔جس پر چیف جسٹس نے کہا اس سے نیچے پتھر اور چٹانیں ہیں، جس سے پانی نہیں نکلتا، آپ چاہتےہیں لاہور اورشیخوپورہ کا پانی سکھا دیں، منرل واٹر کمپنیاں مفت میں پانی بھرتی ہیں، لوگ بالٹیاں لے کر بیٹھے رہتے ہیں ان کے نلکوں میں پانی نہیں آتا۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے مزید ریمارکس میں کہا جعلی پانی بیچا جارہا ہے، اربوں گیلن پانی لے کر لاکھوں روپے بھی نہیں دیے گئے، ہم پانی بیچنے والی کمپنیوں کی ٹربائنیں بند کردیتےہیں، پانی بیچنے والی کمپنیوں کو نلکے لگا کر دیتے ہیں۔چیف جسٹس کی منرل واٹر کمپنیوں کو ایک روپے فی لیٹر ادا کرنے کی تجویز
چیف جسٹس نے منرل واٹر کمپنیوں کو ایک روپے فی لیٹر ادا کرنے کی تجویز کرتے ہوئے کہا منرل واٹر کمپنیوں کو تجویز پسند ہے تو بتائیں ورنہ کمپنیاں بند کریں، ایک پیسہ ادا کرکے 92روپے فی لیٹر بیچنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اربوں گیلن پانی استعمال کرکےاربوں کما گئے، بدلے میں عوام کو مہنگے پانی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا، کوئی پیسہ ادا نہیں کیا اور زیر زمین پانی استعمال کرگئے، میری تو لوگوں سے اپیل ہے، منرل واٹر والا پانی استعمال نہ کریں۔چیف جسٹس نے مزید کہا بےچاری عوام بالٹی اور لوٹا لیے پانی کے لیے دربدرپھرتی ہے، خدا کے لیے بوتلوں کا پانی نہ پیاجائے، یہ کمپنیاں توایک روپے فی لیٹر بھی دینے کو تیار نہیں، ہمارا ہی پانی بوتلوں میں بھرکر ہمیں ہی بیچا جاتا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے جن لوگوں نے ہماری زمینوں کو بنجر کیا ان کا پانی کا استعمال بند کریں، سروس اسٹیشنز پر میٹھے پانی سے گاڑیاں دھوئی جارہی ہیں، جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا ایک کار پر 400 لیٹر پانی خرچ ہوتاہے، سیمنٹ انڈسٹری کےلئے 5ہزارفی کیوسک قیمت نافذہوگئی ہے۔گذشتہ سماعت میں بھی چیف جسٹس نے واضح کیا تھا کہ منرل واٹر کمپنیوں کی طرف سے فی لیٹر اعشاریہ دو پیسے کی ادائیگی کوئی ریٹ نہیں، کم از کم نرخ 50 پیسے یا 1 روپیہ فی لیٹر ہونا چاہیے،چیف جسٹس نے کہا کہ پانی ملک کا سب سے بڑا عطیہ ہے جو مفت میں دیا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   پاکستان ،
ٹیگز:   منرل واٹر ، عوام ، پانی ، بند ، پینا ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

بیمار قوم کے امیر مسیحا

- ایکسپریس نیوز

چند اور سخت فیصلے؟

- بی بی سی اردو