امریکا کا افغانستان کیلئے جینوا کانفرنس کی حمایت کا اعلان

حسین نقی تم کیا ہو؟

بیت المقدس کی وقف املاک کی خریدو فروخت حرام ، اللہ اور رسول کے ساتھ خیانت ہے:امام مسجد اقصیٰ

ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحادکیساتھ لڑی، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

سپریم کورٹ کا نواز شریف کے خلاف ٹرائل 3 ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم

گزشتہ 10 سال میں عوام کو 36 ارب ڈالر کا مقروض بنادیا گیا: فیاض الحسن چوہان

ٹرمپ کا بیان ان کیلئے سبق ہے، جو 9/11 کے بعد امریکا کو خوش کرنا چاہتے تھے،شیریں مزاری

رائیونڈ: علامہ جواد نقوی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

ایران میں عالمی اتحاد امت کانفرنس

فاطمیون سے متعلق امریکہ کے دعوے من گھڑت ہیں: ایران

آزادی کی منزل قریب تر ہے، فلسطینی قوم کا خون جلد رنگ لائے گا: خالد مشعل

آئی او کے لاپتہ چیئرمین رضی شمسی بخیر و عافیت گھر پہنچ گئے

'گجرات سے مسلم نشانیاں دانستہ مٹائی جا رہی ہیں'

’امریکا کیلئے پاکستان نے جو کیا اس کا بدلہ خون سے چکا رہے ہیں‘

افغانستان میں طالبان ہارے نہیں بلکہ پوزیشن مضبوط ہوئی ہے

’جے آئی ٹی کے ریکارڈ کردہ بیانات قابل قبول شہادت نہیں‘

انسداد مالی بدعنوانی کیلئے اجتماعی تعاون کی ضرورت

ایمپریس مارکیٹ آپریشن کے متاثرین کا کیا ہوگا؟

یمن پر سعودی جارحیت اورامریکی سعودی گٹھ جوڑ کے خلاف مظاہرہ

برطانوی وزیر خارجہ ایران پہنچ گئے

سعودی عرب نے وحشی پن کے ہتھیار کو تلوار سے آری میں تبدیل کر دیا

خاشقجی کے قاتل لاش کی باقیات ترکی سے باہر لے گئے: ترکی

دمشق کے مضافات میں امریکی میزائلوں کا انکشاف

نمائشی انتخابات کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے

غزہ کے حالیہ واقعے میں تحریک حماس کی کامیابی کا اعتراف

ماڈل ٹاؤن کیس: نئی جے آئی ٹی کیلئے لارجر بنچ کی تشکیل

پاکستان نے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا/ اسامہ بن لادن کو فوجی چھاؤنی کےقریب چھپا رکھا

آل سعود انسانی اقدار کو پامال کررہے ہیں

اگر کتا حملہ کردے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟

پاکستان میں جعلی ادویات: اربوں کا منافع، ہزارہا جانوں کا ضیاع

علامہ سید جواد نقوی کی طاہر القادری سے ملاقات

پاراچنار، حکومت شاملات کے معاملہ میں دلچسپی لیتے ہوئے شلوزان کے عوام کو انکا حق دلائے، علامہ فدا مظاہری

وزیر اعظم، دیگر رہنماؤں کا حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اظہار افسوس

ماضی میں بلوچستان کےعوام کےلیےفلاحی منصوبےنہیں بنائے گئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعظم کی آرمی چیف کے ہمراہ یو اے ای کے صدارتی محل آمد

سعودی عرب کی خونخوار حکومت کی طرف سے یمن میں جنگ بندی کی باتیں فریب پر مبنی ہیں

نائیجیریا :تکفیری گروپ بوکوحرام نے دس خواتین کو اغواء کرلیا:ترک نیوز ایجنسی

’کیلیفورنیا جنگلات میں بدترین آگ ، 1000 سے زائد افراد لاپتہ‘

چین تجارتی پالیسی نہیں بدلتاتو محصولات دوگنا ہوسکتی ہیں، مائیک پنس

ایران و عراق کے درمیان تعلقات لازوال : ایرانی اسپیکر

اسرائیل اپنی طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا نہ ہو

عراقی عوام دشمنوں کی ہر سازشوں کو ناکام بنادیں گے،سید علی خامنہ ای

عراق اور ایران اقتصادی تعاون کو 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے پرعزم

روہنگیا مسلمانوں پرتشدد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

شام پر فاسفورس بموں سے حملے امریکی جرائم کی علامت ہے:سربراہ سلوواکیا کی کیمونسٹ پارٹی

اسرائیلی صرف طاقت کی زبان ہی سمجھتے ہیں !!!

جیزان میں جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کا جوابی حملہ

امریکی حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت درجنوں شامی شہری جاں بحق

آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے مظاہرے

حضرت امام زمانہ (عج) کی امامت کا آغاز منتظران کو مبارک

کیا یمن میں تاریخ انسانی کا سب سے بڑا سانحہ ہونے کو ہے؟

روہنگیا کے حقوق کی خلاف ورزیاں، اقوام متحدہ کمیٹی کی مذمت

خاشقجی کے آخری کلمات

شاعرِ اہلِ بیت سلمان اعظمی انتقال کر گئے

بلاول بھٹو زرداری کا معروف شاعر ریحان اعظمیٰ کے صاحبزادے سلمان اعظمی ٰکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

طاہر داوڑ کوئی معمولی پولیس افسر نہیں تھے

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

’5 برسوں میں 26 صحافی قتل، کسی ایک قاتل کو بھی سزا نہیں ہوئی‘

’افسوس ہے کہ اؔمرانہ سوچ رکھنے والا ملک کا وزیراعظم بن گیا‘

عراق کے صدر تہران پہنچ گئے

قائد آباد سے برآمد ہونے والا بم انتہائی پیچیدہ ساخت کا تھا

’’میں نے کئی مرتبہ یو ٹرن لیا ہے‘‘

سعودی عرب کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی

امریکی فوج کے نکلنے کی وجہ روس و چین

امام حسن عسکری علیہ السلام کی پر مشقت ،مختصر زندگی اور شیعوں کی راہنمائی

امریکہ کے نوکر اور غلام عرب حکام کو ایران کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی ہے

سی آئی اے کا سعودی ولی عہد پر خاشقجی قتل کا الزام

’ڈیرہ غازی خان میں ڈولفن فورس کی تعیناتی کا اعلان ‘

’’عمران یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے‘‘

وحدت کیجانب اہم قدم، تحریک بیداری امتِ مصطفیٰ کا 12 ربیع الاول کو وحدتِ امت ریلی نکالنے کا اعلان

چپ تعزیہ کے جلوسوں کے روٹس اور مرکزی اجتماع گاہوں پر سکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ

2018-11-08 11:41:42

امریکا کا افغانستان کیلئے جینوا کانفرنس کی حمایت کا اعلان

18

واشنگٹن: اسلام آباد میں حکومت پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دو ہم معاملات پر گفتگو کی گئی جس میں افغانستان کے سلسلے میں جینیوا کانفرنس اور افغان امن عمل کو تیز کرنا شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکی ڈپٹی نائب سیکریٹری برائے جنوبی اور وسط ایشیائی امور ایلس ویلز نے 6 سے7نومبر تک اسلام آباد کا دورہ کیا جس میں دوطرفہ ایجنڈے کے اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔خیال رہے کہ افغانستان کے مسئلے کے پر امن حل کی کوششوں پر بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے کانفرنس کا انعقاد سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں 27 اور 28 نومبر کو کیا جائے گا۔مذکورہ کانفرنس کے انعقاد میں امریکا اہم کردار ادا کررہا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے بھی ان کوششوں کی حمایت کی جارہی ہے اور اس میں حصہ بھی لے گا۔اسلام آباد کے دورے پر آئی ہوئی امریکی سفارتکار ایلس ویلز نے وزیر خزانہ اسد عمر سے اور وزارت داخلہ و خارجہ کے دیگر سینئر عہدیداروں اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن نعمان ذکریا سے ملاقات کی۔ان اجلاسوں میں امریکی عہدیدار ایلس ویلز نے امریکی سیکریٹری مائیک پومپیو اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان طے پانے والے اعتماد پر مبنی مشترکہ مفاد کے تعلقات کے عزم کو دہرایا۔امریکی عہدیدار کے دورے کے حوالے سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں اعلیٰ عہدیداروں نے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات کی تشکیلِ نو پر گفتگو کی گئی۔خیال رہے کہ جینیوا کانفرنس سے قبل ماسکو میں ایک 12 ممالک پر مشتمل اجلاس منعقد ہوگا جس میں افغان طالبان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قطر میں قائم طالبان کے دفتر سے ایک اعلیٰ سطحی وفد اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے روس جائے گا۔ادھر عسکریت پسندوں سے گفتگو کرنے والی افغانستان امن کونسل کا کہنا ہے کہ وہ بھی 4 نمائندوں پر مشتمل وفد امن مذاکرات کے لیے روس بھیجیں گے۔خیال رہے کانفرنس میں شرکت کے لیے روس نے امریکا، پاکستان، بھارت، ایران، چین، کازغستان، تاجکستان، کرغستان، ترکمانستان اور ازبکستان سے نمائندوں کو مدعو کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان اس اجلاس میں ضرور شرکت کرے گا۔تاہم امریکی حکام سے جب اس بارے میں پوچھا گیا کہ کیا واشنگٹن بھی ماسکو اجلاس میں شرکت کے لیے وفد بھیجے گا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔امریکی عہدیدار ایلس ویلز کے دورہ پاکستان کے حوالے سے جاری بیان میں بھی اس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں تمام فریقین کی اہمیت مدِ نظر رکھتے ہوئے سلامتی، استحکام، اور تعاون کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔امریکی ایلس ویلز نے پاکستانی حکام سے گفتگو میں امریکا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سفارتکار نے علاقائی سلامتی کے ماہرین، اور سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی گفتگو کی جس میں پاکستانی اور امریکی عوام کے مشترکہ مفادات کے حوالے سے امریکی عزائم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   دنیا ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)