ٹرمپ سے بحث: سی این این کے رپورٹر کی وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی

ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے مرکزی رہنمائوں کی آئی او کے بازیاب چیئرمین رضی العباس شمسی سے ملاقات، خیریت دریافت

وزیر اعظم عمران خان روانہ

’وزیر اعظم اپنے گھر ریگولرائز کراتے، غریبوں کے گراتے ہیں‘

فلسطینی راکٹوں سے صیہونی کابینہ لڑکھڑائی

ایمان کے درجات میں تنزلی و بلندی کے عوامل

میلاد النبیؐ سرکاری سطح پر منانے کا اعلان

’پی ایس ایل کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں‘

نواز شریف کا آخری چار سوالوں کے جواب پر مبنی بیان موخر

دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا

نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی: عمران خان

جموں میں سالانہ سیرت النبی (ص) کانفرنس کی تیاریاں جاری

امام خمینی (رح) نے ہفتہ وحدت کا نام دے کرعملی طور پر شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین اتحاد قائم کیا: ڈاکٹرعادل مزاری

امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

کراچی اتنا خوبصورت بنائینگےکہ دنیا دیکھنے آئے گی

پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں, پینٹاگون

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ کا ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو روکنے کا مطالبہ

’آج کے بعد ایبٹ آبادکےکالجز میں کوئی داخلہ نہیں‘

عراقی صدر برہم صالح دورہ پرریاض پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

شرپسندیہودیوں کے حملے میں فلسطینی اسپتال کی ایمبولینس تباہ

امریکہ کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے، ایران

امریکی شہرشکاگو میں فائرنگ 4 ہلاک متعدد زخمی

ایرانی حکام سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

جشن عید میلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت مبارک ہو

لیبیا: سرت میں داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیاں

یمن کی جانب سے قیام امن کی کوششوں کی حمایت

ایوان صدر میں محفل میلاد کا انعقاد

کراچی: بارہ ربیع الاول کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے بڑے مطالبات رکھ دیے

بھارت، مہاراشٹر کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا، 4 افراد ہلاک

کوئٹہ کا امن اور ڈونلڈ ٹرمپ

کراچی ہفتہ وحدت12تا 17ربیع اول کے حوالے سے شہر میں مختلف پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔مجلس وحدت مسلمین

ابوظہبی میں پاکستان جیتی بازی ہار گیا

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کاشاعر اہل بیت ؑ ریحان اعظمی کے فرزند سلمان اعظمی کی رحلت پر اظہار افسوس

افغانستان میں قتل ہونے والے پولیس افسر طاہر داوڑ کے لواحقین کی وزیراعظم سے ملاقات

’میرے بچے باہر جاکر کاروبار نہ کرتے تو کیا بھیک مانگتے؟‘

قومی غیرت کا درس دینے والے قرضوں کیلئے ملکوں ملکوں پھر رہے ہیں، بلاول بھٹو

حضرت محمدﷺ کی حیات طیبہ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ترک صدر

’پاکستان دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے‘

’پاکستان کو 2 دہائیوں میں مختلف خطرات کا سامنا رہا‘

’جیت کے قریب پہنچ کر ہار جانا مایوس کن ہے‘

ممبئی حملوں کے الزام میں پھانسی پانے والا اجمل قصاب بھارتی شہری نکلا

عمران خان کا ٹرمپ کو کرارہ جواب

پاکستان کو جیت کیلئے 8 رنز، نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ درکار

’’مڈل کلاس طبقہ اسکول فيسيں کیسے ادا کرے گا‘‘

حسین نقی تم کیا ہو؟

بیت المقدس کی وقف املاک کی خریدو فروخت حرام ، اللہ اور رسول کے ساتھ خیانت ہے:امام مسجد اقصیٰ

ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحادکیساتھ لڑی، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

سپریم کورٹ کا نواز شریف کے خلاف ٹرائل 3 ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم

گزشتہ 10 سال میں عوام کو 36 ارب ڈالر کا مقروض بنادیا گیا: فیاض الحسن چوہان

ٹرمپ کا بیان ان کیلئے سبق ہے، جو 9/11 کے بعد امریکا کو خوش کرنا چاہتے تھے،شیریں مزاری

رائیونڈ: علامہ جواد نقوی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

ایران میں عالمی اتحاد امت کانفرنس

فاطمیون سے متعلق امریکہ کے دعوے من گھڑت ہیں: ایران

آزادی کی منزل قریب تر ہے، فلسطینی قوم کا خون جلد رنگ لائے گا: خالد مشعل

آئی او کے لاپتہ چیئرمین رضی شمسی بخیر و عافیت گھر پہنچ گئے

'گجرات سے مسلم نشانیاں دانستہ مٹائی جا رہی ہیں'

’امریکا کیلئے پاکستان نے جو کیا اس کا بدلہ خون سے چکا رہے ہیں‘

افغانستان میں طالبان ہارے نہیں بلکہ پوزیشن مضبوط ہوئی ہے

’جے آئی ٹی کے ریکارڈ کردہ بیانات قابل قبول شہادت نہیں‘

انسداد مالی بدعنوانی کیلئے اجتماعی تعاون کی ضرورت

ایمپریس مارکیٹ آپریشن کے متاثرین کا کیا ہوگا؟

یمن پر سعودی جارحیت اورامریکی سعودی گٹھ جوڑ کے خلاف مظاہرہ

برطانوی وزیر خارجہ ایران پہنچ گئے

سعودی عرب نے وحشی پن کے ہتھیار کو تلوار سے آری میں تبدیل کر دیا

خاشقجی کے قاتل لاش کی باقیات ترکی سے باہر لے گئے: ترکی

دمشق کے مضافات میں امریکی میزائلوں کا انکشاف

نمائشی انتخابات کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے

غزہ کے حالیہ واقعے میں تحریک حماس کی کامیابی کا اعتراف

ماڈل ٹاؤن کیس: نئی جے آئی ٹی کیلئے لارجر بنچ کی تشکیل

2018-11-08 12:03:00

ٹرمپ سے بحث: سی این این کے رپورٹر کی وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی

24

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیوز کانفرنس کے دوران صحافی کو ’عوام کا دشمن‘ کہنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے سی این این کے رپورٹر کا پریس پاس منسوخ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا نے امریکا کے صدر سے روسی مداخلت کا سوال شروع ہی کیا تھا کہ امریکی صدر سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ تم ’بدتمیز اور گھٹیا شخص ہو‘ اور ’عوام کے دشمن‘ بھی ہو۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے واقعے کے چند گھنٹے بعد ہی بیان جاری کرتے ہوئے جم اکوسٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وائٹ ہاؤس اگلے نوٹس جاری کیے جانے تک صحافی کا پاس منسوخ کر رہا ہے‘۔سارہ سینڈرز نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکی صدر آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کے اور ان کی انتظامیہ کی طرف آنے والے مشکل ترین سوالات کا خیر مقدم کرتے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’تاہم ہم کبھی کسی صحافی کو نوجوان خاتون، جو وائٹ ہاؤس کے انٹرن ہونے کی حیثیت سے اپنا کام کر رہی تھی، پر ہاتھ رکھنے کی اجازت کبھی نہیں دیں گے، یہ قابل قبول نہیں‘۔جم اکوسٹا نے سارہ سینڈرز کے بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اس پر رائے دی کہ ’یہ جھوٹ ہے‘۔معاملے پر سی این این کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’سیکریٹری سارہ سینڈرز نے جھوٹ کہا ہے، پریس پاس کو مشکل ترین سوال پوچھنے پر منسوخ کیا گیا‘۔ان کا کہنا تھا کہ سینڈرز نے جھوٹے الزامات لگائے اور ایسے واقعے کا ذکر کیا جو کبھی ہوا ہی نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ انوکھا فیصلہ ہماری جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، ہمارا ملک بہتر کا حقدار ہے، جم اکوسٹا کو ہماری پوری حمایت حاصل ہے‘۔واضح رہے کہ امریکی صدر اور صحافی میں تلخ کلامی ان کے وسطی امریکا کے مہاجرین کا امریکی سرحدوں کی طرف آنے والے کاروان کے سوال کے بعد شروع ہوا۔امریکی صدر نے کہا کہ ’میرے خیال میں مجھے ملک چلانے دیا جائے آپ سی این این چلائیں، یہی بہتر ہوگا‘۔امریکی صدر نے سی این این کے رپورٹر کو بیٹھنے کا کہا لیکن رپورٹر نے اپنا سوال جاری رکھا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید طیش آگیا۔ڈونلڈٹر مپ نے قدرے غصے میں کہا کہ ’بس بہت ہوگیا، بس بہت ہوگیا، بیٹھ جاؤ‘۔تاہم جم اکوسٹا نے امریکی صدر کے غصے کو خاطر لائے بغیر اپنے اگلا سوال پوچھا کہ ’کیا آپ کو روسی مداخلت پر تشویش ہے‘۔جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ چاہتے ہوئے جواب دیا کہ ’میں کسی روسی مداخلت کو نہیں مانتا، یہ سب افواہ ہے‘۔اسی دوران رپورٹر نے دوبارہ وضاحت چاہی تو ڈونلڈٹرمپ طیش میں آگئے اور کہا ’بس بہت ہوگیا،بیٹھ جاؤ، مائیک بند کرو‘۔لیکن رپورٹر نے اپنا سوال جاری رکھا تو ڈونلڈٹرمپ پریس کانفرنس چھوڑ کر جانے لگے جس پر میزبان خاتون نے رپورٹر سے مائیکروفون لے لیا۔ڈونلڈٹرمپ واپس روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ’امریکی چینل کے لیے شرمناک ہے کہ تم جیسے رپورٹرز رکھے ہوئے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’تم بہت بدتمیز شخص ہو تمہیں سی این این میں کام نہیں کرنا چاہیے‘۔امریکی صدر کے تضحیک آمیز جملے پر رپورٹر نے کھڑے ہو کر اپنی بات کرنی چاہی تو ڈونلڈٹرمپ نے مزید کہا کہ ’تم غلط خبریں دیتے ہو تمہارا چینل چلتا ہے، تم لوگوں کے دشمن ہو‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   دنیا ،
ٹیگز:   ٹرمپ ، سی این این ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)