سعودی میرے بھائی کا سر کاٹنے لگے ہیں، ایک بہن کی التجا

امریکی دباؤ سے کیا مذہبی شدت پسندی کم ہو گی؟

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شیلٹر ہومز کا افتتاح کردیا

’وزیر اعظم پروڈکشن آڈر کے حق میں ہیں‘

نیب نے رانا ثنا اللہ کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا

روس نے ایٹم بم لیجانے والے 2 طیارے ونزویلا پہنچا دیے

سندھ کا وفاق سے گھریلو صارفین اور صنعتوں کی گیس بندش فوری ختم کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کے خلاف آگ اور خون کی نئی جنگ شروع ہو چکی ہے: اسماعیل ھنیہ

حکومت نے پی اے سی کی سربراہی شہباز شریف کو دے کر یو ٹرن لیا، فواد چوہدری

سپریم کورٹ: پی کے ایل آئی کا انتظام سنبھالنے کیلئے سمری پر 2 ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار عہدے سے مستعفی

کیا پی ٹی آئی ریاستی اداروں کی لاڈلی ہے؟

مجھے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے، نیدرلینڈ میں زیرتعلیم پاکستانی طالبعلم کا احتجاج

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

امریکا نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بربریت کو نسل کشی قرار دے دیا

کویت میں برطانیہ کا نیا فوجی اڈہ

بھارت: پیلٹ گن کا نشانہ بننے والی کشمیری بچی کے آنکھوں کا آپریشن

غیروں کے ساتھ امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کا طرزِ معاشرت

وہ معاشرہ جو عقل کی بنیاد پر قائم ہو وہ کامیاب و متمدن ہوتا ہے | انسان کو چاہیئے کہ علمی فکر کرے اور عدلی عمل کرے

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچتا ہوا دیکھیں گے، چیف سیکرٹری بلوچستان

ایران کا یمنی گروہوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کا خیرمقدم

بیت المقدس فلسطین کا تاریخی دارالحکومت

مذہبی آزادی کی آڑمیں امریکہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی مضحکہ خیز کوشش کر رہا ہے، شیریں مزاری

’نیب حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کرسکتا ہے‘

یمن جنگ میں امریکی امداد پر پابندی

کوئٹہ سے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغوا

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج

چین میں کینیڈا کے سابق سفیر کی گرفتاری کے بعد کاروباری شخصیت بھی زیرحراست

اسد عمر کے انٹرویو سے کلبھوشن کا حصہ نکالنا 'سینسرشپ' نہیں تھا، بی بی سی

فرانس:کرسمس بازار میں تین افراد کا قتل ،حملہ آورگرفتار نہیں ہوسکا

بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی 14 سالہ لڑکی وادی کی سب سے کم عمر مصنفہ بن گئیں ہیں

یمن جنگ: امریکی سینیٹرز کا سعودی عرب کی پشت پناہی نہ کرنے کا فیصلہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر رشوت لینے والا ایس ایچ او سپر مارکیٹ معطل

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹیکس نظام کو بدلنا ہوگا، وزیر اعظم

رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا

امریکی سینیٹ نے سعودی ولی عہد کو خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

امریکی دباؤ سے کیا مذہبی شدت پسندی کم ہو گی؟

مائنس امریکہ مستقبل کیجانب گامزن شام

چین میں کینیڈا کے ایک اور شہری کی گرفتاری

ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی پاکستان کی کوشش

غرب اردن میں تین صیہونی فوجیوں کی ہلاکت

علاقائی تعاون پر افغان صدر اشرف غنی کی تاکید

پنجاب کے عوام کو آئی فون دکھا کر نوکیا 3310 تھما دیا گیا، مریم اورنگزیب

بھارت بھی ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا

فواد چودھری کی پی اے سی سربراہی شہباز شریف کو دینے کی مخالفت

منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کو ایک طرح سے ہی ڈیل کریں گے، وزیراعظم

علیمہ خان کون ہیں؟

ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی پاکستان کی کوشش

یمنی حکومت اور حوثی جنگجووں کے درمیان امن مذاکرات کامیاب

بحریہ ٹاؤن کراچی: سستی ہاؤسنگ کے نام پر زمین کروڑوں کی کیسے بن گئی؟

امریکہ نے بڑی تعداد میں داعش دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کردیا

کیا ’مودی کا جادو‘ ختم ہو رہا ہے؟

برطانوی وزیر اعظم کو درپیش قیادت کا چیلنج: کیوں اور کیسے؟

بنگلا دیش:انتخابی مہم کے دوران تصادم 30 ہلاک و زخمی

مصر: فوج کی کارروائی میں 27 شدت پسند ہلاک

حزب اللہ کے ہاتھ لگی موساد کی اہم اطلاعات... اسرائیل میں بوکھلاہٹ

زرداری اور بلاول کے وکیل نیب کے سامنے پیش

پاکپتن مزاراراضی کیس: نوازشریف کے کردار کا جائزہ لینے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

ایف بی آر کا سابق گورنر پنجاب کو نوٹس

بیرون ملک جائیداد کیس: علیمہ خان کو 2 کروڑ 95 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم

پاکستانی معیشت کو شعبہ توانائی کے سبب 18 ارب ڈالر کے بحران کا سامنا

بحریہ ٹاؤن کراچی: سستی ہاؤسنگ کے نام پر زمین کروڑوں کی کیسے بن گئی؟

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان نہیں چلے گا، (ن) لیگ

لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب

عمران خان انسٹاگرام پر فعال ترین عالمی رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر

بااثر علاقائی اور عالمی ممالک ایٹمی معاہدے کی حفاظت کریں، گوترش

ایرانی عوام کی تندرستی پر امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کا اثر

راہ خدا میں خطرات مول لینے والی قوم سربلند رہتی ہے، رہبرانقلاب اسلامی

اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنی شہریوں کا مظاہرہ

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں

2018-12-05 08:46:16

سعودی میرے بھائی کا سر کاٹنے لگے ہیں، ایک بہن کی التجا

22
یہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمع ہونے والا ایک خط ہے، جس میں ایک بہن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فریاد کی ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی احوال پرسی کریں، کیونکہ آپ کی حکومت آنے کے بعد سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی سزاؤں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستانیوں کے سر قلم کئے جاتے ہیں، اس بہن نے وزیراعظم کو اپنے بھائی کی زندگی بچانے کیلئے کوشش کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمع ہونے والا یہ خط میڈیا پہ بھی جاری ہوچکا ہے، خط کے مندرجات ذیل ہیں۔
 
محترم وزیراعظم پاکستان عمران خان
میرا نام اسما شفیع ہے۔ میرا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔ میرا بڑا بھائی کامران (فرضی نام) گذشتہ نو سال سے بریمان جیل جدہ (سعودی عرب) میں قید ہے۔ جناب وزیراعظم آپ کی حکومت کے سو دن مکمل ہوچکے ہیں اور میں آج آپ کے نام اپنے بھائی اور اُس جیسے بے شمار ایسے قیدیوں کی جانب سے خط لکھ رہی ہوں، جن کے سر کسی بھی وقت قلم کئے جا سکتے ہیں۔ میں یہ خط اس امید کے ساتھ لکھ رہی ہوں کہ پچھلی حکومتوں کے برعکس آپ اور آپ کی حکومت ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے تدارک کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔

مجھے اپنے بھائی کی وساطت سے اس بات کا علم ہوا ہے کہ سعودی حکام پاکستانی قیدیوں کی سزاوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ بغیر کسی پیشگی نوٹس کے قیدیوں کی چند برس قید کی سزائیں بھی سزائے موت میں تبدیل کی جا رہی ہیں۔ کئی برس تک اپنی سزائیں کاٹنے کے بعد ان قیدیوں کو ایک روز اچانک عدالت میں طلب کیا جاتا ہے، جہاں انہیں بتایا جاتا ہے کہ ان کی سزا، سزائے موت میں تبدیل کر دی گئی ہے اور ان کے سر قلم کر دیئے جائیں گے۔ میرا بھائی نو برس سے قید ہے اور کسی بھی وقت اس کی سزا پر عملدرآمد ممکن ہے۔ میں یہ بھی آپ کے علم میں لانا چاہتی ہوں کہ صرف پچھلے ایک ماہ کے دوران سعودی عرب میں  تین مختلف جیلوں میں قید آٹھ پاکستانیوں کے سر قلم کئے جا چکے ہیں۔
 

یہ صورت حال قیدیوں کے لیے پریشانی اور  خوف کا باعث بن رہی ہے۔ ان کے حقوق کے تحفظ اور بہبود کے ذمہ دار قونصل خانے انہیں ان کے حال پر چھوڑ چکے ہیں۔ قونصل خانے انہیں کسی قسم کی قانونی یا اخلاقی مدد فراہم نہیں کر رہے۔ سب سے زیادہ اذیت ان بچوں اور عورتوں کو برداشت کرنی پڑ رہی ہے جنہیں علیحدہ جیلوں میں سڑنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے پاکستانی قیدیوں سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی منظم کارروائیوں سے اس خوف میں اضافہ ہوا ہے۔ بعد ازاں ان پاکستانی قیدیوں کے سرقلم کرنے کے لیے انہیں عام قیدیوں سے علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔

 

میرا بھائی تمام عمر میرا سہارا بنا رہا ہے۔ بچپن میں ہی ہمارے والدین کا انتقال ہوگیا تھا۔ گھر اور خاندان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری میرے بھائی پر آن پڑی۔ اس کی گرفتاری کے بعد میں دور پار کے رشتے داروں کے رحم و کرم پر ہوں۔ میرے بھائی کی ایک بیوی اور ایک بیٹی بھی ہے۔ اس کے بغیر وہ بھی بے یارومددگار ہیں۔ اس کی بیٹی صرف آٹھ ماہ کی تھی، جب وہ سعودی عرب روانہ ہوا اور تب سے اب تک وہ باپ کی شکل تک دیکھنے سے محروم ہے۔ اب اس کی عمر نو سال ہے اور وہ بے تابی سے اپنے باپ کا انتظار کر رہی ہے۔ باپ  کے بغیر اس کی زندگی میں سوائے دکھ اور تکلیف کے کچھ نہیں۔ میرا بھائی اور میں تنہا اس مصیبت کا شکار نہیں، سینکڑوں ہزاروں خاندان اس وقت سعودی جیلوں میں قید اپنے اہل خانہ کی واپسی کے حوالے سے بے یقینی کی کیفیت میں ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ کب کسی کے بیٹے، بھائی، شوہر یا باپ کا سر قلم کر دیا جائے گا۔ بیسیوں خاندان ایسے بھی ہیں جو اب بھی اپنے پیاروں کی موت پر سوگوار ہیں، ان بے چاروں کو اپنے پیاروں کے آخری دیدار یا کفن دفن کا موقع تک نہیں ملا۔

آپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد  قوم کے نام اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ آپ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے مسائل کو سنیں گے۔ ان نو برسوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مجھے اپنے بھائی کی واپسی کی امید ہوئی ہے۔ آپ کے حالیہ دورہ سعودی عرب  نے بھی ہماری امیدوں کو تقویت بخشی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرے گی، جس کا اعلان اس برس مارچ میں کیا گیا تھا۔ میں اور مجھ جیسے ہزاروں پاکستانی آپ سے التجا کرتے ہیں کہ آپ سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہد ہونے تک پاکستانی قیدیوں کے سرقلم کرنے کا سلسلہ رکوائیں۔ ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ سعودی جیلوں میں   میرے بھائی سمیت قید ہزاروں پاکستانیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ دوسروں کی طرح ہمیں بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے۔ ہم ملک کے لئے آپ کی برسوں کی خدمات پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے رشتے داروں کی زندگیوں کا تحفظ کریں گے۔

آپ کی مخلص
اسما شفیع
 
(یہ خط وزیراعظم سیکریٹیریٹ میں جمع کروایا جا چکا ہے، تاہم اس ضمن میں تاحال کوئی پیش رفت دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔) حکومت کو چاہیئے کہ سعودی حکومت کے سامنے اس اہم مسئلہ کو اٹھائے، گذشتہ دنوں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے یہی معاملہ اسلامک یونیورسٹی کے سربراہ کے سامنے اٹھایا تھا تو سعودی حکومت نے اس پہ اتنی ناراضگی ظاہر کی کہ وزیر مملکت کو سعودی سفارتخانے میں جاکر سعودی سفیر سے معافی مانگنی پڑی تھی۔
 
 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   پاکستان ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)