'گناہ ٹیکس' آخر ہے کیا؟

امریکا نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بربریت کو نسل کشی قرار دے دیا

کویت میں برطانیہ کا نیا فوجی اڈہ

بھارت: پیلٹ گن کا نشانہ بننے والی کشمیری بچی کے آنکھوں کا آپریشن

غیروں کے ساتھ امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کا طرزِ معاشرت

وہ معاشرہ جو عقل کی بنیاد پر قائم ہو وہ کامیاب و متمدن ہوتا ہے | انسان کو چاہیئے کہ علمی فکر کرے اور عدلی عمل کرے

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچتا ہوا دیکھیں گے، چیف سیکرٹری بلوچستان

ایران کا یمنی گروہوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کا خیرمقدم

بیت المقدس فلسطین کا تاریخی دارالحکومت

مذہبی آزادی کی آڑمیں امریکہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی مضحکہ خیز کوشش کر رہا ہے، شیریں مزاری

’نیب حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کرسکتا ہے‘

یمن جنگ میں امریکی امداد پر پابندی

کوئٹہ سے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغوا

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج

چین میں کینیڈا کے سابق سفیر کی گرفتاری کے بعد کاروباری شخصیت بھی زیرحراست

اسد عمر کے انٹرویو سے کلبھوشن کا حصہ نکالنا 'سینسرشپ' نہیں تھا، بی بی سی

فرانس:کرسمس بازار میں تین افراد کا قتل ،حملہ آورگرفتار نہیں ہوسکا

بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی 14 سالہ لڑکی وادی کی سب سے کم عمر مصنفہ بن گئیں ہیں

یمن جنگ: امریکی سینیٹرز کا سعودی عرب کی پشت پناہی نہ کرنے کا فیصلہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر رشوت لینے والا ایس ایچ او سپر مارکیٹ معطل

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹیکس نظام کو بدلنا ہوگا، وزیر اعظم

رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا

امریکی سینیٹ نے سعودی ولی عہد کو خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

امریکی دباؤ سے کیا مذہبی شدت پسندی کم ہو گی؟

مائنس امریکہ مستقبل کیجانب گامزن شام

چین میں کینیڈا کے ایک اور شہری کی گرفتاری

ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی پاکستان کی کوشش

غرب اردن میں تین صیہونی فوجیوں کی ہلاکت

علاقائی تعاون پر افغان صدر اشرف غنی کی تاکید

پنجاب کے عوام کو آئی فون دکھا کر نوکیا 3310 تھما دیا گیا، مریم اورنگزیب

بھارت بھی ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا

فواد چودھری کی پی اے سی سربراہی شہباز شریف کو دینے کی مخالفت

منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کو ایک طرح سے ہی ڈیل کریں گے، وزیراعظم

علیمہ خان کون ہیں؟

ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی پاکستان کی کوشش

یمنی حکومت اور حوثی جنگجووں کے درمیان امن مذاکرات کامیاب

بحریہ ٹاؤن کراچی: سستی ہاؤسنگ کے نام پر زمین کروڑوں کی کیسے بن گئی؟

امریکہ نے بڑی تعداد میں داعش دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کردیا

کیا ’مودی کا جادو‘ ختم ہو رہا ہے؟

برطانوی وزیر اعظم کو درپیش قیادت کا چیلنج: کیوں اور کیسے؟

بنگلا دیش:انتخابی مہم کے دوران تصادم 30 ہلاک و زخمی

مصر: فوج کی کارروائی میں 27 شدت پسند ہلاک

حزب اللہ کے ہاتھ لگی موساد کی اہم اطلاعات... اسرائیل میں بوکھلاہٹ

زرداری اور بلاول کے وکیل نیب کے سامنے پیش

پاکپتن مزاراراضی کیس: نوازشریف کے کردار کا جائزہ لینے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

ایف بی آر کا سابق گورنر پنجاب کو نوٹس

بیرون ملک جائیداد کیس: علیمہ خان کو 2 کروڑ 95 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم

پاکستانی معیشت کو شعبہ توانائی کے سبب 18 ارب ڈالر کے بحران کا سامنا

بحریہ ٹاؤن کراچی: سستی ہاؤسنگ کے نام پر زمین کروڑوں کی کیسے بن گئی؟

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان نہیں چلے گا، (ن) لیگ

لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب

عمران خان انسٹاگرام پر فعال ترین عالمی رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر

بااثر علاقائی اور عالمی ممالک ایٹمی معاہدے کی حفاظت کریں، گوترش

ایرانی عوام کی تندرستی پر امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کا اثر

راہ خدا میں خطرات مول لینے والی قوم سربلند رہتی ہے، رہبرانقلاب اسلامی

اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنی شہریوں کا مظاہرہ

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں

صییہونی فوجیوں کی بربریت ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

فلسطینی بچے کی شہادت

بشاراسد کے اس بیان نے مغرب اور اس کےاتحادیوں کی نیندیں حرام کردیں

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں دوسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا آغاز

ایسا نظام لارہے ہیں ہر واردات ریکارڈ ہوگی، پولیس چیف کراچی

گیس کا بحران، ایم ڈیز سوئی سدرن و ناردرن کیخلاف انکوائری کا حکم

برطانیہ تاریخی بحران کیطرف جا رہا ہے؟

بلیک لسٹ معاملہ، امریکی حکام کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج

ریاست مدینہ کے قیام میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی پہلی سیڑھی ہے،علامہ ساجد نقوی

امریکا نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی ’بلیک لسٹ‘ سے نکال دیا

مردان: اسکول میں پی ٹی آئی ترانہ پڑھنے کا معاملہ، ہیڈماسٹر کی جبری ریٹائرمنٹ

مسلم لیگ(ن) کے 7 رہنماؤں نے مجھ سے این آر او مانگا، مراد سعید کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ممکنہ مواخذے پر پریشان

2018-12-06 07:38:55

'گناہ ٹیکس' آخر ہے کیا؟

45

گزشتہ روز قومی صحت سروسز (این ایچ ایس) کی جانب سے سگریٹ نوشی کرنے والے افراد پر ’گناہ ٹیکس’ عائد کیے جانے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد سے ٹوئٹر پر لفظ ‘گناہ’ کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے وزیر فیصل واوڈا نے ٹوئٹ کیا کہ ’میں خود ایک چین اسموکر ہوں اور حکومت کی جانب سے سگریٹ نوشی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتا ہوں، کیونکہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے لیکن اس کے لیے ’سِن ٹیکس‘ کا لفظ نامناسب ہے‘۔انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ گناہ ہے تو ہم اصل گناہوں کو کیا نام دیں گے‘۔حکومت کی جانب سے ‘گناہ ٹیکس’ کے اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک طوفان پربا ہے لیکن ’گناہ ٹیکس‘ کی اصطلاح درحقیقت تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے متعارف نہیں کروائی گئی۔بلومبرگ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے 1643 میں شراب پر ایکسائز ٹیکس عائد کیا گیا تھا جسے ’سِن ٹیکس‘ کی سب سے پہلی مثال قرار دیا جاسکتا ہے۔اسی مضمون کے مطابق امریکا میں شراب نوشی، تمباکو نوشی اور جوا کھیلنے کی طویل تاریخ ہے جس کا آغاز 1791 میں کیا گیا تھا۔

سِن ٹیکس (اسم)
امریکی آن لائن ڈکشنری ‘میریم ویبسٹر’ میں سِن ٹیکس کی تعریف کچھ یوں ہے ’یہ ٹیکس ان اشیا یا سرگرمیوں پر عائد کیا جائے جو گناہ یا نقصان دہ سمجھی جاتی ہوں, جیسا کہ تمباکو نوشی، شراب نوشی یا جوا کھیلنا۔’ڈکشنری کے مطابق ’سِن ٹیکس‘ کی اصطلاح کے استعمال کے شواہد 1957 سے ملے ہیں۔وہ ممالک جہاں ’گناہ ٹیکس‘ عائد ہےوزارت قومی صحت سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد حفیظ نے ڈان کو بتایا کہ دنیا کے تقریبا 45 ممالک میں تمباکو اور شکر دار مشروبات پر ٹیکس عائد ہے، جن میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’گناہ ٹیکس ایک بین الاقوامی اصطلاح ہے جسے ان اشیا پر عائد کیا جاتا ہے جو معاشرے کے لیے نقصان دہ سمجھی جاتی ہیں، جیسے تمباکو، کینڈی، سافٹ ڈرنکس، فاسٹ فوڈز، کافی اور چینی۔گزشتہ برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات نے سافٹ ڈرنکس اور سگریٹ پر پابندی عائد کردی تھی تاکہ نقصان دہ اشیا کے استعمال کو کم کیا جائے اور ریاستی آمدن کے نئے ذرائع متعارف کروائے جائیں۔متحدہ عرب امارات میں کاربونیٹڈ اور میٹھے مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس اور انرجی ٹیکس اور تمباکو کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیکس عائد کیے گئے تھے۔ڈاکٹر اسد حفیظ کا کہنا تھا کہ ’تھائی لینڈ اور دیگر کئی ممالک میں ہیلتھ کیئر سروسز پر اسی طرح کے ٹیکسز عائد ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ بھارت میں گٹکا اور پان مصالحہ پر ’گناہ ٹیکس‘ عائد کیے گئے ہیں اور اس سے جمع ہونے والے پیسوں کو صحت کے شعبے میں خرچ کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مصنوعات بیماریاں پیدا کرتی ہیں جو قومی خزانے پر بوجھ کا باعث بنتی ہیں۔

کیا ‘گناہ ٹیکس’ رویے کو متاثر کرتا ہے؟
بلومبرگ کے مطابق عام طور پر ’گناہ ٹیکسز‘ رویوں میں حوصلہ شکنی کا باعث بنتے ہیں کیونکہ ’یہ کہا جاتا ہے کہ بعض رویوں سے بیرونی منفی تاثر پیدا ہوتے ہیں، جو معاشرے پر اضافی مالی بوجھ کا باعث بنتے ہیں‘۔اس نظریے کے مطابق یہ منفی رویے معاشرے میں دیگر رویوں کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس عائد کیے جانے کے مستحق ہیں۔مضمون کے مطابق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن، عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او) اور مایو کلینک کے ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکسز رویے تبدیل کرنے اور صحت میں بہتری لانے کے لیے کافی اہم ہیں۔بزنس انسائیڈر کے آرٹیکل کے مطابق تاہم ابھی کافی ثبوت نہیں ہیں کہ ایسے ٹیکسز ذیابیطس یا موٹاپے میں کمی کا باعث بنتے ہیں، بعض تحقیقات میں لوگوں کی خوراک میں چینی کی زیادہ مقدار اور ذیابیطس کے درمیان تعلق ہے۔اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں 2013 میں کی گئی تحقیق میں گزشتہ ایک دہائی میں 175 ممالک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق عوام کی خوراک میں چینی کی زیادہ سطح کا تعلق ٹائپ 2 ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح سے ہے۔

دیگر تحقیقات میں بتایا گیا کہ موٹاپا بھی ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھادیتا ہے۔2017 میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی تحقیق میں بتایا گیا کہ میٹھے مشروبات پر عائد کیے گئے 20 فیصد ٹیکس کی وجہ سے چین میں موٹاپا اور وزن کی زیادتی میں 3 فیصد کمی آئی، اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں نوجوان افراد پر اچھے اثرات مرتب ہوئے۔دی گارجین نے 2017 میں رپورٹ کیا کہ میکسیکو اور امریکا میں میٹھے مشروبات کی خریداری سے متعلق کیے گئے تجزیے کے مطابق ٹیکس متعارف کرنے کے پہلے سال میں ان مشروبات کی خریداری میں 5.5 فیصد کمی جبکہ دوسرے سال میں 9.7 فیصد کمی آئی، یعنی دو سال کے عرصے میں اوسطاً 7.6 فیصد کمی آئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ میکسیکو کی 70 فیصد سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ خوراک میں شامل چینی کا 70 فیصد حصہ میٹھے مشروبات پر مشتمل ہونا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   Horizontal 1 ، پاکستان ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)