علی اے ہمائے رحمت تو چہ آیتی خدا را - اردو ترجمہ

یمن میں بچے سکولوں سے نکل کر مزدوری کرنے لگے

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی دوبارہ ملاقات آئندہ چند ہفتوں میں متوقع

شام: اسلحہ ڈپو پر بمباری سے 11 افراد ہلاک

وزیراعظم کی سی پیک کے تحت اقتصادی منصوبے تیز کرنے کی ہدایت

خطے میں ایران کا کردار مثبت اور تعمیری ہے: اقوام متحدہ

امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری 20 جاں بحق

پرامن واپسی مارچ پر فائرنگ 43 فلسطینی زخمی

الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملے میں یمنی شہریوں کا جانی نقصان

مغربی حلب میں شامی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا

گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کا مطالبہ

امریکہ کی ایران مخالف تجویز پر اردن کی مخالفت

افغان مفاہمتی عمل پر مایوسی کے بادل منڈلانے لگے

ڈونلڈ ٹرمپ پر وکیل کو کانگریس سے جھوٹ بولنے کی ہدایات دینے کا الزام

راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری

پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ، خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا

ملٹری کورٹس فوج کی خواہش نہیں، ملک کی ضرورت ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت: صحافی کے قتل کے جرم میں مذہبی پیشوا کو عمر قید کی سزا

کسی کاباپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا،فیصل واوڈا

ممتاز دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

نواز شریف کا لابنگ کےلئے قومی خزانے کے استعمال کا انکشاف ، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

فیس بک نے روس سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیے

شام میں داخلے کے لئے سرحدی علاقوں میں عراقی فورسز چوکس/ امریکی داعش کے لئے جاسوسی کررہے ہیں!

’رزاق داؤدسےمجھے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں‘

وزیراعظم کی سی پیک پر کام تیز کرنے کی ہدایت

سوڈان: روٹی کی قیمت پر احتجاج میں شدید، مزید دو افراد ہلاک

کولمبیا میں کار بم دھماکہ، 90 ہلاک و زخمی

ٹرمپ کے حکم پرانتخابات میں دھاندلی کرنے کا اعتراف

آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا

برطانوی وزیر اعظم نئی مشکل سے دوچار

صوبائی خودمختاری برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، جسٹس مقبول باقر

امریکہ کو ایران کا انتباہ

بحرین میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال

سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملہ

بطورچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک گھنٹے کے اندر پہلے مقدمے کا فیصلہ سنادیا

جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا

’’سندھ حکومت نہیں گرا رہے، خود گرنے والی ہے‘‘

کراچی میں پانی و سیوریج لائنیں ٹوٹنے پر سعید غنی برہم

کسی کو صوبوں کا حق چھیننے نہیں دیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پریس ٹی وی کی اینکر کی عالمی سطح پررہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 26ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

آسٹریلین اوپن، جوکووچ نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ سے ملاقات

پیغام پاکستان۔۔۔۔۔ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے

’ہمارے اراکین پارلیمنٹ ای سی ایل میں نام آنے سے خوفزدہ کیوں؟‘

کراچی: رینجرز نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

اماراتی فضائی کمپنی کا شام کےلیے فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کا اشارہ

عمران خان 5 نہیں 10 سال نکالیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مخالفت کرنےوالوں کووزیراطلاعات کاکراراجواب

وزیر اعلیٰ سندھ تعاون کریں تو زیادہ نوکریاں دے سکتا ہوں: آصف زرداری

مسجد الاقصی کے دفاع کا عزم

فرانس: یونیورسٹی کی عمارت میں دھماکا، 3 افراد زخمی

نیب میں موجود انگنت کیسز فیصلوں کے منتظر

اسرائیل میں سیکس کے بدلے جج بنانے کا سکینڈل

کانگو میں فسادات 890 افراد ہلاک

ایران مخالف اجلاس میں شرکت کرنے سے موگرینی کا انکار

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

آخری دم تک انصاف کے لیے لڑوں گا، جسٹس آصف کھوسہ

سپرپاور بننے کا امریکی خواب چکنا چور : جواد ظریف

ایران کی سائنسی ترقی کا سفر جاری رہے گا: بہرام قاسمی

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری : ندی نالوں میں طغیانی

یمن میں عالمی مبصرین کی تعیناتی کی منظوری

سعودی عرب کی مہربانی عمرہ زائرین پرایک اور ٹیکس عائد

شام میں 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک

کچھ ارکان اسمبلی ای سی ایل سےاتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟وزیراعظم عمران خان کا سوال

گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی‘ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ: شیخ زید ہسپتال کا انتظام وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا عدالت میں آخری روز، اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس

امریکی صدرکےنمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

2019-01-06 15:20:21

علی اے ہمائے رحمت تو چہ آیتی خدا را - اردو ترجمہ

در شب عيد فطر غرق سرور
علی اے ہمائے رحمت تو چہ آیتی خدا را​
کہ بہ ماسوا فکندی ہمہ سایۂ ہما را​
(اے علی، اے ہمائے رحمت، تو خدا کی کیسی نشانی ہے کہ تیرے ہما کے سائے نے پوری کائنات کو ڈھکا ہوا ہے۔)​
دل اگر خدا شناسی ہمہ در رخِ علی بیں​
بہ علی شناختم من بہ خدا قسم خدا را​
(اے دل! اگر تو خدا شناس ہے تو ہر چیز کا رخِ علی میں مشاہدہ کر، کیونکہ خدا کی قسم میں نے خدا کو بھی علی سے ہی پہچانا ہے۔)​
بہ خدا کہ در دو عالم اثر از فنا نمانَد​
چو علی گرفتہ باشد سرچشمۂ بقا را​
(خدا کی قسم! اگر علی سرچشمۂ بقا کو ہاتھوں میں تھام لے تو دونوں جہانوں میں فنا کا ذرہ بھی باقی نہ رہے۔)​
مگر اے سحابِ رحمت تو بباری ارنہ دوزخ​
بہ شرارِ قہر سوزد ہمہ جانِ ماسوا را​
(اے سحاب رحمت! امید ہے کہ تو اپنی رحمت کو ہم پر برساتا رہے گا کیونکہ اگر تو نے ایسا نہ کیا تو دوزخ اپنے قہر کی چنگاری سے ماسوا کو جلا کر خاکستر کر دے گی۔)​
برو اے گدائے مسکیں درِ خانۂ علی زن​
کہ نگینِ پادشاہی دہد از کرم گدا را​
(اے گدائے مسکیں! جاؤ اور علی کا گھر کا دروازہ کھٹکٹاؤ، کیونکہ وہ اپنے کرم سے گدا کو بادشاہی انگوٹھی سونپ دیتا ہے۔ یہاں شاید اس روایت کی طرف تلمیح ہے جس میں حضرت علی نے رکوع کے بیچ اپنی انگوٹھی اتار کر سائل کو سونپ دی تھی۔)​
بجز از علی کہ گوید بہ پسر کہ قاتلِ من​
چو اسیرِ تست اکنوں، بہ اسیر کن مدارا​
(اس عالم میں علی کے سوا ایسا کون گزرا ہے کہ جو اپنے بیٹے کو یہ کہے کہ چونکہ میرا قاتل اب تمہارا اسیر ہے، اُس سے نیک برتاؤ کرو۔ حضرت علی نے امام حسن کو اپنے آخری وقت وصیت کی تھی کہ ابنِ ملجم کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔)​
بجز از علی کہ آرد پسرے ابوالعجائب​
کہ عَلَم کند بہ عالم شہدائے کربلا را​
(علی کے علاوہ کس نے ایسا عجیب بیٹا جنا ہے کہ جو دنیا کے سامنے شہدائے کربلا جیسوں کا نام درخشاں کرے؟)​
چو بہ دوست عہد بندد زِ میانِ پاکبازاں​
چو علی کہ می تواند کہ بسر بُرَد وفا را​
(جملہ پاکبازوں میں ایسا کون علی کی طرح ہے کہ جب اپنے دوست سے وہ عہد باندھے تو اُس کو انتہا تک لے جا کر وفا کرے؟ یہ شبِ ہجرت کی طرف تلمیح ہے جب رسول اللہ نے حضرت علی کو اپنے بستر پر سونے کا حکم دیا تھا۔ بہ سر بُردن کا محاورتاً مطلب تو وعدہ پورا کرنا، انتہا تک لے جانا ہے، لیکن اس کے لفظی مطلب یعنی سر تک لے جانا سے بھی ایک لطیف اشارہ ملتا ہے، کیونکہ حضرت علی کو ابنِ ملجم نے پیشانی پر ضرب ماری تھی۔)​
نہ خدا توانمش خواند، نہ بشر توانمش گفت​
متحیرم چہ نامم شہِ ملکِ لافتیٰ را​
(نہ انہیں خدا پکار سکتا ہوں، نہ ہی بشر کہہ سکتا ہوں؛ میں حیراں ہوں کہ پھر میں ملکِ لافتیٰ کے بادشاہ (حضرت علی) کو کیا نام دوں؟​
بدو چشمِ خوں فشانم، ہلہ اے نسیمِ رحمت​
کہ زِ کوئے او غبارے بہ من آر توتیا را​
(ہاں اے نسیم رحمت! میری دو خوں فشاں آنکھوں کی جانب توجہ کرو، اور اُس کی گلی کی خاک سے میری اِن آنکھوں کے لیے بھی سرما لے آؤ۔)​
بہ امیدِ آں کہ شاید برسد بہ خاکِ پایت​
چہ پیامہا سپردم ہمہ سوزِ دل صبا را​
(میں نے کتنے ہی اپنے جلتے دل سے کہے پیغامات صرف اس امید پر صبا کے سپرد کر دیے ہیں کہ شاید وہ کسی روز آپ کے قدموں کی خاک پر پہنچ کر پذیرائی کا شرف پا جائیں۔)​
چو توئی قضاے گرداں، بہ دعائے مستمنداں​
کہ زِ جانِ ما بگرداں رہِ آفتِ قضا را​
(اے علی! چونکہ تو ہی قضا کو پلٹانے والا ہے اس لیے تجھے دردمندوں کی دعا کا واسطہ دیتا ہوں کہ ٖ میری جان پر سے بھی قضا کی آفت کو پلٹا دے۔)​
چہ زنم چو نائے ہر دم زِ نوائے شوقِ او دم​
کہ لسانِ غیب خوشتر بنوازد ایں نوا را​
(میں ہر وقت بجنے والی بانسری کی طرح کیسے اُس کے اشتیاق میں حرف زنی کروں؟ کہ لسان الغیب حافظ شیرازی اس نغمہ سرائی میں مجھے سے بڑھ کر قادر ہے۔ یعنی اس طرح کے مطالب کی حافظ شیرازی زیادہ بہتر ادائیگی کر سکتے ہیں۔)​
“ہمہ شب در ایں امیدم کہ نسیمِ صبحگاہی​
بہ پیامِ آشناے بنوازد آشنا را”​
(میں پوری رات اسی امید میں گزارتا ہوں کہ شاید صبح کی ہوا مجھ آشنا (شاعر) کو محبوب (حضرت علی) کے پیام سے نواز دے۔ یہ شعر حافظ شیرازی کا ہے۔)​
زِ نوائے مرغِ یا حق بشنو کہ در دلِ شب​
غمِ دل بہ دوست گفتن چہ خوشست شہریارا​
(اے شہریار! خدا کا ذکر کرنے والے مرغ کی نوا سنو اور توجہ کرو کہ محبوبِ ازلی کو رات کی تاریکی میں غمِ دل سنانا کتنا مسرور کن ہوتا ہے۔)​
(محمد حسین شہریار)​
× محمد حسین شہریار (وفات: ۱۹۸۸ء) پچھلی صدی کے معروف ترین ایرانی شعراء میں سے ایک ہیں۔ ان کا وطن تبریز تھا اور یہ نسلاً آذربائجانی ترک تھے۔ انہوں نے فارسی اور ترکی دونوں میں شاعری کی ہے، اور دونوں زبانوں کا کلام ہی مرغوبِ خاص و عام ہے۔ شہریار تبریز کے مقبرۃ الشعراء میں مدفون ہیں۔​

 

“محو گشتم در علی، دیگر سخن کوتاہ باد!”​
(مرزا غالب)​

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   Horizontal 3 ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

تبدیلی تو آئی ہے!

- ایکسپریس نیوز