امریکہ اور یورپ کی دھمکیوں میں جان ہے اور نہ ہی ان کے وعدوں پر اعتبار، رہبر انقلاب اسلامی

یمن میں بچے سکولوں سے نکل کر مزدوری کرنے لگے

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی دوبارہ ملاقات آئندہ چند ہفتوں میں متوقع

شام: اسلحہ ڈپو پر بمباری سے 11 افراد ہلاک

وزیراعظم کی سی پیک کے تحت اقتصادی منصوبے تیز کرنے کی ہدایت

خطے میں ایران کا کردار مثبت اور تعمیری ہے: اقوام متحدہ

امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری 20 جاں بحق

پرامن واپسی مارچ پر فائرنگ 43 فلسطینی زخمی

الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملے میں یمنی شہریوں کا جانی نقصان

مغربی حلب میں شامی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا

گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کا مطالبہ

امریکہ کی ایران مخالف تجویز پر اردن کی مخالفت

افغان مفاہمتی عمل پر مایوسی کے بادل منڈلانے لگے

ڈونلڈ ٹرمپ پر وکیل کو کانگریس سے جھوٹ بولنے کی ہدایات دینے کا الزام

راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری

پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ، خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا

ملٹری کورٹس فوج کی خواہش نہیں، ملک کی ضرورت ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت: صحافی کے قتل کے جرم میں مذہبی پیشوا کو عمر قید کی سزا

کسی کاباپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا،فیصل واوڈا

ممتاز دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

نواز شریف کا لابنگ کےلئے قومی خزانے کے استعمال کا انکشاف ، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

فیس بک نے روس سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیے

شام میں داخلے کے لئے سرحدی علاقوں میں عراقی فورسز چوکس/ امریکی داعش کے لئے جاسوسی کررہے ہیں!

’رزاق داؤدسےمجھے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں‘

وزیراعظم کی سی پیک پر کام تیز کرنے کی ہدایت

سوڈان: روٹی کی قیمت پر احتجاج میں شدید، مزید دو افراد ہلاک

کولمبیا میں کار بم دھماکہ، 90 ہلاک و زخمی

ٹرمپ کے حکم پرانتخابات میں دھاندلی کرنے کا اعتراف

آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا

برطانوی وزیر اعظم نئی مشکل سے دوچار

صوبائی خودمختاری برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، جسٹس مقبول باقر

امریکہ کو ایران کا انتباہ

بحرین میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال

سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملہ

بطورچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک گھنٹے کے اندر پہلے مقدمے کا فیصلہ سنادیا

جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا

’’سندھ حکومت نہیں گرا رہے، خود گرنے والی ہے‘‘

کراچی میں پانی و سیوریج لائنیں ٹوٹنے پر سعید غنی برہم

کسی کو صوبوں کا حق چھیننے نہیں دیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پریس ٹی وی کی اینکر کی عالمی سطح پررہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 26ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

آسٹریلین اوپن، جوکووچ نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ سے ملاقات

پیغام پاکستان۔۔۔۔۔ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے

’ہمارے اراکین پارلیمنٹ ای سی ایل میں نام آنے سے خوفزدہ کیوں؟‘

کراچی: رینجرز نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

اماراتی فضائی کمپنی کا شام کےلیے فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کا اشارہ

عمران خان 5 نہیں 10 سال نکالیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مخالفت کرنےوالوں کووزیراطلاعات کاکراراجواب

وزیر اعلیٰ سندھ تعاون کریں تو زیادہ نوکریاں دے سکتا ہوں: آصف زرداری

مسجد الاقصی کے دفاع کا عزم

فرانس: یونیورسٹی کی عمارت میں دھماکا، 3 افراد زخمی

نیب میں موجود انگنت کیسز فیصلوں کے منتظر

اسرائیل میں سیکس کے بدلے جج بنانے کا سکینڈل

کانگو میں فسادات 890 افراد ہلاک

ایران مخالف اجلاس میں شرکت کرنے سے موگرینی کا انکار

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

آخری دم تک انصاف کے لیے لڑوں گا، جسٹس آصف کھوسہ

سپرپاور بننے کا امریکی خواب چکنا چور : جواد ظریف

ایران کی سائنسی ترقی کا سفر جاری رہے گا: بہرام قاسمی

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری : ندی نالوں میں طغیانی

یمن میں عالمی مبصرین کی تعیناتی کی منظوری

سعودی عرب کی مہربانی عمرہ زائرین پرایک اور ٹیکس عائد

شام میں 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک

کچھ ارکان اسمبلی ای سی ایل سےاتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟وزیراعظم عمران خان کا سوال

گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی‘ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ: شیخ زید ہسپتال کا انتظام وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا عدالت میں آخری روز، اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس

امریکی صدرکےنمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

2019-01-10 07:19:52

امریکہ اور یورپ کی دھمکیوں میں جان ہے اور نہ ہی ان کے وعدوں پر اعتبار، رہبر انقلاب اسلامی

19

ایران کے شہر قم المقدسہ کے ہزاروں شہریوں نے بدھ کے روز تہران کے حسینیہ امام خمینی رح میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔نو جنوری کی تاریخ ساز تحریک کے یادگار دن کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قم کو انقلاب کا مرکزی شہر اور مادر انقلاب قرار دیا۔آپ نے فرمایا کہ قم، انقلاب اسلامی کا اصلی اور معنوی سرچشمہ ہے جس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ اور سامراجی طاقتوں کی ایران دشمنی کی وجوہات کو سمجھنے میں سہل انگاری سے گریز کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ انقلاب کی حقیقت اور ماہیت نیز اسلامی حکومت اور انقلاب کے بنیادی اصولوں کے ساتھ ایرانی عوام کی وفاداری اور شجاعت، ایران اسلامی کے ساتھ گہری اور دائمی دشمنی کی اصل وجوہات ہیں۔آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام کی معاشی مشکلات کے حل کو حکومت کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایران کے عوام اور اعلی حکام، دفاع مقدس کی طرح پوری ہوشیاری کے ساتھ امریکی پابندیوں کو بھی بڑے شیطان کے لیے ایسی شکست میں تبدیل کر دیں گے کہ جس کی ماضی میں کوئی مثال نہ ہو گی۔رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپی ملکوں کی جانب سے وعدہ خلافیوں اور ایران کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ اور یورپ کے شور شرابے اور ہنگامے کے مقابلے میں پیچھے ہٹنے کے بجائے ڈٹ جانے کی ضرورت ہے کیونکہ نہ تو ان کی دھمکیوں میں کوئی جان ہے اور نہ ہی وعدوں اور دستخطوں پر کوئی اعتبار کیا جا سکتا ہے۔آپ نے بعض مغربی عہدیداروں کے بے ربط بیانات کو جوکروں کی بات سے تشبیہ دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا سعودی عرب سے انسانی حقوق کی پاسداری کا سبق سیکھنے کا مشورہ دینا، مضحکہ خیز نہیں؟رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کو خطے میں اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل چوٹی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ آغاز انقلاب میں امریکیوں کے غصہ کی اصل وجہ یہ تھی کہ خطے کا ایک اہم ترین اور مادی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ایران جیسا نرم اور چرب نوالہ ان کے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکی پالیسی ساز اداروں کی کمزوری کو کھلی حقیقت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکی حکام انقلاب اسلامی کے آغاز سے لیکر آج تک حساب و کتاب کی غلطی کا شکار رہے ہیں۔آپ نے گزشتہ سال ایک اعلی امریکی عہدیدار کی دہشت گردوں کے اجلاس میں شرکت اور سن دو ہزار انیس کے کرسمس کا جشن ایران میں منانے کے اس کے وعدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران کے دشمنوں کے حساب و کتاب کی توانائی بس اسی قدر ہے۔ وہ ایک زمانے میں صدام سے امید لگائے بیٹھے تھے کہ وہ ایک ہفتے میں تہران پہنچ جائے گا اور اس کے زرخرید منافقین بھی یہ سمجھ رہے تھے کہ مرصاد حملے کے ذریعے تین روز میں کرمانشاہ کے راستے تہران میں ہوں گے۔رہبر انقلاب اسلامی فرمایا کہ بعض امریکی حکمراں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ پاگل ہیں لیکن میں اسے قبول نہیں کرتا البتہ امریکی حکام پہلے درجے کے احمق ضرور ہیں۔آپ نے فرمایا کہ ایران سے امریکیوں کی دشمنی اور عناد کا سلسلہ بدستور جاری ہے لیکن امریکہ اور ایرانی قوم کے درمیان محاذ آرائی کی اصل وجہ حق و باطل کے درمیان تاریخی اور ذاتی جنگ ہے۔ کیونکہ عالمی سامراج اور استعماری طاقتیں قوموں کا خون چوستی ہیں اور انقلاب اسلامی اس طرح کے کھلے ظلم کے مقابلے میں ڈٹا ہوا اور دیگر قوموں کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے دنیا کے متعدد ملکوں میں امریکہ مردہ باد کے نعروں کی گونج کو ایران کی کامیابی کی علامت قرار دیا اور فرمایا کہ عالمی سامراج دیگر قوموں کو ایرانو فوبیا، اسلامو فوبیا اور شیعہ فوبیا کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن دنیا بھر کی قومیں ایران اسلامی کی دشمن نہیں اور جب بھی حقیقت ان پر آشکار ہوتی ہے وہ ایران کی حمایت کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   دنیا ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

تبدیلی تو آئی ہے!

- ایکسپریس نیوز