اسرائیلی وزیر نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف جرم کر لیا

یمن میں بچے سکولوں سے نکل کر مزدوری کرنے لگے

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی دوبارہ ملاقات آئندہ چند ہفتوں میں متوقع

شام: اسلحہ ڈپو پر بمباری سے 11 افراد ہلاک

وزیراعظم کی سی پیک کے تحت اقتصادی منصوبے تیز کرنے کی ہدایت

خطے میں ایران کا کردار مثبت اور تعمیری ہے: اقوام متحدہ

امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری 20 جاں بحق

پرامن واپسی مارچ پر فائرنگ 43 فلسطینی زخمی

الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملے میں یمنی شہریوں کا جانی نقصان

مغربی حلب میں شامی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا

گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کا مطالبہ

امریکہ کی ایران مخالف تجویز پر اردن کی مخالفت

افغان مفاہمتی عمل پر مایوسی کے بادل منڈلانے لگے

ڈونلڈ ٹرمپ پر وکیل کو کانگریس سے جھوٹ بولنے کی ہدایات دینے کا الزام

راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری

پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ، خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا

ملٹری کورٹس فوج کی خواہش نہیں، ملک کی ضرورت ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت: صحافی کے قتل کے جرم میں مذہبی پیشوا کو عمر قید کی سزا

کسی کاباپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا،فیصل واوڈا

ممتاز دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

نواز شریف کا لابنگ کےلئے قومی خزانے کے استعمال کا انکشاف ، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

فیس بک نے روس سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیے

شام میں داخلے کے لئے سرحدی علاقوں میں عراقی فورسز چوکس/ امریکی داعش کے لئے جاسوسی کررہے ہیں!

’رزاق داؤدسےمجھے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں‘

وزیراعظم کی سی پیک پر کام تیز کرنے کی ہدایت

سوڈان: روٹی کی قیمت پر احتجاج میں شدید، مزید دو افراد ہلاک

کولمبیا میں کار بم دھماکہ، 90 ہلاک و زخمی

ٹرمپ کے حکم پرانتخابات میں دھاندلی کرنے کا اعتراف

آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا

برطانوی وزیر اعظم نئی مشکل سے دوچار

صوبائی خودمختاری برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، جسٹس مقبول باقر

امریکہ کو ایران کا انتباہ

بحرین میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال

سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملہ

بطورچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک گھنٹے کے اندر پہلے مقدمے کا فیصلہ سنادیا

جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا

’’سندھ حکومت نہیں گرا رہے، خود گرنے والی ہے‘‘

کراچی میں پانی و سیوریج لائنیں ٹوٹنے پر سعید غنی برہم

کسی کو صوبوں کا حق چھیننے نہیں دیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پریس ٹی وی کی اینکر کی عالمی سطح پررہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 26ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

آسٹریلین اوپن، جوکووچ نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ سے ملاقات

پیغام پاکستان۔۔۔۔۔ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے

’ہمارے اراکین پارلیمنٹ ای سی ایل میں نام آنے سے خوفزدہ کیوں؟‘

کراچی: رینجرز نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

اماراتی فضائی کمپنی کا شام کےلیے فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کا اشارہ

عمران خان 5 نہیں 10 سال نکالیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مخالفت کرنےوالوں کووزیراطلاعات کاکراراجواب

وزیر اعلیٰ سندھ تعاون کریں تو زیادہ نوکریاں دے سکتا ہوں: آصف زرداری

مسجد الاقصی کے دفاع کا عزم

فرانس: یونیورسٹی کی عمارت میں دھماکا، 3 افراد زخمی

نیب میں موجود انگنت کیسز فیصلوں کے منتظر

اسرائیل میں سیکس کے بدلے جج بنانے کا سکینڈل

کانگو میں فسادات 890 افراد ہلاک

ایران مخالف اجلاس میں شرکت کرنے سے موگرینی کا انکار

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

آخری دم تک انصاف کے لیے لڑوں گا، جسٹس آصف کھوسہ

سپرپاور بننے کا امریکی خواب چکنا چور : جواد ظریف

ایران کی سائنسی ترقی کا سفر جاری رہے گا: بہرام قاسمی

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری : ندی نالوں میں طغیانی

یمن میں عالمی مبصرین کی تعیناتی کی منظوری

سعودی عرب کی مہربانی عمرہ زائرین پرایک اور ٹیکس عائد

شام میں 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک

کچھ ارکان اسمبلی ای سی ایل سےاتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟وزیراعظم عمران خان کا سوال

گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی‘ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ: شیخ زید ہسپتال کا انتظام وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا عدالت میں آخری روز، اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس

امریکی صدرکےنمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

2019-01-10 07:34:57

اسرائیلی وزیر نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف جرم کر لیا

22

اسرائیل کے وزیرِ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر گونن سیگیو کو ایران کیلئے جاسوسی کرنے کے جرم کو قبول کیے جانے کے بعد، گیارہ برس قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔گونن سیگیو، جو نوے کی دہائی میں اسرائیل کے وزیر برائے توانائی تھے، کو ایران نے جاسوسی کیلئے اُس وقت بھرتی کیا تھا جب وہ نائیجیریا میں بحیثیت ایک ڈاکٹر کام کر رہا تھا۔اُس پر الزام ہے کہ اُس نے اسرائیلی حکام کی اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کے منصوبوں کی تفصیلات ایران کو مہیا کی تھیں۔سیگیو کو ایکویٹوریل گنی میں گزشتہ برس مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اُس نے پراسیکیوٹر کے ساتھ ایک ڈیل طے پانے کے بعد جاسوسی کا جُرم قبول کیا۔تریسٹھ برس کی سابق اسرائیلی وزیر کو گیارہ فروری کو گیارہ برس کے لیے قید کی سزا سنائی جائے گی۔ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کسی ردِّ عمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔سنہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد، جب مذہبی قدامت پسند کا اقتدار قائم ہوا، ایران کے رہنما ایران کی تباہی کے نعرے بلند کرتے رہے ہیں۔ ایران کہتا ہے کہ اسرائیل نے ایک مسلم ملک پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے اور اِسے قائم رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔سنہ 2005 میں گونن سیگیو کو تیس ہزار نشہ آور کیپسولز ڈپلومیٹک پاسپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے ہالینڈ سے اسرائیل سمگل کرنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس وقت اس پاسپورٹ کی آخری تاریخ بھی گُزر چکی تھی۔سابق وزیر جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہیں، ان کا اُس وقت ڈاکٹری کا لائیسینس بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔ لیکن جب وہ سنہ 2007 میں رہا ہوئے تو انھیں نائیجیریا میں ڈاکٹری کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔اسرائیلی کی اندرونی سلامتی کے ادارے، شِن بیٹ، نے گزشتہ برس جون میں اعلان کیا تھا کہ گونن سیگیو نے اقرار کیا تھا کہ اُسں کے ایران سے رابطے نائیجیریا میں قیام کے دوران سنہ 2012 میں قائم ہوئے تھے اور وہ دو مرتبہ ایران میں جاسوسی کے افسران سے ملنے بھی گیا تھا۔مبینہ طور پر گونن سیگیو کو ایک خفیہ اطلاعات پہنچانے کا ایک نظام بھی دیا گیا تھا جس کے ذریعے وہ توانائی کے شعبہ، اسرسئیل کی سیکیورٹی کی تنصیبات اور اسرائیلی حکام کی سیکیورٹی اور سیاسی اداروں میں کام کرنے والے لوگوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا تھا۔اگرچہ سیگیو نے جاسوسی کا جُرم قبول کیا ہے، تاہم اس نے اسرائیلی حکام کو بتایا ہے کہ وہ ایران کو بے وقوف بنا کر ایک ہیرو کے طور اپنے ملک آنا چاہتا تھا۔گونن سیگیو نے اقبالِ جرم اس ڈیل کے تحت کیا ہے کہ اس پر زمانہ جنگ میں دشمن کی مدد کرنے کا الزام ہٹا لیا جائے۔ اس کی ڈیل کے بارے میں مزید تفصیلات اسرائیل کے اُس قانون کی وجہ سے سامنے نہیں آسکیں جس کے تحت اسرائیل سلامتی کی وجہ سے معلومات کے اجرا کو روک سکتا ہے۔گونن سیگیو کے وکیل نے ایک مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ڈسٹرکٹ اٹارنی اِس مقدمے کے بارے میں مزید تفصیلات عوام کے سامنے لانا چاہتے ہیں، اور جب ایک مرتبہ ان کا انکشاف ہو گیا تو یہ بات واضح ہو جائے گی کہ سیگیو کے ایرانیوں سے تعلقات تھے لیکن ان کا مقصد ایرانیوں کی مدد کرنا نہیں تھا۔‘’یہی وجہ ہے کہ غداری کا الزام فردِ جُرم سے ہٹا لیا گیا تھا۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   مشرق وسطیٰ ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

تبدیلی تو آئی ہے!

- ایکسپریس نیوز