وفاقی کابینہ نے 20 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی

یمن میں بچے سکولوں سے نکل کر مزدوری کرنے لگے

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی دوبارہ ملاقات آئندہ چند ہفتوں میں متوقع

شام: اسلحہ ڈپو پر بمباری سے 11 افراد ہلاک

وزیراعظم کی سی پیک کے تحت اقتصادی منصوبے تیز کرنے کی ہدایت

خطے میں ایران کا کردار مثبت اور تعمیری ہے: اقوام متحدہ

امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری 20 جاں بحق

پرامن واپسی مارچ پر فائرنگ 43 فلسطینی زخمی

الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملے میں یمنی شہریوں کا جانی نقصان

مغربی حلب میں شامی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا

گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کا مطالبہ

امریکہ کی ایران مخالف تجویز پر اردن کی مخالفت

افغان مفاہمتی عمل پر مایوسی کے بادل منڈلانے لگے

ڈونلڈ ٹرمپ پر وکیل کو کانگریس سے جھوٹ بولنے کی ہدایات دینے کا الزام

راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری

پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ، خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا

ملٹری کورٹس فوج کی خواہش نہیں، ملک کی ضرورت ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت: صحافی کے قتل کے جرم میں مذہبی پیشوا کو عمر قید کی سزا

کسی کاباپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا،فیصل واوڈا

ممتاز دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

نواز شریف کا لابنگ کےلئے قومی خزانے کے استعمال کا انکشاف ، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

فیس بک نے روس سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیے

شام میں داخلے کے لئے سرحدی علاقوں میں عراقی فورسز چوکس/ امریکی داعش کے لئے جاسوسی کررہے ہیں!

’رزاق داؤدسےمجھے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں‘

وزیراعظم کی سی پیک پر کام تیز کرنے کی ہدایت

سوڈان: روٹی کی قیمت پر احتجاج میں شدید، مزید دو افراد ہلاک

کولمبیا میں کار بم دھماکہ، 90 ہلاک و زخمی

ٹرمپ کے حکم پرانتخابات میں دھاندلی کرنے کا اعتراف

آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا

برطانوی وزیر اعظم نئی مشکل سے دوچار

صوبائی خودمختاری برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، جسٹس مقبول باقر

امریکہ کو ایران کا انتباہ

بحرین میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال

سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملہ

بطورچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک گھنٹے کے اندر پہلے مقدمے کا فیصلہ سنادیا

جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا

’’سندھ حکومت نہیں گرا رہے، خود گرنے والی ہے‘‘

کراچی میں پانی و سیوریج لائنیں ٹوٹنے پر سعید غنی برہم

کسی کو صوبوں کا حق چھیننے نہیں دیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پریس ٹی وی کی اینکر کی عالمی سطح پررہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 26ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

آسٹریلین اوپن، جوکووچ نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ سے ملاقات

پیغام پاکستان۔۔۔۔۔ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے

’ہمارے اراکین پارلیمنٹ ای سی ایل میں نام آنے سے خوفزدہ کیوں؟‘

کراچی: رینجرز نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

اماراتی فضائی کمپنی کا شام کےلیے فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کا اشارہ

عمران خان 5 نہیں 10 سال نکالیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مخالفت کرنےوالوں کووزیراطلاعات کاکراراجواب

وزیر اعلیٰ سندھ تعاون کریں تو زیادہ نوکریاں دے سکتا ہوں: آصف زرداری

مسجد الاقصی کے دفاع کا عزم

فرانس: یونیورسٹی کی عمارت میں دھماکا، 3 افراد زخمی

نیب میں موجود انگنت کیسز فیصلوں کے منتظر

اسرائیل میں سیکس کے بدلے جج بنانے کا سکینڈل

کانگو میں فسادات 890 افراد ہلاک

ایران مخالف اجلاس میں شرکت کرنے سے موگرینی کا انکار

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

آخری دم تک انصاف کے لیے لڑوں گا، جسٹس آصف کھوسہ

سپرپاور بننے کا امریکی خواب چکنا چور : جواد ظریف

ایران کی سائنسی ترقی کا سفر جاری رہے گا: بہرام قاسمی

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری : ندی نالوں میں طغیانی

یمن میں عالمی مبصرین کی تعیناتی کی منظوری

سعودی عرب کی مہربانی عمرہ زائرین پرایک اور ٹیکس عائد

شام میں 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک

کچھ ارکان اسمبلی ای سی ایل سےاتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟وزیراعظم عمران خان کا سوال

گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی‘ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ: شیخ زید ہسپتال کا انتظام وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا عدالت میں آخری روز، اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس

امریکی صدرکےنمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

2019-01-10 12:55:38

وفاقی کابینہ نے 20 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی

32

اسلام آباد: وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 20 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق وزارتِ داخلہ کی درخواست کو مسترد کردیا۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے تھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزارتِ قانون نے بتایا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ موصول نہیں ہوا، ہمیں جیسے ہی فیصلہ موصول ہوگا پھر اس کے مطابق معاملات دیکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ای سی ایل میں شامل ناموں کا جائزہ لے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیر، قانون فروغ نسیم، وزیرِاعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور سیکریٹری داخلہ پر مشتمل ہوگی جو اپنی سفارشات کابینہ کو بھیجے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کابینہ فیصلہ کرے گی کہ اس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جانا چاہیے یا نہیں جانا چاہیے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جو پالیسیاں مرتب کی گئی تھیں ان کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں جس پر کابینہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ابتدا سے ہی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے اور دسمبر کے مہینے میں برآمدات میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدات میں 8.5 فیصد کمی بھی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تجارتی خسارے میں ایک ماہ کے دوران 54 کروڑ ڈالر تقریباً 19 فیصد کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت قانون کو ہدایت جاری کی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق ایسی ملازمتوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے جو وہ بلا کسی قانونی عذر کے کر سکتے ہوں، تاکہ انہیں پاکستان میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کیا جائے۔وزیرِاطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیرِاعظم عمران خان اس وقت وزیراعظم ہاؤس میں رہائش پذیر نہیں ہیں لیکن پھر بھی اس کا بجلی کا بل اتنا ہی آرہا ہے جتنا نواز شریف کے دورِ حکومت میں آتا تھا جس کی وجہ سے وزیرِاعظم نے اس معاملے پر انٹرنل آڈٹ کا حکم دیا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزرا نے جس جس چیز پر ہاتھ رکھا وہ نقصان میں ہی ہے جبکہ خود کو گیس کا آئن اسٹائن سمجھنے والے شاہد خاقان عباسی نے گیس سیکٹر کو اربوں روپے کا مقروض چھوڑا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزارت پیٹرولیم کو گیس کی جامع پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ملک کی بہت بڑی آبادی قدرتی گیس سےمحروم ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے واویلا مچایا جارہا ہے جو بے بنیاد ہے۔انہوں نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 دورِ حکومت کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران مہنگائی میں موجودہ حکومت سے زیادہ اضافہ ہوا تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران افراط زر میں صرف 0.4 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو سکون فراہم کرنا ہی تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   پاکستان ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

تبدیلی تو آئی ہے!

- ایکسپریس نیوز