"دیوار پر خون کے چھینٹے میرے شہید بیٹے کے ہیں”

یمن میں بچے سکولوں سے نکل کر مزدوری کرنے لگے

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی دوبارہ ملاقات آئندہ چند ہفتوں میں متوقع

شام: اسلحہ ڈپو پر بمباری سے 11 افراد ہلاک

وزیراعظم کی سی پیک کے تحت اقتصادی منصوبے تیز کرنے کی ہدایت

خطے میں ایران کا کردار مثبت اور تعمیری ہے: اقوام متحدہ

امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری 20 جاں بحق

پرامن واپسی مارچ پر فائرنگ 43 فلسطینی زخمی

الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملے میں یمنی شہریوں کا جانی نقصان

مغربی حلب میں شامی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا

گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کا مطالبہ

امریکہ کی ایران مخالف تجویز پر اردن کی مخالفت

افغان مفاہمتی عمل پر مایوسی کے بادل منڈلانے لگے

ڈونلڈ ٹرمپ پر وکیل کو کانگریس سے جھوٹ بولنے کی ہدایات دینے کا الزام

راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری

پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ، خواجہ برادران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا

ملٹری کورٹس فوج کی خواہش نہیں، ملک کی ضرورت ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت: صحافی کے قتل کے جرم میں مذہبی پیشوا کو عمر قید کی سزا

کسی کاباپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا،فیصل واوڈا

ممتاز دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

نواز شریف کا لابنگ کےلئے قومی خزانے کے استعمال کا انکشاف ، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

فیس بک نے روس سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیے

شام میں داخلے کے لئے سرحدی علاقوں میں عراقی فورسز چوکس/ امریکی داعش کے لئے جاسوسی کررہے ہیں!

’رزاق داؤدسےمجھے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں‘

وزیراعظم کی سی پیک پر کام تیز کرنے کی ہدایت

سوڈان: روٹی کی قیمت پر احتجاج میں شدید، مزید دو افراد ہلاک

کولمبیا میں کار بم دھماکہ، 90 ہلاک و زخمی

ٹرمپ کے حکم پرانتخابات میں دھاندلی کرنے کا اعتراف

آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا

برطانوی وزیر اعظم نئی مشکل سے دوچار

صوبائی خودمختاری برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، جسٹس مقبول باقر

امریکہ کو ایران کا انتباہ

بحرین میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال

سعودی فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملہ

بطورچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک گھنٹے کے اندر پہلے مقدمے کا فیصلہ سنادیا

جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا

’’سندھ حکومت نہیں گرا رہے، خود گرنے والی ہے‘‘

کراچی میں پانی و سیوریج لائنیں ٹوٹنے پر سعید غنی برہم

کسی کو صوبوں کا حق چھیننے نہیں دیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پریس ٹی وی کی اینکر کی عالمی سطح پررہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 26ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

آسٹریلین اوپن، جوکووچ نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ سے ملاقات

پیغام پاکستان۔۔۔۔۔ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے

’ہمارے اراکین پارلیمنٹ ای سی ایل میں نام آنے سے خوفزدہ کیوں؟‘

کراچی: رینجرز نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

اماراتی فضائی کمپنی کا شام کےلیے فلائیٹ آپریشن بحال کرنے کا اشارہ

عمران خان 5 نہیں 10 سال نکالیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مخالفت کرنےوالوں کووزیراطلاعات کاکراراجواب

وزیر اعلیٰ سندھ تعاون کریں تو زیادہ نوکریاں دے سکتا ہوں: آصف زرداری

مسجد الاقصی کے دفاع کا عزم

فرانس: یونیورسٹی کی عمارت میں دھماکا، 3 افراد زخمی

نیب میں موجود انگنت کیسز فیصلوں کے منتظر

اسرائیل میں سیکس کے بدلے جج بنانے کا سکینڈل

کانگو میں فسادات 890 افراد ہلاک

ایران مخالف اجلاس میں شرکت کرنے سے موگرینی کا انکار

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

آخری دم تک انصاف کے لیے لڑوں گا، جسٹس آصف کھوسہ

سپرپاور بننے کا امریکی خواب چکنا چور : جواد ظریف

ایران کی سائنسی ترقی کا سفر جاری رہے گا: بہرام قاسمی

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری : ندی نالوں میں طغیانی

یمن میں عالمی مبصرین کی تعیناتی کی منظوری

سعودی عرب کی مہربانی عمرہ زائرین پرایک اور ٹیکس عائد

شام میں 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک

کچھ ارکان اسمبلی ای سی ایل سےاتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟وزیراعظم عمران خان کا سوال

گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی‘ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ: شیخ زید ہسپتال کا انتظام وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا عدالت میں آخری روز، اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس

امریکی صدرکےنمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

2019-01-10 13:57:51

"دیوار پر خون کے چھینٹے میرے شہید بیٹے کے ہیں”

40

وفاء نعالوۃ کا شمار ان خوش قسمت فلسطینی مائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے وطن عزیز اور مقدسات کے دفاع کے لیے اپنے جواں سال بیٹے کی شہادت کی خبر کو خندہ پیشانے کے ساتھ قبول کیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 22 سالہ اشرف نعالوۃ نے 7 اکتوبر کو شمالی شہر سلفیت میں برکان یہودی کالونی کےقریب فائرنگ کر کے دو صہیونی ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔ کارروائی کے بعد وہ مسلسل مفرور رہا حتیٰ کہ جمعرات کو علی الصباح صہیونی فوج کی بھاری نفری نے نابلس شہر میں عسکر کیمپ میں ایک گھس میں گھس کر اشرف کو قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا۔سات اکتوبر کو دو یہودیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج نے جہاں‌ اشرف نعالوۃ کی تلاش جاری رکھی وہیں اس کے خاندان، عزیز واقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد کو حراست میں لیا۔ ان میں شہید کے والدین بھی شامل ہیں۔شہید اشرف نعالوۃ کی ماں وفاء نعالوۃ کو بیٹے کی شہادت کی خبر “دامون” جیل میں دی گئی۔فلسطینی انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل حنان الخطیب نے بڑی تگ ودو کے بعد شہید کی ماں سے ملاقات کا موقع حاصل کیا۔ اس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کو اشرف نعالوۃ کی شہادت کی خبر مل چکی تھی مگر شہید کی اسیر ماں کو یہ خبر پہنچانا کافی مشکل کام تھا۔
مشکل ملاقات
حنان الخطیب کا کہنا ہے کہ میری ملاقات سے قبل ہی اسیرہ وفاء نعالوۃ کو جیل میں لگے ٹی وی پر بیٹے کی شہادت کی خبر دیکھ چکی تھی۔ اس نے عسکر کیمپ کے اس مکان کے مناظر کو بھی دیکھا جس پر شہید کے خون کے چھینٹے پڑے ہوئے تھے۔ اس نے اپنے ساتھ دیگر اسیرات کو بتایا کہ یہ میرے شہید بیٹے کا ہے۔ میں اسے دیکھ سکتی ہوں یہ اشرف ہی کا خون ہے۔ام اشرف نے کہا کہ ‘میرا بیٹا ایک بہادر مجاھد تھا۔ اس نے میرے روح کو تسکین دی۔ وہ جب تک گھر میں زندہ رہا اپنے والدین کی آنکھوں کا تار اور بہن بھائیوں کا سہارا رہا۔ آج وہ ہم میں نہیں مگر اس کی روح ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی”۔حنان الخطیب کا کہنا ہے کہ میں‌ نے بہت مشکل سے جیل میں وفاء نعالوۃ سے ملاقات کی اجازت حاصل کی۔ اس نے بتایا کہ میری خالہ نے بتا دیا ہے کہ میرے بیٹے نے سینے میں‌ گولی کھائی ہے۔ دشمنوں نے میرے بیٹے کو شہید کر دیا ہے۔ وہ اب شہید ہے اسیر نہیں۔ غاصب دشمن نے میرے بیٹے کو قتل کر کے مجھے قتل کیا ہے مگر میں جانتی ہوں کہ میں ایک شہید کی ماں ہوں جس نے قوم اور ملک کے جان دی اور میں اسی مقصد کے تحت دشمن کی قید میں ہوں‌۔شہید کی ماں نے کہا کہ میں‌ نے اسیری کے دوران بیٹے کی شہادت کی خبر سننے تک یہ مسلسل یہ دعا کی کہ اللہ میرے بیٹے کو دشمن کی نظروں سے دور کردے تاکہ دشمن اسے پکڑنے کے لیے افسوس کرتا رہے۔

عزت کا تاج
ادھر اسرائیل کی دوسری جیل “مجد” میں قید شہید کے والد ولید نعالوۃ کو جب اس کے بیٹے کی شہادت کی خبر دی گئی تو اس نے دوسرے اسیران کو جمع کر کے انہیں یہ خبر سنائی۔ اس کے ارد گرد اسیران کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور ہر ایک نے اسے بیٹے کی شہادت کی مبارک باد پیش کی۔شہید کے والد نے اسیران سے کہا کہ وہ دل چھوٹا نہ کریں۔ اس کا بیٹا پوری قوم کے لیے فخر اور عزت کا تاج ہے۔ اس نے مزاحمت کے میدان میں اپنے خاندان اور پوری قوم کے لیے باعث فخر قربانی دی ہے۔جیل سے باہر شہید کی ہمشیرہ ڈاکٹر فیروز نعالوۃ نے تعزیتی کیمپ سے خطاب کیا۔ انہوں‌ نے کہا کہ دشمن نے ہم سے ہمارا بھائی اور ہمارے والدین کا پیارا بیٹا چھینا ہے اور آج ہم سب آبدیدہ ہیں مگر ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بھائی نے دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور رحم کی بھیک مانگنے کے بجائے ہمت، بادری اور پامردی کا مظاہرہ کر کے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔بشکریہ مرکز اطلاعات فلسطین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   Horizontal 5 ، مشرق وسطیٰ ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

تبدیلی تو آئی ہے!

- ایکسپریس نیوز