’اسد قیصر اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں؟‘

’بھارت پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت سے نہیں روک سکتا‘

آہیں، چیخیں ، نالے اور بین – عامر حسینی

پاکستانی فوج کے دو اعلیٰ افسران جاسوسی کے الزامات میں گرفتار، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا کورٹ مارشل

بحریہ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع

کراچی: مبینہ مضر صحت کھانا کھانے سے 5 کمسن بہن بھائی جاں بحق

انتہا پسندوں کے حملوں کیخلاف کشمیری تاجروں کی ہڑتال

نظامِ سعودی سے بیزار دو خواتین اور فرار

امریکہ عالمی سطح پر تنہا ہو گیا، فرانس

خوان گوائیدو کو روس کا سخت انتباہ

امریکہ میں فائرنگ، بارہ ہلاک، درجنوں زخمی

ملک بھر میں سیلاب، طوفانی بارشوں سے 19 افراد جاں بحق

جنگ کی تیاری نہیں کررہے لیکن دفاع ہمارا حق ہے

بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کے حق میں بول پڑا

سعودی مظالم عروج پر عورتیں اور بچے شہید

شاہد خاقان عباسی ہوئے سرفہرست عمران خان نےد ی دعوت

آغا سراج درانی کو سندھ اسمبلی پہنچا دیا گیا

بھارت کلبھوشن یادیو کی رہائی کے مطالبے سے دستبردار

کراچی میں ز ہریلےکھانے سے ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پاکستان زہر اگلنے والا موساد کا ایجنٹ نکلا

فلسطنیی تنظیموں کا اہم مشترکہ اعلامیہ سامنے آگیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ، شور شرابا، نعرے بازی

چند غذائوں کے استعمال سے بالوں کا گرنا بند

سلامتی کونسل میں بھارت کو سبکی

’بھارت پانی روکتا بھی ہے تو پاکستان کو فرق پڑے گا‘

کیا شام میں ورزش کرنا نقصان دہ ہوتا ہے؟

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان: کچھ داؤ پر تو نہیں لگا؟

اسپیکرسندھ اسمبلی کی گرفتاری: احتساب ، سیاست یا صوبائی خود مختاری پر حملہ

جہاد النکاح کے بہانے میری زندگی برباد کردی گئی، داعشی لڑکی کے دل دہلانے والے انکشاف

’’بھارتی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپور جواب دے‘‘

بھارت سے کشیدگی پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

پاکستان کی فوج تیار ہے ! منہ توڑجواب ملے گا؟

بریگزٹ معاہدے میں پیش رفت؟ وقت بہت کم ہے

ایران نے ایک بار پھر دہشت گرد قرار دے دیا

سعودی شہزادے کے محل میں ملازمت کرنے والے پاکستانی کے حیرت انگیز انکشافات

چین ایران کا قابل اعتماد شریک ملک ہے، ڈاکٹر لاریجانی

سابق جج شوکت صدیقی کی درخواست پر اعتراضات ختم، سماعت کیلئے منظور

’میں بے نظیر بھٹو کا سپاہی ہوں، ڈرتا نہیں‘

اپوزیشن رہنمائوں کی پھانسی روکنے کا مطالبہ

بچوں سے متعلق خفیہ قوانین کاسنسنی خیز انکشاف

فوج کا نمازیوں پر حملہ

فوجی ٹھکانوںپر حملہ جب موت سامنے نظر آنے لگی

پاکستان کی جیلیں سیاستدانوں کے لئے بنی ہیں، خورشید شاہ

بنگلہ دیش: کیمیائی گودام میں آتشزدگی، 69 افراد ہلاک

جے پورکی جیل میں پاکستانی قیدی کا قتل قابل مذمت ہے‘ میرواعظ عمرفاروق

افغان امن عمل پر ریمارکس، پاکستانی سفیر افغان دفتر خارجہ طلب

’’نیب نے خواتین کو 6 گھنٹے حبس بیجا میں رکھا‘‘

گڈ گورننس کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اورتربیت ضروری ہے‘ اسد عمر

پلوامہ واقعہ اور کلبھوشن کیس، قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

بچوں پر مہلک تجربات کا انکشاف

ملکی معیشت 8 سال کی بدترین سطح پر

کرس گیل نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

زبان پر چھالے؟

قبض سے نجات دلانے والی 10 غذائیں

پاکستان کے لیے حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کردیا گیا

سعودیوں کی اس کرم فرمائی کے بدلے پاکستان کیا دے گا؟

پاک بھارت کشیدگی، پس پردہ سفارتکاری اور سعودی عرب کا کردار

حج کیوں مہنگا کیا، حکومت سے جواب طلب

جموں میں کرفیو کا چھٹا دن

’پہلے ان کا رونا تھا کیوں نکالا، اب ہے مجھے کیوں سنبھالا؟‘

سعودی فوج کے خلاف یمنی فوج اور عوامی فورس کے حملے

دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد

اقوام متحدہ کی پاک-بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش

فرانس میں قبروں کی اجتماعی بے حرمتی پر یہودی سراپا احتجاج

’’سندھ حکومت نئی قانون سازی پر کام کر رہی ہے‘‘

’’نوازشریف کی انجیوگرافی کا فیصلہ فیملی کریگی‘‘

اسلام آباد: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی گرفتار

دہشت گرد گروہ کیساتھ منسلک عناصر کی شناخت

سعودی ہتھیار یمنی فوج کے نشانے پر

میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی کا پاکستان کو مشورہ

امریکی فوجیوں نے ایسا ظلم کر دیا کہ دل لرز جائے

2019-02-09 13:08:26

’اسد قیصر اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں؟‘

43

حکمراں اتحاد میں شامل اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اُنھیں کوئی آئینی اختیار نہیں ہے کہ وہ اُنھیں (شیخ رشید) کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بننے سے روکیں۔نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق جمعے کو اسلام آباد میں ریلوے کی ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھیں وزیر اعظم عمران خان نے پی اے سی کا رکن بننے کی منظوری دی ہے اور قومی اسمبلی کے سپیکر اس بات کے مجاذ نہیں ہیں کہ وہ ان کو پی اے سی کا رکن بننے سے روکیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اپنی جماعت کے رکن ریاض فتیانہ کی جگہ شیخ رشید احمد کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بنانے کی منظوری دی تھی۔پارلیمنٹ کی یہ روایت رہی ہے کہ کسی وزیر کو پی اے سی کا رکن نہیں بنایا جاتا۔شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کسی طور پر بھی ’پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین قابل قبول نہیں ہیں‘۔ اُنھوں نے کہا کہ حکمراں جماعت کے جن ارکان نے عمران خان کو میاں شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے لیے قائل کیا ہے اُنھوں نے ’جموریت کی کوئی خدمت نہیں کی‘۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پہلے یہ دعویٰ کرتی رہی کہ وہ میاں شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین نہیں بنائیں گے جس پر حزب مخالف کی جماعتوں نے بھی یہ موقف اختیار کیا کہ جب تک قائد حزب اختلاف کو پی اے سی کا چیئرمین نہیں بنایا جاتا اس وقت تک وہ قائمہ کمیٹیوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔ حکومت کو اپنے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے میاں شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانا پڑا۔قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی کہ سپیکر اسد قیصر کو کمیٹیوں کی تشکیل اور اس میں ردوبدل کا اختیار ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے قومی اسمبلی کے سپیکر پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بنانے کے احکامات جاری کریں جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ابھی تک شیخ رشید احمد کی طرف سے پی اے سی کا رکن بننے سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔دوسری طرف حزب مخالف کی جاعتوں نے اس پیش رفت کے بعد سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے ارکان قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو پی اے سی کا رکن بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں دونوں ارکان کی طرف سے درخواستیں سپیکر آفس میں جمع کروا دی گئی ہیں۔وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’قائد حزب اختلاف کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات ہیں اور وہ پی اے سی کے چیئرمین کی حیثیت سے نیب اور تفتیشی اداروں کے سربراہوں کو طلب کر رہے ہیں جن کے سامنے میاں شہباز شریف کو بطور ملزم پیش ہونا چاہیے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   Horizontal 1 ، پاکستان ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)