ایتھوپین ایئرلائن حادثہ، مزید 5 ممالک میں بوئنگ '737 میکس' پر پابندی

سانحہ ساہیوال کی فرانزک رپورٹ کے تہلکہ خیز انکشافات

مفتی تقی عثمانی پہ حملہ کیا بلاول بھٹو کو تنبیہ ہے؟ عامر حسینی

انسان کا تخلیق کردہ دنیا میں سب سے بڑا کیا؟

بحریہ ٹاؤن سے ملنے والی رقم کہاں جائے گی؟

استقامت کا پانچواں سال بڑی کامیابی کا سال ہو گا، یمن کے وزیر دفاع

حزب اللہ ہماری حکومت کا حصہ، لبنانی حکام

اسپین: طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ انتخابات میں حصہ لیں گے

افغانستان: لشکر گاہ میں 2 بم دھماکے، 4 ہلاک، 30 زخمی

مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بے دریغ‌ فائرنگ، 2 فلسطینی نوجوان شہید

نواز شریف سے مریم نواز اور ذاتی معالج کی ملاقات

کراچی میں ایک اور ماتمی عزادار وجاہت عباس کو شہید کردیا گیا

دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 انتہا پسند گرفتار

مولانا تقی عثمانی حملہ کیس میں کچھ اشارے ملےہیں، جانتے ہیں کون لوگ ملوث ہیں؟آئی جی سندھ

آپ بھی پاکستان ہیں میں بھی پاکستان ہوں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

شامی فورسز نے داعش کی خود ساختہ خلافت کا خاتمہ کر دیا

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلیٰ سندھ کی مفتی تقی عثمانی کے گھر آمد

23 مارچ: مملکتِ خداداد کی قرار داد کی منظوری کا دن

چین، کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، ہلاکتیں 64 ہوگئیں

وزیراعظم ملائیشیا دورہ ٔپاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

نشان ِحیدر ؑبہادروں کا اعزاز

عراق: کشتی پلٹنے کے واقعے میں 207 افراد جاں بحق و لاپتہ ہوئے

فرقہ واریت کے الزام میں اب تک 4 ہزار 566 ویب سائٹس بلاک کردی گئیں

یوم پاکستان: مسلح افواج کی شاندار پریڈ، غیرملکی دستوں کی بھی شرکت

مفتی تقی عثمانی پر حملہ پاکستان کا امن برباد کرنے کی ملک دشمنوں کی سازش ہے، علامہ راجہ ناصرعباس /علامہ احمد اقبال

بھاڑ میں جاؤ،تم اور تمہارا بیانیہ ،بلاول بھٹو

مفتی تقی عثمانی پرحملہ سازش ہے، وزیر اعظم

مفتی تقی پر حملہ کرنے والوں کو پکڑا جائے، آصف زرداری

کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ، 2محافظ جاں بحق

کیا مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی سے کوئی فرق نہیں پڑتا؟

وہ دیکھو پروفیسر کی لاش پڑی ہے ۔ عامر حسینی

فاضل عبد اللہ یہودا: مسجد اقصی کا جاسوس امام

دوسروں کو نصحیت اور خود میاں فضحیت – عامر حسینی

کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ، 2محافظ جاں بحق

امریکی صدر کا جلد پاکستانی قیادت سے ملاقات کا عندیہ

مغربی اور امریکی سیاستدان حقیقت میں وحشی ہیں، رہبر انقلاب اسلامی

پی پی پی قیادت کے بعد نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھی طلب کرلیا

نوجوان انگلش کرکٹر نے 25گیندوں پر سنچری اسکور کردی

سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینے کے فوائد

بدقسمتی سے دین کا ٹھیکیدار مولانا فضل الرحمن جیسے لوگوں کو بنادیاگیا،وزیراعظم عمران خان نے کھری کھری سنادیں

کرائسٹ چرچ، نعیم راشد اور بیٹے کی میت ورثاء کے حوالے

سیلاب متاثرین کوہاوسنگ اسکیم کے نام پر دھوکہ

ادرک بالوں کیلئے مفید کیسے؟

امریکیوں کے ہاتھوں شہریوں کا قتل عام

چین کے کیمیائی پلانٹ میں دھماکا، 47افراد ہلاک

چیف جسٹس نے اسد منیر خودکشی معاملے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم ملائیشیا کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

نیوزی لینڈ کی فضا اللہُ اکبر کی صدا سے گونج اٹھی

دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے پر 3 روزہ سوگ

بحریہ ٹاؤن کی پیشکش عدالت میں منظور، اوورسیز پاکستانی خوشی سے نہال

پاکستان میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کا امکان

دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے سے تقریباً 100افراد جاں بحق

نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ کی ادائیگی، جسینڈا آرڈرن اشکبار

’ہم نیب پر اس سے بھی زیادہ دباؤ بڑھائیں گے‘

ملزمان کا تعلق مودی سرکار سے ہونے کی وجہ سے رہا کیا گیا‘فاروق عبداللہ

لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، درجنوں مہاجرین ہلاک

وزیراعظم کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو فون

اسرائیل اور امریکا کا ایرانی ’جارحیت‘ کا مقابلہ کرنے کا عزم

اٹلی میں ڈرائیور نے بچوں سے بھری اسکول وین کو آگ لگا دی

افغانستان میں صدارتی انتخابات ایک بار پھرملتوی

ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار فیکٹری لگائےگی

کٹھ پتلیوں کا عالمی دن، بلاول کی وزیراعظم کو مبارکباد

آغا سراج کے ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع

نیوزی لینڈ میں خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی

ڈیرہ اسماعیل خان ، سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کےخودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد گرفتار

امریکا جنگی جرائم کا مرتکب ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

کابل میں دھماکا،25 شیعہ مومنین شہید

بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ہی 3 ساتھیوں کو قتل کردیا

ایک رسوائی، کئی ہرجائی

2019-03-13 09:33:30

ایتھوپین ایئرلائن حادثہ، مزید 5 ممالک میں بوئنگ '737 میکس' پر پابندی

37

شفقنا اردو: برطانیہ کے علاوہ دیگر 4 ممالک سنگاپور، آسٹریلیا، ملائیشیا اور اومان نے 5 ماہ کے عرصے میں دو طیاروں کے حادثے کے بعد اپنی فضائی حدود میں بوئنگ ‘737 میکس’ کی پرواز پر پابندی عائد کردی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کار ایتھوپین ایئرلائنز کے جہاز سے بلیک باکس ریکور کرچکے ہیں، جو ادیس بابا کے قریب تباہ ہوا اور اس میں 35 ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں اقوام متحدہ کے عملے کے افراد بھی سوار تھے۔امریکی حکام نے بوئنگ ماڈل میں فوری طور پر تبدیلی کے احکامات جاری کیے ہیں اور اصرار کیا ہے کہ اگر طیارے میں حفاظت سے متعلق مسائل موجود ہوئے تو وہ ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

تاہم یہ برطانیہ، سنگاپور، آسٹریلیا، ملائیشیا اور اومان کے ایوی ایشن حکام کو یقین دلانے کے لیے ناکافی تھا، جنہوں نے تمام 737 میکس طیاروں کی پرواز پر عارضی پابندی عائد کردی۔چین، بوئنگ طیاروں کے لیے اہم مارکیٹ ہے لیکن اس نے بھی انڈونیشیا کی طرح مقامی ایئرلائنز کو جہاز کا آپریشن روکنے کے احکامات جاری کیے تھے۔برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ’بوئنگ 737 میکس ایئر کرافٹ ‘ کے نام سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ’احتیاطی اقدام کے تحت انہوں نے تمام آپریٹر کو آنے والے، روانہ ہونے والے یا برطانیہ کی فضائی حدود سے گزرنے والی کمرشل مسافر پروازیں روکنے کی ہدایت دی ہے۔’سنگاپور میں ایوی ایشن حکام نے کہا کہ ’وہ ملک کے مرکزی ایئرپورٹ اور متاثرہ ایئرلائنز کے ساتھ کام کریں گے تاکہ مسافروں پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جاسکے‘۔سنگاپور کی ایک ایئرلائن ‘سلک ایئر’ 737 میکس جہاز استعمال کرتی ہے جبکہ دیگر غیر ملکی ایئرلائنز شہر میں چلتی ہیں۔737 میکس پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے ملائیشیا کے ایوی ایشن حکام نے اپنے بیان میں حالیہ دو حادثات اور جہاز کے ماڈل کا ذکر کیا۔اومان کی پبلک اتھارٹی فار سول ایوی ایشن نے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود میں تاحکم ثانی مختلف پروازوں کو معطل کر رہے ہیں۔نورویگین ایئر شٹل نے کہا کہ وہ دوسرے نوٹس تک بو ئنگ 737 میکس ایئرکرافٹ کی پرواز معطل کردیں گے۔اسی دوران جنوبی کوریا نے ملک کی واحد ایئرلائن کو دو ‘میکس 8’ طیاروں کی پرواز معطل کرنے کا حکم دیا جبکہ ارجنٹائن نے پانچ میکس 8 طیارے گراؤنڈ کر دیئے۔

جنوبی افریقہ، برازیل اور میکسیکو کی ایئرلائنز نے بھی میکس 8 طیاروں کی پرواز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم دیگر ایئرلائنز نے میکس 8 کی پرواز معطل کرنے سے انکار کیا جبکہ امریکا بھی مینوفیکچرر پر اعتماد کرتا ہوا دکھائی دیا۔خیال رہے کہ 2 روز قبل ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر طیارہ ادیس بابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جاتے ہوئے حادثے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ایئرلائنز کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے۔اس حوالے سے ایتھوپین ایئرلائنز نے کہا کہ ریڈار سے جہاز غائب ہونے سے قبل طیارے میں خرابی پیدا ہونے پر پائلٹ کو واپس آنے کا کہا گیا تھا۔ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو تیوولدے گیبرمیریم نے کہا کہ جہاز اتوار کی صبح جوہانسبرگ سے اڑا تھا اور ادیس بابا میں 3 گھنٹے کے گزارنے کے بعد کسی خرابی کے بغیر وہاں سے اڑان بھری تھی۔حادثے میں اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ 22 افراد بھی ہلاک ہوئے جو نیروبی میں ماحولیات پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ایتھوپین ایئرلائنز کے مطابق حادثے میں کینیا کے سب سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے جن کی تعداد 32 ہے، کینیڈا کے 18 شہری ہلاک ہوئے۔جہاز میں ایتھوپیا، اٹلی، امریکا،برطانیہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شامل تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں انڈونیشیا میں ایک مسافر طیارہ بوئنگ 800-737 ایم اے ایکس ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیگر بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس سے قبل 2010 میں لبنان کے ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر طیارہ بوئنگ 800-737 ایم اے ایکس گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 83 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   Horizontal 2 ، دنیا ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

سوشل میڈیا کی زندگی

- ایکسپریس نیوز