بھارت میں رمضان کے دوران انتخابات کرانے پر تنازع

سانحہ ساہیوال کی فرانزک رپورٹ کے تہلکہ خیز انکشافات

مفتی تقی عثمانی پہ حملہ کیا بلاول بھٹو کو تنبیہ ہے؟ عامر حسینی

انسان کا تخلیق کردہ دنیا میں سب سے بڑا کیا؟

بحریہ ٹاؤن سے ملنے والی رقم کہاں جائے گی؟

استقامت کا پانچواں سال بڑی کامیابی کا سال ہو گا، یمن کے وزیر دفاع

حزب اللہ ہماری حکومت کا حصہ، لبنانی حکام

اسپین: طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ انتخابات میں حصہ لیں گے

افغانستان: لشکر گاہ میں 2 بم دھماکے، 4 ہلاک، 30 زخمی

مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بے دریغ‌ فائرنگ، 2 فلسطینی نوجوان شہید

نواز شریف سے مریم نواز اور ذاتی معالج کی ملاقات

کراچی میں ایک اور ماتمی عزادار وجاہت عباس کو شہید کردیا گیا

دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 انتہا پسند گرفتار

مولانا تقی عثمانی حملہ کیس میں کچھ اشارے ملےہیں، جانتے ہیں کون لوگ ملوث ہیں؟آئی جی سندھ

آپ بھی پاکستان ہیں میں بھی پاکستان ہوں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

شامی فورسز نے داعش کی خود ساختہ خلافت کا خاتمہ کر دیا

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلیٰ سندھ کی مفتی تقی عثمانی کے گھر آمد

23 مارچ: مملکتِ خداداد کی قرار داد کی منظوری کا دن

چین، کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، ہلاکتیں 64 ہوگئیں

وزیراعظم ملائیشیا دورہ ٔپاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

نشان ِحیدر ؑبہادروں کا اعزاز

عراق: کشتی پلٹنے کے واقعے میں 207 افراد جاں بحق و لاپتہ ہوئے

فرقہ واریت کے الزام میں اب تک 4 ہزار 566 ویب سائٹس بلاک کردی گئیں

یوم پاکستان: مسلح افواج کی شاندار پریڈ، غیرملکی دستوں کی بھی شرکت

مفتی تقی عثمانی پر حملہ پاکستان کا امن برباد کرنے کی ملک دشمنوں کی سازش ہے، علامہ راجہ ناصرعباس /علامہ احمد اقبال

بھاڑ میں جاؤ،تم اور تمہارا بیانیہ ،بلاول بھٹو

مفتی تقی عثمانی پرحملہ سازش ہے، وزیر اعظم

مفتی تقی پر حملہ کرنے والوں کو پکڑا جائے، آصف زرداری

کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ، 2محافظ جاں بحق

کیا مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی سے کوئی فرق نہیں پڑتا؟

وہ دیکھو پروفیسر کی لاش پڑی ہے ۔ عامر حسینی

فاضل عبد اللہ یہودا: مسجد اقصی کا جاسوس امام

دوسروں کو نصحیت اور خود میاں فضحیت – عامر حسینی

کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ، 2محافظ جاں بحق

امریکی صدر کا جلد پاکستانی قیادت سے ملاقات کا عندیہ

مغربی اور امریکی سیاستدان حقیقت میں وحشی ہیں، رہبر انقلاب اسلامی

پی پی پی قیادت کے بعد نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھی طلب کرلیا

نوجوان انگلش کرکٹر نے 25گیندوں پر سنچری اسکور کردی

سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینے کے فوائد

بدقسمتی سے دین کا ٹھیکیدار مولانا فضل الرحمن جیسے لوگوں کو بنادیاگیا،وزیراعظم عمران خان نے کھری کھری سنادیں

کرائسٹ چرچ، نعیم راشد اور بیٹے کی میت ورثاء کے حوالے

سیلاب متاثرین کوہاوسنگ اسکیم کے نام پر دھوکہ

ادرک بالوں کیلئے مفید کیسے؟

امریکیوں کے ہاتھوں شہریوں کا قتل عام

چین کے کیمیائی پلانٹ میں دھماکا، 47افراد ہلاک

چیف جسٹس نے اسد منیر خودکشی معاملے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم ملائیشیا کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

نیوزی لینڈ کی فضا اللہُ اکبر کی صدا سے گونج اٹھی

دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے پر 3 روزہ سوگ

بحریہ ٹاؤن کی پیشکش عدالت میں منظور، اوورسیز پاکستانی خوشی سے نہال

پاکستان میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کا امکان

دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے سے تقریباً 100افراد جاں بحق

نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ کی ادائیگی، جسینڈا آرڈرن اشکبار

’ہم نیب پر اس سے بھی زیادہ دباؤ بڑھائیں گے‘

ملزمان کا تعلق مودی سرکار سے ہونے کی وجہ سے رہا کیا گیا‘فاروق عبداللہ

لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، درجنوں مہاجرین ہلاک

وزیراعظم کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو فون

اسرائیل اور امریکا کا ایرانی ’جارحیت‘ کا مقابلہ کرنے کا عزم

اٹلی میں ڈرائیور نے بچوں سے بھری اسکول وین کو آگ لگا دی

افغانستان میں صدارتی انتخابات ایک بار پھرملتوی

ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار فیکٹری لگائےگی

کٹھ پتلیوں کا عالمی دن، بلاول کی وزیراعظم کو مبارکباد

آغا سراج کے ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع

نیوزی لینڈ میں خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی

ڈیرہ اسماعیل خان ، سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کےخودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد گرفتار

امریکا جنگی جرائم کا مرتکب ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

کابل میں دھماکا،25 شیعہ مومنین شہید

بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ہی 3 ساتھیوں کو قتل کردیا

ایک رسوائی، کئی ہرجائی

2019-03-14 13:25:29

بھارت میں رمضان کے دوران انتخابات کرانے پر تنازع

81

شفقنا اردو:بھارت میں آئندہ ماہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے انتخابات کو مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مہینے کا اعزاز رکھنے والے رمضان المبارک کرانے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔بھارت میں 11 اپریل سے 19 مئی تک 6 ہفتوں تک لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے انتخابات کرائے جانے کا اعلان رواں ماہ 10 مارچ کو کیا گیا تھا۔یہ انتخابات باالترتیب 7 مرحلوں میں ہوں گے اور پہلا مرحلہ 11 اپریل کو شروع ہوگا جب کہ انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آخری مرحلہ 19 مئی کو ہوگا۔یہ انتخابات 11 اپریل، 18 اپریل، 23 اپریل، 29 اپریل، 6 مئی، 12 مئی اور 19 مئی کو ہوں گے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس بار بھارت سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 5 مئی سے ہوگا اور یوں بھارتی انتخابات کے آخری تین مرحلے اسی مہینے میں ہوں گے۔ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی بھی اسی مہینے یعنی 23 مئی کو ہوگی۔نیوز 18 کے مطابق رمضان المبارک میں عام انتخابات کرانے پر سب سے سے پہلے ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتا کے میئر فرہاد ٓحاکم نے اعتراض اٹھایا اور کہا کہ ووٹوں دینے والے زیادہ تر افراد رمضان المبارک میں انتخابات کرائے جانے کی وجہ سے مسائل کا سامنا کریں گے۔اگرچہ انہوں نے واضح طور پر رمضان میں انتخابات کرائے جانے کو غلط قرار نہیں دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ بہت بڑی تعداد میں ووٹرز مسائل کا سامنا کریں گے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جان بوجھ کر رمضان المبارک میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان اس لیے کیا تاکہ وہ اپنے حق رائے دہی استعمال نہ کر سکیں۔مغربی بنگال میں کانگریس کے ہندو رہنما سمندرا ناتھ مترا نے بھی رمضان المبارک میں انتخابات کرائے جانے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔دوسری جانب بھارتی جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے منارٹی ونگ کے سیکریٹری ارشد عالم نے کہا ہے کہ اسلام میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ رمضان المبارک میں جائز کام نہیں ہو سکتے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے منتخب رکن لوک سبھا اور اتحاد بین المسلمین کے رہنما اسد الدین اویس نے رمضان المبارک میں انتخابات کرائے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے رمضان میں انتخابات کرائے جانے کے بحث کو بھی غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ مسلمان اس مہینے میں زیادہ ووٹ ڈالیں گے، کیوں کہ وہ کھانے پینے جیسی پریشانیوں سے آزاد ہوں گے۔دوسری جانب بھارتی الیکشن کمیشن نے بھی واضح کیا ہے کہ انتخابات کسی طرح بھی ملتوی نہیں کیے جا سکتے۔الیکشن کمیشن کے مطابق چوں کہ نئی حکومت جون میں بننی ہے، اس لیے ہر حال میں انتخابی عمل کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے رمضان میں انتخابات کرائے جانے کے تنازع کے حوالے سے کہا کہ کوشش کی گئی ہے کہ پولنگ مسلمانوں کے لیے کسی اہم اور بڑے دن پر نہ رکھی جائے، تاہم اسی مہینے میں پولنگ کرانا لازمی تھا۔خیال رہے کہ بھارت کے رجسٹرڈ ووٹرز میں تقریبا 31 فیصد ووٹرز مسلمان ہیں۔سب سے زیادہ مسلمان ووٹرز اترپردیش، مغربی بنگال اور بہار سمیت ان کی قریبی ریاستوں میں ہیں۔مغربی بنگال اور اترپردیش کے کئی ایسے حلقے ہیں جہاں پر مسلمان ووٹرز کی تعداد 70 فیصد تک بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمرہ جات:   جنوبی ایشیا ،
دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر)

سوشل میڈیا کی زندگی

- ایکسپریس نیوز