Sunday 29 January 2023
Home      All news      Contact us      RSS     

توہین صحابہ بل کی منظوری اسمبلی ارکان کی نااہلی، کوتاہ فکری اور معارفِ دین سے عدم آشنائی کی بدترین مثال ہے، علامہ امین شہیدی

اپنے انٹرویو میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ابوبکر یا علی علیہ السلام کو پہلا خلیفہ نہیں مانتا تو دونوں صورتوں میں وہ مسلمان ہے، کیونکہ وہ اللہ کی وحدانیت اور رسول کی رسالت کا قائل ہے۔ ایمان کی شرط لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کہنا، رسول (ص) کو آخری نبی اور قرآن مجید کو اللہ کی آخری کتاب ماننا اور قبلہ رخ ہو کر نماز پڑھنا ہے۔ مسلمان کی یہ تعریف تمام مکاتب فکر میں موجود ہے، لہذا یہ فرقہ وارانہ مسئلہ مذہبی نہیں، سیاسی ہے۔ سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، داعش، القاعدہ، بوکو حرام اور دیگر دہشتگرد گروپ سیاسی مقاصد کے تحت وجود میں لائے گئے اور مذہب کو ان مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کیا گیا اور فتوے بھی انہی مقاصد کو مدنظر رکھ کر دیئے جاتے ہیں۔ یہ دین پر سراسر ظلم ہے۔


Latest News
Hashtags:   

توہین

 | 

صحابہ

 | 

منظوری

 | 

اسمبلی

 | 

ارکان

 | 

نااہلی

 | 

کوتاہ

 | 

معارفِ

 | 

آشنائی

 | 

بدترین

 | 

علامہ

 | 

شہیدی

 | 

Sources