Sunday 7 March 2021
Home      All news      Contact us      RSS     
سچ ٹی وی - 12 days ago

سعودی حکام کا عالمی کمپنیوں سے متعلق اہم اعلان جاری

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی کمپنیاں جو اپنے ریجنل دفاتر ملکی دارالحکومت میں کھولیں گی انہیں ترغیبات دی جائیں گی۔ سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد الفالح کا کہنا ہے کہ غیرملکی کمپنیاں اگر اپنے دفاتر ریاض میں نہیں کھولتیں تو ان کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت کی جانب سے ریاض میں ریجنل دفاتر کھولنے والی عالمی کمپنیوں کے لیے ترغیبات دی جائیں گی، دفاتر کی منتقلی کے لیے 2024 تک کا وقت ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہ کرنے والی کمپنیوں سے سرکاری لین دین بند ہوجائے گا، ریاض میں ریجنل دفاتر کھولنے والی عالمی کمپنیوں کا خیرمقدم کریں گے، ان کے لیے پرائیویٹ سیکٹر میں بہت سارے مواقع ہیں۔ خالد الفالح نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے کوئی مداخلت بھی نہیں کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا اس اقدام سے بہت سے سعویوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، سعودی عرب چاہتا ہے کہ اعلی معیار کے بین الاقوامی ماہرین ہمارے یہاں قیام کا انتخاب کریں۔


Latest News
Hashtags:   

سعودی

 | 

عالمی

 | 

کمپنیوں

 | 

متعلق

 | 

اعلان

 | 

Sources