Sunday 11 April 2021
Home      All news      Contact us      RSS     
سچ ٹی وی - 1 month ago

یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد وزیر اعظم کا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کا چہرہ، آواز اور ان کی حرکتیں عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی اور وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، اور واضح ہوجائے گا کون کہاں کھڑا ہے؟ آج کا دن جمہوریت کیلئے افسوس کا مقام ہے جو جمہوریت کے علمبردار تھے انہوں نے جمہوہری قدروں کو روندا ہے۔


Latest News
Hashtags:   

گیلانی

 | 

پارلیمنٹ

 | 

اعتماد

 | 

فیصلہ

 | 

Sources