Thursday 6 May 2021
Home      All news      Contact us      RSS     
سچ ٹی وی - 22 days ago

تیسرا ٹی20: پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کی جارحانہ بیٹنگ

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ سنچورین میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹی20 میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے محمد حسنین، شرجیل خان اور عثمان قادر کو آرام کا موقع فراہم کیا ہے۔ ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ فخر زمان، حارث رؤف اور آصف علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ گزشتہ میچ میں باؤلنگ کی ناکامی کے باوجود اس میچ میں لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ ایک باؤلر کم کر کے آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، محمد حفیظ، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔ جنوبی افریقہ: ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ایڈن مرکرم، راسی وین ڈر ڈوسن، پیٹ وین بلجون، جیارج لنڈے، ایندائل فلکوایو، سیسانڈا مگالا، بیورن ہینڈرکس، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی۔


Latest News
Hashtags:   

تیسرا

 | 

پاکستان

 | 

جنوبی

 | 

افریقا

 | 

جارحانہ

 | 

بیٹنگ

 | 

Sources