Sunday 29 November 2020
Home      All news      Contact us      RSS     
سچ ٹی وی - 8 days ago

گلگت بلتستان انتخابات: حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 پر پولنگ کل ہوگی

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 اور جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں پولنگ کل ہوگی۔ جی بی اے 3 گلگت 3 پر انتخابات پی ٹی آئی کے جعفر شاہ کے انتقال کے باعث ملتوی کردیے گئے تھے جہاں اب پولنگ کل ہوگی۔ اس حلقے میں 22 ہزار 232 مرد اور 19 ہزار 42 خواتین ووٹر موجود ہیں۔ دوسری جانب جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں 505 مرد اور403 خواتین کل اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ 15 نومبر کوپولنگ بکس شرپسند عناصر اٹھا کر لےگئے تھے جس کے باعث یہاں پولنگ روک دی گئی تھی۔ اُدھر دیامر کے حلقہ 3 ڈوڈشال کےخواتین پولنگ اسٹیشن نمبر 31 پر دوبارہ پولنگ کا نوٹی فکیشن واپس لے لیاگیا ہے۔ انتخابی نتائج کے خلاف جاری احتجاج اور امن و امان کی وجہ سےدوبارہ پولنگ ملتوی کی گئی ہے۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق اس حلقے پر جے یو آئی کے رحمت خالق 5 ہزار 498 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں اور پی ٹی آئی امیدوار حیدرخان کو 48 ووٹوں سےشکست ہوئی۔


Latest News
Hashtags:   

بلتستان

 | 

انتخابات

 | 

پولنگ

 | 

Sources